بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مئی

آج کی اہم خبریں (2016-05-06)

جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز پرحکومت کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہیں، خورشید شاہ
اپوزیشن نے متفقہ ٹی او آرز بنائے جن کے حوالے سے حکومت کو باضابطہ طور پر خط کے ذریعے آگاہ کر دیا ، ٹی او آرز بنا کر وزیراعظم کو ٹارگٹ نہیں کیا بلکہ ان کو بے گناہی ثابت کرنے کا موقعہ دیا ہے، قرضے معاف کروانے والوں کو بھی حساب دینا ہو گا ،‘ نیئر بخاری کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے،اسلام آباد پولیس کو اس کا حساب دینا پڑے گا،میڈیا سے گفتگو

وسائل قوم کی امانت ، ایک ایک پائی عوام کی ترقی و خوشحالی پر خرچ کر رہے ہیں، نواز شریف
عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں ، وزیر اعظم کی ارا کین اسمبلی سے ملاقات

پاکستان اور ایرا ن کے مابین سرحدوں کی نگرانی اور معلومات کے تبادلے کی ضرورت ہے،چوہدری ثنار
دونوں ملکوں کے بہتر تعلقات اور امن و امان میں دخل اندازی کرنیوالے عناصر کے خلاف مل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ،وزیر داخلہ یک ایرانی سفیر سے ملاقات

سرکاری حج سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرنیوالوں کی قرعہ اندازی، خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا
امسال پاکستان سے سرکاری حج سکیم کے تحت 69534خوش نصیب فریضہ حج کیلئے جائیں گے
2150افراد ہارڈ شپ کوٹہ اور 71684افراد پرائیویٹ حج سکیم کے تحت جائیں گے
قرعہ اندازی کے بعد پنجاب سے 44.3فیصدسندھ 22.6خیبر پختونخوا20.8بلوچستان سے 5.5فیصدافراد کامیاب قرار پائے ہیں ،پرائیویٹ حج ٹور اپریٹرز کی سخت نگرانی کی جائے گی،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی پریس کانفرنس

آفتاب احمد کی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں بھی ثابت ہو گیا کہ اسکی موت تشدد سے ہوئی، متحدہ قومی موومنٹ
آرمی چیف نے وعدہ کیا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے، مدت سے کہہ رہے تھے سب اچھا نہیں کہیں نہ کہیں گڑبڑ ہے، ہمارے 165افراد لاپتہ ہو چکے ہیں انہیں بازیاب کرایا جائے،ہم رینجرز کے اختیارات کو کم کرنے کا نہیں کہتے اور نہ ہی 90روزکے ریمانڈ کو کم کرنے کا کہہ رہے ہیں ،ہمارا مطالبہ ہے کہ ریمانڈ پر لئے گئے افراد کو عدالتوں میں بھی پیش کیا جاتا رہے
ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس

کشمیریوں کی قربانیاں لازوال ہیں،۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی،اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،ائیر چیف مارشل سہیل امان
ہم امن پسند ملک ہیں ہندوستان کے ساتھ تمام مسائل مذاکرات سے حل کر ناچاہتے ہیں ،مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے تمام سیاسی و عسکری ادارے ایک پیج پر ہیں ان میں مکمل ہم آہنگی ہے ،مقیم ممتاز کشمیری رہنماء الطاف احمدبٹ سے ملاقات میں گفتگو

حکومت نے پانامہ لیکس سکینڈل دبانے کیلئے حکمت عملی تیا ر کر لی
اپوزیشن سے ٹی او آرز پر مشاورت نہ کرنے کے حکومتی فیصلہ پر سنجیدہ حلقوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی
اپوزیشن کی ایک بڑی جماعت بھی میں نہ مانوں کی رٹ لگا اور معاملہ کو طول دیکر حکومت کی مددکر سکتی ہے،ذرائع

اسلام آباد اور لاہور جلسوں کی فوٹیج انتظامیہ کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے، نعیم الحق

پشاور، صوبائی ایپکس کمیٹی کا 45 واں ایپکس کمیٹی کا اجلاس
خیبرپختونخوا اورفاٹا میں امن وامان کی صورتحال، ٹی ڈی پیز کی واپسی ، دہشت گرد ی کے خاتمہ کیلئے متفقہ نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ
غیرقانونی سمز کی بندش اور اس کے ذریعے اغوابرائے تاوان اوردیگرجرائم کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات پر بھی غور
آئی ڈی پیز کی باعزت واپسی کے عمل کو مزید تیزکرنے پر زوردیا گیا
پاکستان کی حفاظت ہمارا فرض اس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائیگا، دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ میں پوری قوم متحدہے،گورنرخیبرپختونخوا

سپریم کورٹ نے ایگزیکٹ کمپنی کے دفاتر کا قبضہ چھوڑنے کا حکم دیدیا
بنک اکاونٹس مکمل طور پر منجمد کرنے پر اٹارنی جنرل آفس سے تفصیلی رپورٹ طلب
ایف آئی اے صرف جرم کے ذریعے کمائی گئی رقم منجمد کر سکتا ہے ، ایگزٹ کمپنی کے دفاتر ایف آئی اے کے رہنے کیلئے نہیں بنائے ، جسٹس گلزار احمد

بھارت پاکستان سے مذاکرات کا خواہشمند ،مگر حالات موزوں نہیں، گوتم بمباوالا
دونوں ممالک کی جانب سے ماہی گیروں کی رہائی خوش آئند ہے،پاک بھارت کرکٹ سیریز کی کوئی تجویز زیر غور نہیں،بھارتی ہائی کمشنر کی میڈیا سے گفتگو

سینیٹ کمیٹی خزانہ کے ارکان ایم سی بی نجکاری کی انکوائری رپورٹ مکمل نہ کرنے پر نیب حکام پر برس پڑے
اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ نے مسلم کمرشل بینک کی نجکاری کی انکوائری کرنے پر ہاتھ کھڑے کردیئے ہیں میاں منشا بہت تگڑے انسان ہیں،سینیٹر سعید غنی
لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی انکوائری، اسلام آباد ہائیکورٹ نے میاں منشا کو بلانے سے روک دیا جب تک وہ پیش نہ ہوں انکوائری مکمل نہیں ہوسکتی،ڈی جی نیب

تحریک انصاف کا رمضان کے بعد دو ہفتوں کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ
پارٹی انتخابات میں اوورسیزپاکستانیوں کوبھی ووٹ کاحق ہو گا،خیبرپختونخوا میں میونسپل کمیٹی،میونسپل کارپوریشن،یونین کونسلزاوروارڈزمیں بھی الیکشن ہوں گے