بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مئی

آج کی اہم خبریں (2016-05-03)

کرپشن کے نام پر بحران پید اکرنے کی کوشش کی گئی ، کمیشن کے قیام کے بعد اب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائیگا ،نوازشریف
حکومت ملک کو اندھیروں سے نکال کر ترقی کی سفر پر گامزن کر کے سی کلچر کو پروان چڑھا رہی ہے، لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ اگلی حکومت پر نہیں چھوڑیں گے،2018 میں گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دینگے
ہماری حکومت کا کوئی وزیر تاحال کرپشن میں ملوث نہیں پایا گیا، الزامات الگ بات ہے
پاکستان شفافیت کے حوالے سے اپنی پہچان بنا رہا ہے 1991-93 اور1997-99 تک دوراقتدار میں بھی ایک پائی کی کرپشن یا کمیشن کا کوئی ثبوت نہیں مل سکا
اقتصادی راہداری کا منصوبہ خطے کے عوام کی زندگی بدل دے گا ترقی کے دروازے کھلیں گے ،گوادر انٹر نیشنل سٹی اور پورٹ بنے گا تاپی منصوبے پر کام شروع ہو چکا ہے، اربوں کی لاگت سے بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے
کراچی میں روشنیاں بحال ہو رہی ہے آپریشن کو کسی مصلحت کا شکار نہیں ہو نے دیا جائیگا دہشتگردی کے خلاف جنگ کامیابی کیساتھ لڑی جا رہی ہے،وزیر اعظم کا گورنر ہاؤس کوئٹہ میں بلوچستان کے76 ہزار خاندانوں میں صحت کارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب

پانامہ لیکس پر اپوزیشن کا اجلاس، حکومتی ٹی اوآرزمستر، جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے قانون سازی کامطالبہ
پانامہ پیپرزکے بعدوزیراعظماخلاقی ذمہ داریاں اداکرنے میں ناکام رہے، پانامہ لیکس میں جتنے بھی لوگوں کے نام آئے ہیں ،سب کااحتساب ہوناچاہئے،اعلامیہ
اپوزیشن نے ٹی اوآرزکیلئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دیدی اجلاس آج ہوگا،احتساب سب سے پہلے وزیراعظم اوران کے خاندان کاہوناچاہئے، قمر زمان کائرہ

کورکمانڈرزکانفرنس، جامع کومبنگ آپریشنز منصوبے کی منظوری
کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ، فوج کی آپریشنل تیاریوں اور شوال آپریشن کی کامیابیوں پر بھی اظہار اطمینان
دہشت گردوں کے سلیپر سیل، مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا فیصلہ،آرمی چیف کا فوج،رینجرز اور ایف سی کی قربانیوں کو خراج تحسین،آئی ایس پی آر

شکیل آفریدی کی قسمت کا فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ نے نہیں پاکستانی عدالتوں نے کرنا ہے،چوہدری نثار
کسی کو ہمیں ڈکٹیٹ کرنے کا حق نہیں، ٹرمپ یاد رکھیں پاکستان امریکہ کی کوئی کالونی نہیں ،آپ کو معلوم ہونا چاہیے خود مختار ریاست کے ساتھ کیسے پیش آیا جاتاہے،وفاقی وزیر داخلہ کا امریکی صدارتی امیدوا ر کے بیان پر ردعمل

”سیاسی اکھاڑ بچھاڑ شروع“
شاہ محمود قریشی نے ن لیگ کی قیادت کی گارنٹی مانگ لی
آپ کو اپنی صفوں میں دیکھنا چاہتے ہیں پنجاب میں اہم عہدہ یا وفاق میں وزارت خارجہ دی جا سکتی ہے،آصف کرمانی کا شاہ محمود قریشی کو وزیراعظم کا پیغام
پی ٹی آئی نے مسلم لیگ(ن) کے 8 اراکین اسمبلی کو ہمنوا بنا لیا، جنوبی پنجاب سے کئی بڑے سیاسی خاندانوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے تیاری پکڑلی
پیپلزپارٹی کی قیادت نے سابق گورنر چودھری سرور سے رابطے بڑھا لیے، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو چودھری سرور کو اپنے کیمپ میں دیکھنے کے خواہاں،ذرائع

الیکشن کمیشن،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے دائر ریفرنس پر فیصلہ 9 مئی تک ملتوی
خان صاحب اپنے لوگوں کوبچانے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زورلگاررہے ہیں،جہانگیر ترین کی دیگر ممالک میں بھی جائیدادیں ہیں خود قوم کو بتا دیں نہیں تو ہم بتائیں گے، عمرا ن نے زرداری اور ق لیگ سے دوستی کس شرط پرکی اس کا جواب دیں ،طلال چوہدری، مریم اورنگزیب میڈیا سے گفتگو

کراچی،جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے عزیر بلوچ کیخلاف فوجی عدالت میں جاسوسی کا مقدمہ چلانے کی سفارش کر دی
عزیر بلوچ ملک میں آرمی کی تنصیبات اور عہدیداران سے متعلق خفیہ معلومات ایران کے انٹیلی جنس افسران کو فراہم کیں جو1923 کی خلاف ورزی ہے،جے آئی ٹی

سینٹ کمیٹی ماحولیات کی اسلام آباد میں شکرپڑیاں کرکٹ سٹیڈیم پر کام روکنے کی سفارش
جون اس سال گرم ترین مہینہ اور 2016 ء گرم ترین سال ہوگا، پاکستان میں ہیٹ سٹروک سینٹرز 1997 ء سے زیر التواء ہیں،سمندری سطح میں مسلسل اضافہ،سائیکلون کے خطرات بھی بڑھ رہے ہیں
وہ دن دور نہیں ٰڈیلٹا سے نیچے ہونے کی وجہ سے کراچی پانی میں ڈوب جائے گا،کمیٹی ارکان، جی ایٹ سے دو لاکھ ڈالر فنڈز حاصل کئے ہیں جو ماحولیات پر خرچ کئے جائیں گے،سیکرٹری ماحولیات کی بریفنگ

کراچی لاہورموٹروے منصوبے میں14ارب کی مبینہ کرپشن کاانکشاف
غیرمعروف کمپنی کوٹھیکہ دیاگیا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے منظور نظرافرادکونواز نے کیلیے خفیہ معلوما ت پاک چائنہ جوائنٹ وینچرکو فراہم کیں،بے ضابطگیوں پرٹرانسپیرنسی کاچیئرمین این ایچ اے کوخط

سرفراز مرچنٹ کی دستاویزات کی اسکاٹ لینڈیارڈسے تصدیق کی سفارش
جے آئی ٹی نے ایک ہفتہ قبل وزارت داخلہ کوسمری بھیجی تھی،جواب نہیں دیاگیاتھا ،ذرائع

ایم اے پاس ریٹرنگ افسران فارم 14اور15صیحح طریقے سے نہیں بھر سکتے،الیکشن کمیشن
فارم 14 اور 15کو اردو میں کرنے کے احکامات جاری کر دئیے،7 لاکھ انتخابی عملہ کام کرتاہے،قواعد وضوابط پر عمل درآمد کیلئے خصوصی سیل بنائے جائیں گے، سینٹ کمیٹی کو بریفنگ
کمیٹی اجلاس میں سینیٹر شہر بانو اور شیری رحمان کی طرف سے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے اور 10 فیصد سے کم خواتین ڈالے گئے ووٹوں کے حلقے میں دوبارہ انتخاب کے بل پر غور

وفاقی اداروں کی حکمت عملی ناکام،ضلع راولپنڈی میں افغانیوں کی تعداد35 ہزار سے متجاوز
یو این مہاجرین کے ادارے نے کارڈ ہولڈرافغانیوں کو کارڈز کی تجدید کیلئے30جون کی ڈید لائن دیدی