بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات اپریل

آج کی اہم خبریں (2016-04-28)

وفاقی کابینہ کا اجلاس:پانامہ لیکس پر وفاقی وزرا ء نے وزیر اعظم کے فیصلے کی توثیق کردی
وزراء مخالفین کے بیان بازی کے بجائے ملکی تعمیر و ترقی پر توجہ دیں، نواز شریف
مخالفین ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں جو کسی صورت برداشت نہیں ،اپنے منشور پر ہر صورت عملدرآمد کریں گے،ہمارے منصوبوں کی تکمیل سے مخالفین کو ناکامی نظر آرہی ہے، وزیر اعظم کا اجلاس سے خطاب
اجلاس میں توانائی ،تعمیر و ترقی ،بجٹ تجاویز اور پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے جویشل انکوائری پر تفصیلی بات چیت کی گئی
وزیر خزانہ نے توانائی بحران سے نمٹنے اور آئندہ مالی سال بجٹ پر کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی

تحریک انصاف کا پاناما لیکس پر حکومت کی جانب سے کئے جانے والے مبینہ پراپیگنڈے کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ
مقدمے میں اسٹیٹ بینک کو بھی فریق بنایا جائے گا ٗ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ
غلط بیانی اور تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف بنیاد الزامات لگانے پروزیر اعلی پنجاب اور وفاقی وزیر اطلات کے خلاف مقدمات درج کرائیں گے ،
کیپٹن (ر)صفدر کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر کریں گے،تینوں کو لیگل نوٹس بھجوا دیے گئے ،مریم نواز پڑھی لکھی خاتو ن ہیں ، وہ وزیراعظم ہاؤس بیٹھ کر پی ٹی آئی کیخلاف مہم چلا رہی ہیں،
تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کاپریس کانفرنس سے خطاب

پانامہ لیکس میں نواز شریف کا نام بچوں کے حوالے سے موجود ہے ، معافی مانگنے کی خبرغلط اوربے بنیادہے،آئی سی آئی جے

پاکستان اور برطانیہ کا ہر سطح پر باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
حکومت پاکستان کی کوششوں سے دہشت گردی میں نمایاں کمی آئی ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت خفیہ اطلاعات پر ملک بھر میں چودہ ہزار آپریشنز کئے گئے،
اب دہشت گردوں کے معاونین اور سہولت کاروں سے نمٹنا اصل چیلنج ہے جو نفرت پھیلا کر معاشرے کو تقسیم کرنے کے درپے ہیں، وزیر اعظم نواز شریف نے بھارت سے تعلقات کی بہتری کیلئے بہت کوششیں کیں مگر حالیہ کچھ واقعات سے ان کوششوں کو بہت نقصان پہنچا ہے، خطے کے بہترین مفاد میں پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کی کوششیں جاری رکھے گا مگر افغانستان کی جانب سے ہر واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے کا سلسلہ بھی بند ہونا چاہیے،وزیر داخلہ چودھری نثار کی برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر مارک لائل گرانٹ سے ملاقات میں گفتگو

افسوس کی بات ہے کہ دنیا کے سیاسدانوں نے ماضی سے کوئی سبق نہیں،خواجہ آصف
جو کامیابی امریکی و اتحادی فوجیں 13 سال میں حاصل نہ کر سکیں ، پاک آرمی نے صرف دو سال میں حاصل کرلی،دنیا کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے
اسرائیل فلسطینیوں پر بے پناہ ظلم ڈھا رہا ہے،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بھی خیال رکھے، بھارت کو تمام مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہوگا،ماسکو میں بین الاقوامی سکیورٹی اور دہشت گردی کی کانفرنس سے خطاب

پاک فضائیہ کے سربر ا ہ کی سعودی نائب ولی عہد سے ملاقات
پاکستانی حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے نیک خواہشات اور تمناوئں کا پیغام پہنچایا

پاک چین مشترکہ تعاون سے پہلاطیارہ تیار
2سیٹوں والاجے ایف (17)بی تھنڈرطیارہ دسمبرمیں پہلی پروازکریگا،آئندہ سال باقاعدہ پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کیاجائیگا

شرعی اعتبار سے سونا ہی اصل کرنسی ہے ،مولانا محمد خان شیرانی
اشتراکی نظام معیشت اپنی اخری سانسیں لے رہا ہے ، سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج ہو رہا ہے
اسلامی نظام معیشت کو دنیا بھر رائج کرنے کیلئے عالمی مالیاتی اداروں سے مشاورت کی ضرورت ہے
پاکستان میں موجود اسلامی بنکاری میں قباحتیں بہت زیادہ ہیں تاہم اسے غیر سودی نظام کی جانب پیش رفت کہا جا سکتا ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کے زیر اہتمام اسلامی معیشت کی بنیادیں اور دور جدید کی مشکلات کے عنوان سے دو روزہ کانفرنس کے اختتام پر پریس کانفرنس

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بجٹ پیپرحکمت عملی پرکابینہ کو بریفنگ
زیادہ آمدنی رکھنے والوں پرسپرٹیکس لگانیکی تجویز،سالانہ50کروڑروپے سے زیادہ کمانیوالوں پر لے گا
سپرٹیکس شمالی وزیرستان ٹی ڈی پیزکی بحالی پراستعمال ہوگا، ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح0.6فیصد، پراپرٹی کی خریدوفروخت پر2فیصدانکم ٹیکس لگے گا، اسحاق ڈار

وفاقی کابینہ اجلاس،چوہدری نثارکی غیر موجودگی میں وزراء نے شکایات کے انبار لگادیئے
وزارت داخلہ کا بجٹ 12 ارب تھا لیکن14 ارب جاری کئے گئے،ہماری وزارتوں کو 40 فیصد بھی فنڈز جاری نہیں ہوئے ،وزراء
ہمارے لئے سب برابر ہیں،تمام وزارتوں کو بروقت فنڈز مہیا کئے جائیں،وزیر اعظم کی اسحاق ڈار کو ہدایت

پیپلز پارٹی کے وفد کی شیخ رشید سے ملاقات، اپوزیشن کانفرنس میں شرکت کی دعوت
پانامہ لیکس کی تحقیقات میں جوڈیشل کمیشن سے پہلے فرانزک آڈٹ کرانا ہوگا،چوہدری اعتزاز، کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں،شیخ رشید

ملک بھر میں 64ہزارشناختی کارڈ بلاک
بلاک کیے گئے زیادہ تر شناختی کارڈ مشکوک اور غیر ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے ہیں،نادرا حکام
انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹینے بلاک شناختی کارڈ کی تفصیلات اوروجوہات کیلئے ا ٓ ئندہ اجلاس میں ڈی جی نادرا،سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی پاسپورٹ کو طلب کر لیا

پاناما لیکس کی تحقیقات، اسٹیٹ بنک کے پاس کوئی اتھارٹی نہیں ،ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک سعید احمد
کسی بھی تحقیقات اتھارٹی کی معاونت کر سکتے ہیں، ملک سے 5لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم باہر لے جانے پر پابند ی ہے،سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ
رجسٹرڈ 192کمپنیوں نے آف شور کمپنیاں بنائی ہوئی ہیں، ایس ای سی پی حکام
ہیوی الیکٹرک کمپلیکس کی نجکاری بارے ذیلی کمیٹی کی رپورٹ حکومتی اراکین نے مسترد کر دی
رپورٹ پر مزیدغوروخوص کے لیے اراکین کو ایک ہفتہ کا مزید وقت دیدیا گیا ، آئندہ میٹنگ میں اس روپوٹ کو ایوان میں پیش کرنے بارے حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا ،چیرمین کمیٹی

عمران خان پارٹی میں خرابیوں سے خودکو نہیں بچا سکتے،انہوں نے پارٹی انتخابات میں غلط افرادکو عہدے دیئے، عمران خان گزشتہ پارٹی انتخابات کے بعد سے مایوس ہوچکے ہیں، سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

فلم ”مالک“ میں وزیر اعلیٰ سندھ کو تنقید کا نشانہ ،بے نظیر بھٹو کی بعض تصاویر بھی دکھائی گئیں،سندھ حکومت نے فلم پر پابندی کیلئے وفاقی حکومت کوسفارش کی تھی،ذرائع
فلم مالک میں صوبہ سندھ کا نام گورنر ہاؤس اور چیف منسٹر سندھ کو دکھایا گیا حتیٰ کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصویر کو بھی دکھایا گیا جو نہایت قابل اعتراض بات ہے، فلم میں بلوچی،اردو اور سندھ بولنے والوں کی توہین کی گئی ہے، آئی ایس پی آر قومی سلامتی کے ادارے کا ایک حصہ ہے لیکن قومی سلامتی کو سامنے رکھتے ہوئے کیا ایسی فلم بنائی اور دکھائی جا سکتی ہے جس سے منافرت پھیلے ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے اس فلم کی معاونت کرنا افسوس ناک ہے ،مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کی نجی ٹی وی سے گفتگو

عمران فاروق قتل کیس،مرکزی ملزم خالدشمیم کی ویڈیومنظرعام پرآگئی
مصطفیٰ کمال میت لینے کیلئے لندن گئے توالطاف حسین نے انہیں کہاکہ کام اچھاہوگیاہے میرے ساتھ جوبراکرے گااس کے ساتھ ایسے ہی ہوگا
میں مشکل میں ہوں ،مصطفیٰ کمال کومیری مددکرنی چاہئے اورمیرے احسان کابدلہ دیناچاہئے،خالدشمیم کا جیل سے موبائل پر ویڈیو پیغام