بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات مئی

آج کی اہم خبریں (2016-05-05)

آرمی چیف کا آفتاب احمد کی دوران حراست ہلاکت کی تحقیقات کا حکم
ڈی جی رینجرز نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ، ممکنہ طور پر ملوث اہلکار معطل

حکومت نے اپوزیشن کے ٹی او آرز کو مسترد کردیا، مشاورت سے بنانے کی پیشکش
اتفاق رائے نہ ہوا تو کیس آگے نہیں بڑھ سکتا، اپوزیشن اپنوں کو بچانا،وزیر اعظم کو پھنسانا چاہتی ہے، ٹی او آرز کا مقصد کرپشن سامنے لانا نہیں وزیر اعظم کو ہدف تنقید بناناہے
خواتین سے بدتمیزی کے معاملہ پر کمیٹی بنانے کو تیار ہیں، اپوزیشن سنجیدگی سے انکوائری چاہتی ہے اور نہ ہی کیس کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتی ہے،وزیرداخلہ چوہدری نثار
اپوزیشن کے ٹی او آرز پڑھ کر مایوسی ہوئی، صرف وزیراعظم کی شخصیت کو محور بنا کر بنائے گئے، مندرجات کے الفاظ سے اپوزیشن کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے،زاہد حامد، پریس کانفرنس

نیب ایگزیکٹیوبورڈ کااجلاس
غیر قانونی ادائیگیوں ،بھرتیوں اور پراویڈنٹ فنڈ کے غیر قانونی استعمال کے الزام میں وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر محمد قیصر ، غیرقانونی طریقے سے ٹھیکہ دینے پرسی ڈی ا ے افسران ،فری بیلنس اور ای سی جی کمپنیوں کی انتظامیہ کے خلاف انکوائری
پاکستان انجینئرنگ کمپنی کے حصص غیر قانونی فروخت پرسابق چیئرمین اور ایم ڈی نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ طارق اقبال خان،سابق ڈائریکٹر این آئی ٹی آصف جمیل کے خلاف انوسٹی گیشن ،کا فیصلہ
نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ہماری پالیسی 2016میں بھی جاری رہے گی ،چیئرمین نیب

پانامہ لیکس،حکومت،اپوزیشن کاکمیشن کے ٹی اوآرزمل کرتیارکرنے پراتفاق
حکومت اپوزیشن کے ٹی اوآرزکوبدنیتی پرمبنی قراردیکرماحول خراب نہ کرے،جہانگیرترین
حکومت کے ٹی اوآرزنہیں مانے جائیں گے تواپوزیشن کے بھی نہیں مانیں گے،سعد رفیق

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب سے ملاقات،پاک چین اقتصادی راہداری ‘ دو طرفہ اور باہمی تعاون کے امو رپر تبادلہ خیال

امریکہ کاپاکستان کو ایف سولہ طیاروں کیلئے فنڈنگ کی حمایت نہ کرنا قابل تشویش ہے،آصف زرداری

480ارب کے گردشی قرضوں کی ادائیگی،پی اے سی نے رپورٹ پھر طلب کر لی
کامسیٹس یونیورسٹی کی دوہری ڈگری کے معاملے پر پی اے سی کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر چیرمین ایچ ای سی اور ریکٹر طلب
حکومت نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے 89ارب کے فنڈز فراہم کئے، 40ہزار منصوبے مکمل کرلیے،ایرا حکام کی بریفنگ

ملک بھر میں شب معراج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی
مساجد اور گھروں میں عبادات و روحانی محافل کا اہتمام،ملک کی سلامتی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں

کراچی،وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹیڈاپ کیس میں یوسف رضاگیلانی کو مفرور قرار دیدیا، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی،نیب نے اقلیتی ارکان پارلیمنٹ کے شراب خانوں کی تفصیلات جمع کرناشروع کردیں
ابتدائی تحقیقات میں ہوشرباانکشافات

ممتاز قادری کو سلمان تاثیر کے قتل پر اکسانے والے مفتی حنیف قریشی کو برطانیہ نے ویزہ دیدیا
مفتی حنیف قریشی نے ایک تقریر میں سابق گورنر پنجاب کو توہین رسالت کا مرتکب قرار دیکر واجب القتل قرار دیا تھا
برطانیہ کا دہرا معیار،ایک طرف مسلمانوں پر شدت پسندی کا الزام دوسری طرف مفتی حمید جیسے نام نہاد دینی رہنماؤں کو ویزے

مسلم لیگ (ن) نے پی ٹی آئی کے جلسوں کو سبوتاژ کرنے کیلئے منصوبہ بندی کرلی
8 مئی کو فیصل آبادجلسے میں بھی بھگدڑ کیلئے مبینہ منصوبہ بندی ہوچکی تھی اس کی ذمہ داری انا ثناء الله نے لی تھی
عمران خان نے رپورٹس ملنے پر جلسہ منسو خ اور نئی تاریخ مقرر کردی ،مصدقہ ذرائع

سادھو روی شنکر کی ملالہ یوسفزئی کو نوبل انعام دینے کی مخالفت
ملا لہ یوسفزئی نوبل انعام کی حقدار نہیں تھی،نوبل انعام بھی اب سیاسی ہوگیا ہے،مجھے نوبل انعام کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں انکا ر کر دیا،سادھو روی شنکر