بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مئی

آج کی اہم خبریں (2016-05-04)

پانامہ لیکس،اپوزیشن کے 15نکاتی ٹی او آرز تیار ، وزیراعظم کے استعفیٰ پر اتفاق رائے نہ ہوسکا
کمیشن چیف جسٹس کی سربراہی میں بنایا جائے، انکوائری اینڈ ٹرائل ایکٹ 2016ء کے تحت کمیشن تین ماہ میں فیصلہ دے گا تحقیقات اوپن ہوں گی جن کو ہر ہفتے پبلک کیا جائے گا
سب سے پہلے وزیراعظم اور ان کے خاندان کا احتساب ، بین الاقوامی سطح کی تحقیقات،تمام اثاثوں کا پتہ لگایا جائے، وزیراعظم کی بیگم اور بچوں کے اثاثوں کی تحقیقات بھی کی جائیں
وزیراعظم کے استعفے پر اپوزیشن جماعتوں کا اتفاق نہیں تو اختلاف بھی نہیں ا کثر جماعتیں استعفیٰ چاہتی ہیں، اجلاس کے بعد اعتزاز احسن کی دیگر رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس

آرمی چیف نے 11 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کے ڈیتھ وارنٹس پر دستخط کر دیئے
فاٹامیں آپریشن تقریباًمکمل ہوچکا،کومبنگ آپریشن ضرب عضب کاحصہ ہے ،عاصم سلیم باجوہ ،پورے ملک سے نوگوایریازختم کریں گے، انکوائری مکمل ہونے پر6افسران کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ،ڈی جی آئی ایس پی آر کا نجی ٹی وی انٹرویو

سپریم کورٹ پر فیصلہ چھوڑا ہے ہم پر ایک پائی ثابت ہوجائے تو ایک منٹ میں چلا جاؤنگا ،نوازشریف
عام انتخابات کے بعد خیبر پختونخواہ کے عوام خواب دیکھانے والوں کی کارکردگی دیکھنے کیلئے بیٹھے ہیں، یہ لوگ دو سال تک دھاندلی کا رونا روتے رہے اور دھرنے میں وقت ضائع کیا
سپریم کورٹ نے جب فیصلہ دیا انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی یہ اُن کے منہ پر طمانچہ تھا لیکن انہوں نے پاکستانی عوام سے اپنی غلطیوں کی معافی بھی نہیں مانگی
اب 22 سالہ پُرانی باتیں کررہا ہے اور نئے الزام لگا رہے ہیں جن کا کوئی وجود بھی نہیں
انہیں پتہ نہیں ان کا کس سے واسطہ پڑا ہے اُن کو معلوم ہوجائیگا گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں
ہم پاکستان کی تباہی کی سیاست اور دھرنا کی منفی سیاست نہیں کرتے ہم نیا پاکستان بنانے والوں اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت کو بتانا چاہتے ہیں وہ کچھ نہیں کرسکتے پاکستانی عوام کو ہر قسم کی سہولت دی جائے گی
اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک پر بہت اچھے اثرات مرتب ہونگے ، 2018 ء میں بجلی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا جو ہمارا قوم سے وعدہ تھا مگر اس سے بڑھ کر ہم بجلی بھی سستی دیں گے جو کہ ہمارا انتخابی وعدہ بھی نہیں تھا،نیا پاکستان ہم بنائیں گے ،وزیر اعظم کا بنوں میں جلسہ عام سے خطاب

اسحاق ڈار سے افغان ہم منصب کی فرینکفرٹ میں ملاقات
اقتصادی تعاون اور مشترکہ وزارتی کمیشن کے فیصلوں پر پیش رفت پر تبادلہ خیال
افغان وزیر خزانہ کی اسحاق ڈار کو وزارتی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کی دعوت

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، اپوزیشن کے ٹی آر اوز پر مشاورت،قانونی ٹیم نے بریفنگ دی

اقتصادی راہداری کے تحت 28 ارب ڈالر کے مختلف منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے، 2018ء کے وسط میں توانائی کے منصوبے مکمل ہو جائیں گے، پشاور کراچی ریلوے ٹریک توسیعی منصوبہ تیار کر لیا ہے، آئندہ ماہ اس پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا،وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات پروفیسر احسن اقبال کی چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر میڈیا کو بریفنگ

تحقیقاتی اداروں کی مبالغہ آرائی،ڈاکٹرعاصم کو بل گیٹس سے زیادہ امیرظاہر کردیا
ڈاکٹر عاصم حسین 88 ارب ڈالر کے اثاثوں کے مالک ہیں،تفتیشی اداروں نے لاتعداد دستاویزات پر کام کرکے یہ الزامات عائد کئے ہیں
ڈاکٹر عاصم کو دہشتگردوں کی مالی امداد کے الزام میں حراست میں لیا گیا جے آئی رپورٹ میں دہشتگردوں کے علاج کو مالی امداد ظاہر کیا گیا

نجی ٹی وی کی طرف سے پروگرام میں میبنہ طور پر فوج کو اقتدار سنبھالنے کی دعوت دینے پر پیمرا کے جرمانے کی سزا کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

سب کا احتساب ہوا تو عمران خان سسرال جائیں گے، مولانا فضل الرحمن
خیبر پختونخوا میں چوہوں سے ڈرنے والے شیروں سے کیسے مقابلہ کرینگے،لاہور ،اسلام آباد کے جلسوں میں خواتین کی عزتوں کو تار تار کر دیا گیا
بلی تھیلے سے باہر آگئی،خان کی دونوں اے ٹی ایم مشینوں کے نام پانامہ لیکس میں آئے ہیں،صوبے میں مذہب کی جڑوں کو اکھاڑ پھینکنے کے لئے تحریک انصاف کو مسلط کیا گیا ہے ،پختونخوا کے لوگ حقیقی اور عمران جعلی خان بنا پھرتا ہے،جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا جلسہ سے خطاب

سپریم کورٹ : حکومتی حج پالیسی2016 مسترد ،پرائیویٹ ٹوورآپریٹرز کا50 فیصد کوٹہ بحال
اداروں کی ساکھ اتنی خراب ہو چکی کہ اچھے اقدام پر بھی انگلیاں اٹھتی ہیں، چیف جسٹس کے دوران کیس ریمارکس

جو ہار سے ڈرتا ہے وہ کبھی جیت نہیں سکتا ،عمران خان
وزیر اعظم کے دورہ مانسہرہ اور بنوں کے دوران سکول اور کالج بند کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں، انتظامیہ کیخلاف سخت ایکشن لیں گے،چیئرمین تحریک انصاف

ایران سے ایل پی جی درآمد کرنے کا معاہدے طے پا گیا
ہر ماہ تقریبا 6 ہزار ٹن ایل پی جی درآمد کی جائے گی،صدر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز

سعودی حکومت نے پاکستان سمیت ایشیائی عازمین حج کے قیام میں توسیع کرتے ہوئے حج کے فوری بعد واپسی پر پابندی عائد کردی