بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار مئی

آج کی اہم خبریں (2016-05-01)

خود کو اور پورے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کر دیا، نواز شریف
کسی کے سامنے جھکا ہوں اور نہ ہی اب جھکوں گا،2018 میں دوبارہ اقتدار میں آئیں گے
چیف جسٹس ٹی آر اوز تبدیل کر سکتے ہیں،تحقیقات کی شروع کہاں سے ہونی چاہئیں سپریم کورٹ خود فیصلہ کرے گی
کچھ لوگ وزیر اعظم کو اسلام آباد میں نہیں دیکھنا چاہتے ،ان کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی ،وزیر اعظم کو ہٹانے کی بات کرنے والے میرے نہیں ملکی ترقی کے دشمن ہیں
عمران خان کہاں کی سیاست کررہے ہیں ،ان کو طریقہ ہے اور نہ ہی شعور ،باری کیسے لی جاتی ہے ان کو پتہ ہی نہیں، حالت تو یہ ہے باری کا الزام عائد کرنے والے آج خود ہی باری مانگ رہے ہیں
2018 کے الیکشن میں عوام نے دوبارہ موقع دیا تو خدمت جاری رکھوں گا ،باری کی رٹ لگانے والوں کی باری نہیں آئے گی اور نہ ہی آنے دیں گے ،وزیر اعظم کی لاہور میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

نواز شریف پہلے خود جواب دیں دوسروں کو چور نہ کہیں، بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ درست ہے،عمران خان
مجھے ڈرانے کی کوشش نہ کریں جلسہ ضرور ہوگا،مجھے نواز شریف کے سوا کسی سے سکیورٹی خدشات نہیں ہوسکتے، پہلے اپوزیشن کو متحد اور پھر ٹی آر اوز سامنے لائیں گے، میڈیا سے گفتگو

پانامہ لیکس نے ن لیگ کی حکومت کو لیک کردیا،بلاول بھٹو، نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
تخت رائیونڈ لرز رہا ہے، خاموش نہیں بیٹھیں گے پانامہ لیکس کا پیچھا کریں گے، نواز شریف تیسری بار وزیراعظم لیکن لیڈر نہیں بنے، سیاست نہیں تجارت کرتے ہیں
بزنس مین داخلہ ‘خارجہ پالیسی اپنے مفاد میں بناتا ہے،آف شور کمپنیاں بناتے ہیں،تعلیم پر اس لئے توجہ نہیں دیتا کیونکہ کتابیں سریا سے نہیں بنتیں
جنوبی ایشیاء امن کی تلاش میں ہے جنوبی ایشیاء میں امن ہوگا تو مشرق وسطیٰ میں امن ہوگا ان دونوں خطوں میں امن ہوگا تو پوری دنیا امن کا گہوارہ بن جائے گ،کوٹلی جلسہ سے خطاب

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

بیٹے کو جائیداد کی منتقلی،وزارت خارجہ کا ڈاکٹر عاصم کی دستاویزات کی تصدیق سے انکار
ڈاکٹر عاصم کا بیرون ملک جائیداد بیٹے کو منتقل کرنے کا معاملہ قانونی پیچیدگیوں کا شکار ہوگیا،کرپشن کے ملزم کو جائیداد منتقل کرنے کا اختیار کیسے دیا جاسکتا ہے،وزارت خارجہ
وزارت خارجہ نے اعتراض کے ساتھ دستاویزات وزارت قانون کو بھجوادیں، نیب نے دوبئی میں سابق وزیر پٹرولیم کی جائیدادوں کا سراغ لگانے کیلئے ٹیم روانہ کردی

ا یشیائی اور گورے کے خون میں کوئی تفریق نہیں ہونی چاہیے، رضا ربانی
پاکستان ایک آزاد ریاست اور اس کے اپنے سیکورٹی مفادات ہیں، پاکستانی سیکورٹی فورسزکے دہشت گردی کے خلاف اقدا مات قابل تحسین ہیں
کنٹریکٹ لیبر کو مکمل طور پر ختم کیا جائے، پی آئی اے کی نجکاری ممکن ہوتی ہے تو پھر سوئی گیس اور اسٹیل مل سمیت دیگر ادارے بھی نہیں بچ سکیں گے ، وقت ہے مزدوروں کو یکجا ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی
زیر اعلی سندھ وزیر محنت کو فوری طور پر تبدیل کریں اور ایسا وزیر لائیں جو مزدوروں کی بات سنیں،سیمینار سے خطاب

پاک چین اقتصادی راہداری خطے کے لئے اقتصادی گیم چینجر منصوبہ ہے ،چینی وزیرخارجہ
پاکستان اور چین کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مستحکم اور مضبوط ہورہے ہیں، تمام شعبوں میں پارٹنر شپ کو مزید بڑھائیں گے،امریکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں گفتگو

پاکستان ہمسائیہ ممالک کے ساتھ اختلافات کے خاتمے کیلئے مذاکرات کا راستہ اپنائے ، امریکہ
ملک کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت کا مقصد علاقائی سلامتی اور متعدد دیگر امور کا احتساب کرنا ہے ، مارک ٹونر

پاکستان کا ایٹمی طاقت ہونا پوری دنیا کیلئے بڑا مسئلہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی ہرزہ سرائی
امریکی صدر بن گیا تو بھارت سمیت دیگر ممالک کیساتھ مل کر اس مسئلہ کو جلد حل کرنے کی کوشش کروں گا
اگر ہم پاکستان کی مالی مدد نہ کریں تو ہو سکتا ہے وہ اپنے ہتھیار کسی ایسے ملک کے ہاتھوں فروخت کر دے جس سے دنیا کا نقشہ ہی بدل جائے،انڈیانہ میں سوال و جواب سیشن کے دوران امریکی صدارتی امیدوار کی گفتگو

بجلی ، گیس کی لوڈشیڈنگ 2018 تک ختم ہو جائے گی،عابدشیرعلی
ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا نے والوں کو عوام پہلے ہی مسترد کر چکے ،آئندہ بھی کریں گے
پانامہ لیکس معا ملے پر چیف جسٹس چاہیں تو ٹی او آرز میں تبدیلی لا سکتے ہیں
خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے وہاں چوہوں کا عذاب نازل ہو چکا ہے،خصوصی گفتگو

لیگی رکن قومی اسمبلی کی پنجاب حکومت کیخلاف بغاوت
خستہ حالت کا بہانہ بنا کر کوہ نور فلیٹس کو کسی صورت نہیں گرانے دوں گا، میاں عبد المنان
کسی غریب کو بے گھر نہیں ہونے دوں گا، کوہ نور فلیٹس کو گرانے کیلئے میری نعش سے گزرنا پڑے گا،اپنے حلقہ میں ایم این اے کے ساتھ وزیراعلیٰ اور سب کچھ ہوں ،لیگی رہنما

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت لا ریویو کمیٹی کا اجلاس
وزارت فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کے شروع کردہ ڈرافٹ اپرینٹس شپ بل پر بحث

نواز شریف کے بھی پارٹی جلسوں کیلئے ڈی جے کی خدمات لینے کے احکامات جاری
آئندہ جلسوں کیلئے فوری پر ڈی جے کی تلاش اور پارٹی منشور کے مطابق زبردست ترانے اور گانے تیار کرکے جلسوں میں جلائے جائیں، دانیال عزیز کو خصوصی ہدایت

پاکستان میں 70 ارب کی سرمایہ کاری کی، 2011 ء سے اب تک 52 کروڑ بیرون ملک بھیجے تمام ریکارڈ ایف بی آر میں موجود ہے،جہانگیر ترین
بیٹوں نے بیرون ملک جائیداد میرے بھیجے ہوئے پیسوں سے خریدی،نجی ٹی وی سے گفتگو