بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اپریل

آج کی اہم خبریں (2016-04-26)

پانامہ لیکس ، اپوزیشن کے رابطوں میں تیزی،مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق،پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی تحریک انصاف ،ایم کیوایم ، مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سے ملاقاتیں، اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس 2 مئی کو بلانے کا فیصلہ،حکومت کے ٹی او آرز تسلیم نہیں ہیں،وزیراعظم اور خاندان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے،خورشید شاہ،حکومت مشاورت سے ٹی او آرز طے کرے،شاہ محمود،حکومت سولو فلائٹ کی بجائے فی الفور قومی مشاورت کا عمل شروع کرے،فاروق ستار، نواز شریف نے اپنی مرضی کے ٹی او آر بنائے، بیرسٹر اعتزاز احسن، ٹی او آرز اپوزیشن کی مشاورت سے طے اور قانون سازی کی جائے، تحقیقات وزیراعظم کے خاندان سے شروع ہونی چاہیے ،پرویز الہیٰ، میڈیا سے گفتگو

وزیر اعظم کا 2018 ء میں بھر میں زیرو لوڈشیڈنگ کا وعد،اگلے دو سال میں ملک سے چھوٹی موٹی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے، دہشت گردی ختم کرنی ہے تو ملک سے غربت کا خاتمہ کرنا ہو گا ،م دھرنوں ، پاکستان کی تباہی اور جھوٹ بولنے کی سیاست نہیں کرتے ہیں، نواز شریف کا کوٹلی ستیاں میں جلسہ عام سے خطاب، نواز شریف نے کوٹلی ستیاں میں گزشتہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد کو نقد رقم چیک تقسیم کئے اور علاقہ مکینوں کے مسائل سنے ، متعدد مسائل کو فوری حل کرنیکی ہدا یت

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افغان حکومت سے ملکر کام کرتے رہیں گے، نواز شریف،بھارتی مداخلت کا معاملہ ہر فوم اٹھایا جائیگا،وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس میں فیصلہ،قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے پٹھان کوٹ واقعہ میں پیش رفت پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی

آرمی چیف کو اردن کے سب سے بڑے ایوارڈ میڈل آف میرٹ سے نوازا گیا، جنرل راحیل شریف کی اردنی سیاسی و عسکری قیادت سے ملا قاتیں، دو طرفہ تعلقات خطے کی سیکیورٹی اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال

پاناما لیکس کے الزامات کے بعد حکومت نے مخالفین کے گرد گھیرا تنگ کردیا،پی ٹی آئی کے اندرون اور بیرون ملک میں کاروبار اور مالی امور کی تفصیلات حاصل کر لیں

وزیر اعظم کی جا نب سے ا پنی فیکٹریوں کے نام پر پاکستانی بنکوں سے 6380 ملین روپے کے قرضے حاصل کر نے کا انکشا ف، نواز شریف نے بھاری قرضے شریف فیملی کی ملکیت 6 شوگر ملیں ، 8 ٹیکسٹائل ملوں پر لئے وزیر اعظم نے اپنے اقتدار کے دوران 35 ارب کے قرضے معاف بھی کرائے ، وفاقی وزیر پرویز رشید کا قرضوں کی تصدیق سے انکا ر

پانامہ لیکس ، احسن اقبال وزیر اعظم نواز شریف کا اہم پیغام لے کر سعودی عرب پہنچ گئے، اعلی عہدیداروں ، وزراء اور سعودی شاہی خاندان سے اہم افراد سے ملاقات کر کے پاکستان کی سیاسی صورت حال پر آگاہ کیا

پاکستان طالبان کو مذاکرات کے دھارے میں لانے کی کوشش کرے‘ اشرف غنی،ہمسایہ ملک اچھے برے دہشتگردوں کی تمیز کئے بغیر ان کے خلاف اقدامات کرے‘ پارلیمنٹ سے خطاب

بلین سونامی ٹری پراجیکٹ کے تحت پانچ سالوں میں ایک ارب درخت لگائے جائیں گے :عمران خا ن، جنگلات کاٹنے والے آف شور کمپنیاں رکھنے والوں سے بڑے مجرم ہیں، دس سالوں کے دوران دو سو ارب سے زائد کے درخت غیر قانونی طریقے سے کاٹے گئے ،چیئرمین پی ٹی آئی کا پشاور میں تقریب سے خطاب

جہانگیر ترین کی کمپنیوں نے مختلف بینکوں سے 49.819 ملین روپے کے قرضے معاف کرائے، سٹیٹ بنک ،تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کی طرف سے مختلف بنکوں سے قرضے معاف کرانے کی خبر سے یہ حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ عمران خان جوڈیشل کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس کیوں تسلیم نہیں کر رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا ردعمل

چین بجلی اور ترکی پاکستان میں سبزیاں پیدا کرے گا، دونوں ممالک کے22منصوبہ جات کے حوالے سے تجاویز سالانہ بجٹ میں شامل کی گئی ہیں

نواز شریف کا چیک اپ کیلئے مئی کے آخر میں دوبارہ دورہ لندن کا امکان

خواجہ آصف کا پرویزمشرف اورعمران خان کے خلاف پانامہ لیکس کمیشن میں جانے کااعلان،کسی نے جائزپیسہ آف شورکمپنی میں لگایاتوالزام لگایاجاتاہے ،شوکت خانم میں لوگوں نے خیرات کاپیسہ آف شورکمپنی کے لئے نہیں دیاتھا،کٹااب کھل چکاتوکھلاہی رہے گا،سب سے پہلے وزیراعظم کااحتساب ہوگا،2014ء کے دھرنے کے ایمپائرگھرجاچکے ہیں 2018ء کے انتخابات نکل گئے تو2023ء دورہے،عمران خان مایوس ڈینٹنگ پنٹنگ پرگزارہ کررہے ہیں وفاقی وزیر دفاع کا نجی ٹی وی کو انٹرویو