بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اپریل

آج کی اہم خبریں (2016-04-30)

امر یکہ نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت میں مدد پر پابندی لگا دی
اوباما انتظامیہ پاکستان کو ایف 16 فروخت کے حق میں ہے مگر امریکی پیسہ خرچ نہیں کیا جا سکتا،امریکی محکمہ خارجہ
فیصلے سے ایف 16 کی فروخت کھٹائی میں پڑ نے کا خدشہ،پاکستان کو آٹھ ایف 16 طیارے خریدنے کیلئے اب ساری قیمت اپنی جیب سے خرچ کرنا پڑے گی
ہتھیاروں کی فروخت ایک طویل عمل ہے ہم اس مخصوص صورتحال پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے، ترجمان پاکستانی سفارت خانہ ،ایف 16 کی فنڈنگ پر ’بات چیت ختم نہیں ہوئی‘طارق فاطمی ، کانگریس کو رضامند کرنا اوباما انتظامیہ کی ذمہ داری ہے،یہ سودا ابھی ختم نہیں ہوا ہے،بی بی سی ریڈیو کو انٹرویو

اپنے اثاثوں سے متعلق قوم کو اعتما د میں لے چکا، نواز شریف
چند سیاسی مخالفین نے پینترا بدل لیا،میں نہ مانون کی رٹ لگانے والے مثبت اقدام پر منفی روئیے کا اظہار کر رہے ہیں،ہماری حکومت نے 3سال میں ریکارڈ منصوبوں کا افتتاح کیا ،جس منصوبے کا بھی افتتاح کیا اسے پایا تکمیل تک پہنچایا، گورنر خیبرپختونخوا، وزیر مملکت مواصلات اور ارکان اسمبلی سے ملاقات

وزیر اعلی پنجاب سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ملاقات
ملکی صورتحال ، امن و امان اور سیکورٹی کے امور کے حوالے سے تبادلہ خیال
وزیر اعلی نے اڈیالہ جیل میں ایم کیو ایم کی مبینہ ویڈیو کے حوالے سے ہوم سیکرٹری کو تحقیقات کا حکم دیدیا
وفاقی حکومت نے بھی ویڈیو کے حوالے سے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بنا دی : چوہدری نثار

رمضان المبارک اور بجٹ کی آمد ، ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہونا شروع ، دالیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئیں
دال چنا کی قیمت میں فی کلو 33 روپے ، دھلی ہوئی دال ماش 5روپے ، سفید چنا 40روپے ، کالا چانا 30روپے ، دال مسور 13 روپے اضافہ ، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کردیا گیا
وزیراعظم کے نوٹس پریوٹیلٹی سٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس، پرانی قیمتیں برقرار

پانامہ لیکس تحقیقات ، 72 گھنٹوں میں اہم پیش رفت کا امکان ، چیف جسٹس ترکی کے دورے سے وطن واپس پہنچ گئے

نجی ٹی وی کے اینکر پرسن اقرار الحسن کو رات بھر منشیات کے عادی افراد کے ساتھ رکھا گیا، پنکھے کی سہولت بھی میسر نہ تھی

کراچی،عذیر بلوچ سے متعلق جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ مکمل ہوگئی
پیپلز پارٹی کے کسی سینئر سیاستدان کا نام سامنے نہیں آیا، عذیر بلوچ نے ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی سے ملاقات کر کے معلومات فراہم کیں

قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا پانے والا ملزم بری
سارے محلے کو پتہ ہوتا ہے قتل کس نے کیا لیکن گواہی کے لیے کوئی تیار نہیں ہوتا،پولیس والے بعد میں گواہ بنوا لیتے ہیں جس سے ملزم بری ہو جاتے ہیں،جسٹس آصف سعید کھوسہ
عدالتوں پر تنقید کرنے والے یہ نہیں سوچتے کہ ملزم تو اصل تھا لیکن گواہ جھوٹا تھا ،عدالتی ریما رکس

سکھر،خورشید شاہ نے 2012ء میں عازمین حج کیلئے مو بائل فونزکی خریداری میں کرپشن کی تحقیقات کیلئے خود کو پیش کردیا
بلیک میلنگ ہے نہ اس کا تعلق پانامہ لیکس کے ساتھ ہے، اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی،اس کے ساتھ میراکوئی تعلق تھا، نہ میں نے موبائل فونز خریدے ، میڈیا سے گفتگو

ینگ ڈاکٹرز کا تنخواہوں میں اضافے کے لیے لانگ مارچ کرنے کا اعلان

پانامہ کے بعد چھوٹو گینگ لیکس بھی آئینگی ،حکمران بحران سے نہیں نکل سکیں گے ، طاہر القادری
با اختیار کمیشن کیلئے حکومت اپوزیشن سے مشاورت کر کے آرڈیننس لائے جسے فرانزک ایکسپرٹس کی معاونت حاصل ہو ، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی کمیشن کی رپورٹ آج تک جاری نہیں ہوئی ،حکمران ایسا ہی کمیشن چاہتے ہیں ،انٹرویو میں اظہار خیال