بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اپریل

آج کی اہم خبریں (2016-04-22)

آرمی چیف نے نئی مثال قائم کر دی، کرپشن میں ملوث پاک فوج کے 11 اعلیٰ افسر برطرف، افسران میں ایک لیفٹیننٹ جنرل،5 بریگیڈئرز ،3 کرنلز اور ایک میجر شامل،تمام مراعات ختم، کرپشن سے حاصل کی گئی رقم کی فوری واپسی کا حکم،برطرف افسران میں لیفٹیننٹ جنرل عبیداللہ خٹک ،میجرجنرل اعجاز شاہد ،بریگیڈیئر حیدر، بریگیڈیئر اسد،بریگیڈیئر سیف اللہ ، بریگیڈیئر عامر، بریگیڈیئرعامر،کرنل حیدر اور میجر نجیب شامل، لیفٹیننٹ جنرل عبید اللہ ،میجر جنرل اعجاز شاہد،بریگیڈئر اسد اور بریگیڈئر حیدر نے کرپشن سے حاصل کی گئی رقم واپس لیکر قومی خزانے میں جمع کرا دی ،آئی ایس پی آر،کرپشن الزامات میں مزید 150سے 200 فوجی اہلکاروں کی برطرفی کا امکان

پانامہ لیکس پر انکوائری کمیشن بنایا جائے،حکومت کا چیف جسٹس کو خط لکھنے کافیصلہ

ملکی استحکام اور تعمیر و ترقی کے سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں پڑنے دیں گے،نوازشریف ،تین سال قبل پاکستان کو اندھیروں سے نکالنے ،شکستہ حال معیشت کو سنبھالنے اور زندگی کے مختلف شعبوں میں خرابیوں کی دوری کیلئے شروع ہونیوالا عمل اسی جاں فشانی اور محنت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا،عدم استحکام پیدا کرکے عوام کی ترقی و خوشحالی کی راہ روکنے والے کل بھی ناکام رہے اور آئندہ بھی کامیاب نہیں ہوں گے، مخالفین کو یہ بات کھٹکتی ہے اگر حکومت نے اپنی آئینی معیاد پور ی کر دی تو وہ سیاست کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ جائیں گے، آج کا پاکستان تین سال پہلے کے پاکستان سے کہیں آگے ہے جس کی پوری دنیا اعتراف کر رہی ہے،وزیر اعظم کا خصوصی اجلاس سے خطاب

نواز شریف فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،عمران خان ، آرمی چیف کے کرپشن کے خلاف ایکشن سے فوج کی مقبولیت بڑھی ہے، ”را“ ایجنٹ کی گرفتاری پر حکومت خاموش کیوں ہے ؟ ، نجی ٹی وی سے گفتگو

کئی ادارے نادہند ہ ہیں،حکومت رقوم کی وصولی میں کیوں ناکام ہے،چیف جسٹس ،کے الیکٹرک کے بقایا جات وفاق نے ادا کرنے ہیں یا سندھ حکومت نے ؟عدالت نے سیکرٹری خزانہ کراچی بورڈ سے جواب مانگ لیا،آئندہ سماعت پر کھاتہ جات کی مکمل تفصیل طلب

پاکستان اور اٹلی کا داعش ،القاعدہ اور دہشت گرد گروپوں کیخلاف ملکر لڑنے پر اتفاق ،سرتاج عزیز سے اٹلی ہم منصب کی ملاقات، دفاعی تعاون اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال،پاکستان کا آئین اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی حمایت کرتا ہے،سرتاج عزیز ،امریکہ ،چین ،افغانستان اور پاکستان ملکر خطے میں امن کے قیام کو یقینی بنائیں ، پاؤلو جینئی لونی، اطالوی وزیر خارجہ کی وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات

الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں، وزیر اعظم نواز شریف ایک ارب 96 کروڑ ، عمران خان 1 ارب 31 کروڑ کے مالک نکلے ، فضل الرحمان کے پاس اپنی گاڑی بھی نہیں، جمشید دستی 2653 روپے کے اثاثوں کیساتھ غریب ترین رکن پارلیمنٹ، اسپیکر ایاز صادق کے اثاثوں کا صفحہ ہی غائب،6گھر،5گاڑیاں،7اکاؤنٹس،5ملوں میں شیئر،وزیراعظم کے کُل اثاثے 1ارب 96کروڑ روپے نکلے،نواز شریف کے گھروں کی مالیت 43کروڑ 43لاکھ،گاڑیوں کی مالیت ایک کروڑ بیالیس لاکھ، بنک اکاؤنٹس میں 6کروڑ 48لاکھ 54جبکہ کل نقدی 23 لاکھ ہے، 5 ملوں میں نواز شریف کے حصے کی مالیت 13 کروڑ 20 لاکھ 39 ہزار 930 جبکہ 4 ملوں میں کلثوم نواز کے حصص کی مالیت 66 لاکھ 78 ہزار 720 روپے

چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول قریبی ساتھیوں سمیت اسلام آباد منتقل

شیخ رشید احمد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات،ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف نے کرپشن سے متعلق ڈکٹیشن دیدی ، اب ہم سب کو سر جوڑ کر غور کرنا ہے،خورشید شاہ ، وزیراعظم کو پاناما لیکس کا پہلے سے علم تھا،انٹرنیشنل فرانزک آڈٹ سسٹم کے ذریعے پانامہ لیکس کا آڈٹ کرایا جائے، اگر فرانزک آڈٹ نہیں ہوتی تو پھر کرپشن ثابت نہیں ہوگی، پاناما لیکس کو کسی سیاسی جماعت نے نہیں اٹھایا بلکہ یہ ایک عالمی مسئلہ ہے، وزیراعظم کے اثاثے ٹھیک ہوں گے مگر وہ چیف جسٹس کو جوڈیشل کمیشن کے لئے خط لکھ دیں، پریس کانفرنس سے خطاب

24اپریل،حکومت ،تحریک انصاف نے تیر ترکش سے نکالنے کی تیاریاں مکمل کرلیں،اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی جلسے کے خوف نے گھیر لیا، تحریک انصاف کی قیادت وزیراعظم کا استعفیٰ لئے بغیر نہیں جائے گی ، انٹیلی جنس رپورٹس،پانچ سو سے ایک ہزار تک لوگ جلسے کے بعد دھرنا دیکر بیٹھ گئے تو حکومت کیلئے بہت مشکلات پیدا ہوجائیں گی، حساس اداروں کی رپورٹس،حکومت دھرنے کو غیر موثر کرنے کیلئے24 اپریل کو عدالتی کمیشن کا اعلان کرکے معاملے کو طول دینے میں سنجیدہ، وزیراعظم کے صلاح مشورے

پانامہ لیکس پرسپریم کورٹ کوخط لکھنے کے فیصلے کامعاملہ آج حل ہوجائیگا،حسن اورحسین نوازکمیشن کے سامنے پیش ہوں گے،سعدرفیق

چین پر واضح کردیا مسعود اظہر بارے دوہریا معیار اپنانے سے باز رہے ، منوہر پاریکر ، چین سمیت تمام ممالک کو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے ، صحافیوں سے گفتگو