بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر اپریل

آج کی اہم خبریں (2016-04-25)

عمران خان کا کرپشن کیخلاف ملک گیر تحریک شروع کرنیکا اعلان، سندھ سے آغاز،اتوار کو لاہور میں جلسہ،حیران ہوں وزیراعظم نواز شریف جلسے شروع کر نے جا رہے ہیں وہ جلسے کرنے جائیں گے تو گو نواز گو کے نعرے سننے کو ملیں گے،میرا نام آف شور کمپنیوں میں ہوتا تو گھر میں چھپ کر بیٹھ جاتا، یہ لوگ پیسہ کیلئے اقتدار میں آئے، لوگ بھوکے مررہے ہیں بچوں کو کھانا نہیں مل رہا، نواز شریف اورنج ٹرین،میٹرو بس منصوبے پر اربوں روپے خرچ کررہے ہیں یہ منصوبے کمیشن کیلئے بنائے گئے،پاکستانی عوام سے کہتا ہوں کہ یہ فیصلہ کن وقت ہے حکمرانوں کا احتساب نہ کیا تو ملک تباہی کی طرف جائے گا،وزیراعظم کو پانامہ لیکس پر جواب دینا ہوگا پہلے احتساب نواز شریف کا ہوگا،نواز شریف نے اپوزیشن کے ساتھ ملک ٹی آر اوز نہ بنائے اور اپوزیشن کو اعتماد میں لے کر کمیشن نہ بنا تو تحریک انصاف سڑکوں پر آئیگی اور رائیونڈ جائے گی، یوم تاسیس پر جلسہ عام سے خطاب

جماعت اسلامی کا کرپشن کے خلاف یکم مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان،عوام مزید کرپشن برداشت کرنے کو تیار نہیں، حکمران پاکستان سے پیسے کما کر بیرون ملک لیجاتے ہیں، اپوزیشن کی بڑی شخصیات کینام بھی پاناما پیپرز میں آئے ہیں جب کہ خورشید شاہ کو تجویز پیش کی تھی کہ اپوزیشن مل کر کمیشن کے ٹرم آف ریفرنس بنائیں، حکومت نے پاناما لیکس پر کمیشن میں من پسند ٹی او آرز شامل کیے جس پر تمام جماعتوں کو تحفظات ہیں لیکن اپوزیشن کے بہت سے لیڈر سوچ رہے ہیں آگے بڑھیں یا پیچھے ہٹیں،امیر جماعت اسلامی کا لاہور کے مال روڈ پر کرپشن کے خلا ف عوامی دھرنے سے

ہم ایسی جمہوریت کو نہیں مانتے ، جس میں مقامی حکومتوں کے پاس اختیارات نہ ہوں ، مصطفی کمال ، فوجی آپریشنز سے مسائل حل نہیں ہوتے ،مسائل حل کرنے کے لیے گڈ گورننس کا نظام بہتر بنانا ہو گا ،ملک میں احتساب نیب یا کسی اورادارے کے تحت نہیں بلکہ اختیارات کی نچلی سطح پر تقسیم سے احتساب کا عمل مضبوط ہو گا ، کراچی کے عوام ایسے منی پاکستان کی بنیاد رکھیں گے ، جہاں کا کریہ کریہ روشن اور ہر علاقہ ترقی کرے گا ،کراچی کو را کے ایجنٹوں کا نہیں بلکہ حب الوطنوں کا شہر بنائیں گے، آج حب الوطنی کے سفر کا آغاز کر دیا ہے، ملک کے کونے کونے میں جا کر محب ، بھائی چارگی اور امن کا پیغام عام کریں گے، باغ جناح میں پاک سرزمین پارٹی کے پہلے جلسہ عام سے خطاب

نوازشریف احتساب کی چھاننی سے تین دفعہ گزر چکے ہیں،ہمیشہ سرخرو ہو کر نکلے ہیں،پرویز رشید ،پانامہ لیکس کے بعد وزیر اعظم نے اپنی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کمیشن بنانے کا اعلان کیا ، پاناما پیپرز میں وزیر اعظم کا ذاتی کوئی حوالہ نہیں ، کمیشن کو ماننے سے اپوزیشن کا انکار نواز شریف کی سچائی اور دیانت داری کا ثبوت ہے،عمران خان کی سیاست کے اخراجات برداشت کرنے والے ٹیکس چوری اور غیر قانونی طور پر دولت اکٹھی کرتے ہیں،عمران کی داڑھی میں بال نہیں، تنکے ہیں، کمیشن سے بھاگنا شروع کر دیا ہے،پریس کانفرنس سے خطاب

179 بڑے مالیاتی سیکنڈلز،نیب کا نواز،شہباز شریف،تین سابق وزرائے اعظم کیخلاف تحقیقات جاری رکھنے کا فیصلہ، اختیارات سے تجاوز ، مالیاتی خورد برد سمیت 49 انکوائریاں اور 46 کیسوں میں انوسٹی گیشن جاری، 68 کیسوں میں ریفرنس دائر کر دیئے گئے، سیاستدانوں کیخلاف کیسوں کی تعداد 34 ،نواز شریف،شہباز شریف کیخلاف رائیونڈ روڈ کی تعمیر اور ایف آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات جاری ،راجا پرویز اشرف ، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین ، سابق سیکرٹری شاہد رفیع کیخلاف رینٹل پاور کیس میں تحقیقات جاری،سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش

پاناما سکینڈل ، وزیر اعظم نے 1947 سے اب تک کے مالی معاملات کی درخواست کی ہے بلاول بھٹو زرداری ، جناح دور سے اب تک تحقیقات کروا کر پتہ نہیں وزیر اعظم کیا چھپانا چاہتے ہیں،پی پی پی چئیرمین کا ٹوئیٹ

اسحاق ڈار کی وزارت صنعت و پیداوار کو خصوصی رمضان پیکیج کی تیاری کی ہدایت،رمضان پیکیج کی سفارشات10روزمیں اقتصادی رابطہ کمیٹی کوپیش کی جائیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

وزیراعظم نے خود کو احتساب کے لئے پیش کردیا ہے‘خواجہ آصف ، ہارے ہوئے لوگ پاناما لیکس کو سیاسی ہتھیار بنا رہے ہیں، 2013ء کے بعد حکومت کا کوئی میگا اسکینڈل سامنے نہیں آیا، 10 سال بعد ملک میں سی این جی اسٹیشن کھولے گئے ہیں، میڈیا سے گفتگو

افغانستان سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر شیلنگ، میجرسمیت دو اہلکا ر زخمی، زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کر دیا گیا ،سیکورٹی فورسز کی بھر پور جوابی کاروائی سے حملہ پسپا، 5 حملہ آور ہلاک ،متعدد زخمی ، بارودی سرنگ دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا

وفاقی و صوبائی حکومت کے خلاف پر امن احتجاج کر رہے ہیں،ہم نے کبھی رینجرز آپریشن میں رکاوٹ نہیں ڈالی ،فاروق ستار ،ہم تو رینجرز کے حق میں ہیں،ایم کیوایم کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں،کسی کارکن کو3توکسی کو 2سال کاعرصہ گزرگیاہے ،لاپتا کارکنان اور ہمدردوں کی تعداد 167 ہے، دھرنے کا مقصد متاثرہ خاندان کے مسائل سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے،میڈیا سے گفتگو

’حقانی نیٹ ورک‘:امریکا کا پاکستان پر کارروائی پر زور،کابل کار بم حملے میں ہلاکتوں کے بعد پاکستان سے حقانی نیٹ ورک کے خلاف ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا گیا، امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ،حملے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کی تھی، اس خود کش حملے میں 64 افراد ہلاک اور 320 زخمی ہوئے تھے

بھارتی میڈیا نوازشریف کی حمایت میں سامنے آگیا،آرمی چیف کیخلاف ہرزہ سرائی، مختلف بھارتی ٹی وی چینلز پر وزیراعظم نواز شریف کو مظلوم اور معصوم اور جنرل راحیل شریف کو خطرہ دکھانے کی کوشش

وزیراعظم رواں ہفتہ مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے، یہ جلسہ وزیراعظم نوازشریف کی عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کاآغاز ہو گا جو رواں ہفتے سے شروع ہورہی ہے

تحریک انصاف کا احتجاج، اہم اپوزیشن جماعتوں نے معذرت کرلی،ٹی او آرز کا معاملہ احتجاج کے بجائے حکومت کیساتھ مذاکرات کرکے حل کیا جاسکتا ہے، اپوزیشن جماعتوں کا موقف

لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے جاں ہونے والے افراد کی تعداد 23ہو گئی، ڈائریکٹرپنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کی لواحقین کو ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی