بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار اپریل

آج کی اہم خبریں (2016-04-24)

نواز شریف کاعوامی عدالت میں بھی مقدمہ پیش کرنے کا فیصلہ، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے نئے انتخابات کا مشور دیا مگر وزیر اعظم نے اس وقت اس تجویز کو رد کر دیا ، ساتھیوں کے مشورے سے اب بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کرنیکا فیصلہ، اگلے ہفتے خیبرپختونخوا میں مقدمہ عوامی عدالت میں پیش کریں گے،دوسراجلسہ سندھ،تیسرا بلوچستان اور پھر جنوبی اور وسطی پنجاب میں وزیر اعظم جلسہ کر کے عوام کے سامنے بے گناہی پیش کریں گے، مصدقہ ذرائع، وزیر اعظم لندن روانگی سے قبل ان ہاؤس تبدیلی کے حق میں تھے، صاحبزادی مریم نواز اور اسحاق ڈار نے یہ رائے بدلنے پر مجبور کیا،ذرائع کادعویٰ

وزیراعظم کا اعلان کردہ انکوائری کمیشن مسترد ،چیف جسٹس کی سربراہی میں نئے کمیشن میں انٹرنیشنل فرانزک آڈیٹر شامل کیا جائے،عمران خان کا مطالبہ ،پانامہ لیکس کے معاملے پر پہلے وزیراعظم کا احتساب ہوگا پھر دوسروں کا ، معاملے کو دبانے کی کوشش کی تو سڑکوں پر نکلنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا ،آج جلسہ میں آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کر ونگا، وزیراعظم کا خطاب سن کر مایوسی ہوئی ان کی تقریر سے ظاہر ہوتا ہے وہ کچھ چھپا رہے ہیں اور وہ قصور وار ہیں، وزیراعظم پر الزامات سیاسی نہیں لگائے گئے الزامات تو نواز شریف پر دیگر آٹھ سربراہان کے ساتھ آئے ہیں وہ تو اپوزیشن پر الزامات نہیں لگارہے نواز شریف اپوزیشن پر حملہ کررہے ہیں، سورن سنگھ کے قتل پر بڑی تشویش ہے اسکی شدید مذمت کرتے ہیں،پریس کانفرنس سے خطاب

یورپی یونین ، دولت چھپانے میں مددگار ملکوں کو بلیک لسٹ کرنے پر اتفاق

تحریک انصاف کے آج یوم تاسیس کی تمام تیاریاں مکمل ،جلسے کا آغاز شام بجے ہو گا ،پنڈال میں 40000 کرسیاں لگائی گئی ہیں، سٹیج جلسہ گاہ 18 فٹ اونچا ہو گا،اہم شخصیات کے لئے 500 کرسیاں ہونگی ،میوزک اور ساؤنڈ سسٹم کا بھی انتظام ،خواتین جگہ کو خاردار تاریں لگا کر علیحدہ کر دیا گیا ہے ،خصوصی پاسز کا اجراء

وزیراعظم کے خطاب سے پہلے عمران خان جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کررہے تھے‘ پرویز رشید،وزیراعظم نے علان کردیا تو کمیشن کے خوف سے عمران خان بھاگ رہے ہیں،عمران خان کے خیال ہمیشہ کیلئے غلط ثابت ہوئے ہیں، وزیرعظم کی ذات پر کوئی الزام نہیں،عمران خان کی داڑھی میں ایک نہیں کئی تنکے ہیں،کمیشن کی تحقیقات کے بعد الزام تراشی کی سیاست ختم ہوجائے گی ،وفاقی وزیر اطلاعات کی صحافیوں سے گفتگو

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ترکی روانہ،جسٹس ثاقب نثار قائم مقام چیف جسٹس کے عہدہ حلف اٹھا لیا،سپریم کورٹ میں حلف برداری کی تقریب ،جسٹس آصف سعید کھوسہ سے ان سے حلف لیا،پانامہ لیکس پر کمیشن بنانے کا مجاز نہیں ہوں،جسٹس انور ظہیر جمالی وطن واپسی پر ہی بنے گا، جسٹس ثاقب نثار ،چیف جسٹس ترکی دورہ مکمل کرنے بعد حکومتی خط کا جائزہ لیں گے ،رجسٹرار سپریم کورٹ

پانامہ لیکس پر کمیشن کا قیام 20 کروڑ عوام کا مطالبہ ہے، جسٹس دوست محمد،کمیشن پر حکومت اور اپوزیشن کا رویہ متوازن نہیں،ٹرم آف ریفرنسز کا دائرہ وسیع ہے،الزام لگانے والا چور ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، گفتگو

حکومت نے اپوزیشن سے مل کر ٹی آر اوز نہیں بنا ئے تو ہم کمیشن کے کسی فیصلے کو بھی قبول نہیں کریں گے ،خورشید شاہ ، ہم نے حکومت سے سپریم کو رٹ کو خط لکھنے کے لیے ضرور کہا تھا مگر یہ بھی کہا تھا ٹی آر اوزحکومت اور اپوزیشن مل کر بنائیں گے ا ور اس کی پہلی شرط انٹرنیشنل فرانزک آڈٹ کرانا ہو گی ، ہم ٹی آر اوز میں حکو مت سے کوئی آسمانی چیز نہیں ما نگیں گے جو بھی بات کریں گے قانون کے مطابق کریں گے ، پریس کانفرنس سے خطاب

مستحکم معیشت کیلئے ضروری ہے ٹانگیں نہ کھینچی جائیں:اسحاق ڈار، ملکی فلاح کیلئے نیک نیتی اورایمانداری سے کام کررہے ہیں،اس لیئے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، سیمینار سے خطاب

نئی تجارتی پالیسی کے تحت امپورٹ پالیسی آرڈر جاری، بھارت سے1209 اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کرتے ہوئے138 اشیا کو درآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی، بھارت سے زرعی مصنوعات، کیمیکلز، خام تیل، اسٹیل، ادویات، سرجیکل آلات، گاڑیاں اور اسپیئر پارٹس درآمد نہیں کیے جا سکتے، وزارت تجارت

بجلی کی ستائی عوام کیلئے اچھی خبر آہی گئی: بحران کے خاتمہ کیلئے حکومت کا اہم قدم،کاسا1000 منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب اگلے ماہ کی گیارہ تاریخ کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہوگی،منصوبے سے افغانستان اورپاکستان کیلئے کرغزستان اور تاجکستان سے بجلی کی ترسیل ممکن ہوسکے گی

لیہ، زہریلی مٹھائی کھانے والے مزید 9 افراد دم توڑ گئے،ہلاکتوں کی تعداد22 ہو گئی ، جاں بحق ہونیوالوں میں سات بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 9 افراد بھی شامل

اعتزاز احسن کے بیرون ملک بینک اکاونٹس کی تفصیلات ریکارڈ پر لانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پانامہ لیکس کی تحقیقات اگلے 7 ہزار سال میں مکمل ہوں گی،اسد عمر،وزیر اعظم نے خطاب میں تحریک انصاف کو زیادہ نشانہ بنایا ،کمیشن کے اختیارات بتانا بھول گئے،پرویز رشید کو جلسہ مدعو کرتا ہوں،صاحب کو کرسیاں گننے کا اچھا تجربہ ہے، لیگی رہنماؤں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ،ڈی چوک نہیں جائیں گے، میڈیا سے گفتگو

وفاقی حکومت نے نایاب جنگلی جانوروں کے شکار کی اجازت دی ،مقررہ فیس ادا کر کے ملک بھر میں نایاب جنگلی حیات کا شکار کیا جا سکے گا

شاہد آفریدی عمرہ کی ادائیگی کیلئے مدینہ منورہ پہنچ گئے، عمرہ کی ادائیگی کیلئے مسجد حرام کا رخ کریں گے اور مذہبی فریضہ کی ادائیگی کے بعد مائی کئیر ہالا پریمیئر لیگ وننگ کپ کی رونمائی بھی کریں گے