بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اپریل

آج کی اہم خبریں (2016-04-23)

پانامہ لیکس، وزیراعظم کا تحقیقاتی کمیشن کے قیام کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھنے کا اعلان ، گیڈر بھبکیوں سے ڈرنے والا نہیں، میرا خاندان حساب دینے کو تیار ہے‘ الزامات ثابت ہوئے تو ایک لمحہ ضائع کیے بغیر گھر چلا جاؤں گا، آئین توڑنے ‘ وزیراعظم کو کال کوٹھڑی میں بھیجنے ‘ ججوں کی نظر بندی ‘ مجھے جلا وطن کرنے‘ دھرنوں سے ملک کو اربوں کا نقصان پہنچانے کے سوالات کا جواب کون دے گا؟،وزیر اعظم کا قوم سے خطاب

حکومت نے پانامہ لیکس کے معاملے پر تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کو کمیشن بنانے کے لئے خط لکھ دیا ، پاناما لیکس میں شامل تمام پاکستانی شہریوں کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنایا جائے، آف شور کمپنیوں میں سابق اور موجودہ سرکاری افسروں کی چھان بین کی جائے، سیاسی اثر و رسوخ سے اپنے اور اہلخانہ کے قرضے معاف کرانے والوں کی بھی تحقیقات کی جائیں، خط میں استدعا ،تحقیقاتی کمیشن پاناما یا کسی بھی دوسرے ملک میں قائم آف شور کمپنیوں میں ملوث پاکستانی شہریوں ،پاکستانی نژاد افراد اور آف شور کمپنیوں کے قانونی اثاثہ جات سے متعلق معلومات کا جائزہ لے گا

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں، اعلیٰ سطحی اجلاس میں انتخابات کو منصفانہ ،غیر جانبدارانہ اور شفاف بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کا جائزہ لیا گیا

کراچی،ہیٹ سٹروک کے باعث خاتون سمیت3 افراد جاں بحق ،درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ،مزید 2 روز شدید گرمی کی لہر برقراررہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

ملکی ترقی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ،صدر ،وزیر اعظم ،نواز شریف کی ممنون حسین سے ملاقات ،پانامہ لیکس کی تحقیقات سے متعلق چیف جسٹس کو خط اور حالیہ اجلاسوں میں حکومتی فیصلوں پر اعتماد میں لیا،دونوں رہنماؤں کا ملک میں امن وامان کی صورت حال پر اطمینان کا اظہار ،مسلح افواج اور سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا،دہشت گردی اور انتہاپسندی کا ہر صورت خاتمہ کیا جائیگا ،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا،ترقیاتی منصوبوں کو شفاف انداز میں بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائیگا، دونوں رہنماؤں میں اتفاق،چند عناصر ملک کو عدم استحکام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں،حکومت ترقی کیلئے خوشحالی کے ایجنڈے سے کسی صورت نہیں ہٹے گی،نواز شریف، صدر نے معاشی بحالی پر وزیر اعظم اور ان کی اقتصادی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا

چھوٹو گروپ کا سہولت کار رضاشاہ مزرانی کھیتران دو ساتھیوں سمیت بارکھان سے گرفتار

اسلام آباد، عمران کی زیر صدارت پی ٹی آئی سٹریٹیجی کمیٹی کا اجلاس ، پانامہ لیکس پر حکومتی رویے بارے تبادلہ خیال ، 24 اپریل کو اہم ترین خطاب کے نکات پر غور،ملکی مجموعی صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل پر بھی بات چیت

پاک بھارت قیادت مذاکرات کے عمل کو جاری رکھنے کے لئے پر عزم ہے،عبدالباسط ، اسلام آباد اب بھی خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات کی بحالی کیلئے نئی دہلی کے جواب کا منتظر ہے ، امن عمل کو آگے لیکر جانے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ جنوبی ایشیائی خطے کو دہشت گردی ،بھوک اور غربت سے چھٹکارا مل سکے ،بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے ارکان سے گفتگو

الیکشن کمیشن ، اراکین سینٹ کے گوشواروں کی تفصیلات جاری ، اعتزاز احسن کے پاس ایک ارب 88 کروڑ سے زائد کے اثاثے‘ دوسرے نمبر پر سینیٹر اعظم سواتی 83 کروڑ 42 لاکھ ‘ تیسرے نمبر پر اسحاق 2 کروڑ 77 لاکھ روپے کا اثاثوں کے مالک ، پرویز رشید کے صرف تیرہ لاکھ مالیت کے اثا ثے، غریب ترین سینیٹر

چیئرمین نیب کی چیف جسٹس سے ملاقات،کرپشن کیسز کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی،شریف برادران کے کیسز کا کیا بنا؟صحافی،جمعہ نماز کا ٹائم ہے نماز پڑھیں،قمر زمان کا جوب

جاوید ہاشمی کی طرح عمران خان کو کبھی دھوکہ نہیں دوں گا، شاہ محمود قریشی ،پانامہ لیکس پر حکومت کو فرانزک آڈٹ پر اعتراض ہے،بااختیار کمیشن نہ بنا کر حقیقت کو چھپایا جارہا ہے ،رہنما تحریک انصاف

کمیشن کے سامنے پیش ہو کر خود پر لگنے والے تمام الزامات کا جواب دوں گا،حسین نواز

نواز شریف نے صورتحال کو ڈی فیوز کرنے کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے،عمران خان ، اس کی کوئی اہمیت نہیں، حکومت سنجیدہ ہے تو تمام جماعتو ں کو بیٹھا کر ٹرم آف ریفرنس طے کرنا چاہیے ،یہ لوگ آپس میں باری باریا ں لے رہے ہیں، نجی ٹی وی سے گفتگو

وزیراعظم کے بیٹے منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث ہیں،شیخ رشید ، وزیراعظم کی تقریر میں کوئی جان نہیں تھی وہ ایک بار بھی قوم سے خطاب کرینگے، کمیشن کے ٹرم آف ریفرنس ناقابل قبول ہیں ، نجی ٹی وی سے گفتگو

آف شور کمپنی بنانا قانونی ، منی لانڈرنگ کسی نے کی تو کارروائی ہونی چاہیے،میاں منشاء ، ایم سی بی کے 26 سال پرانے کیس کی تحقیقات ہورہی ہیں جواب جمع کروادیا ہے، نجی ٹی وی کو انٹرویو