بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات اپریل

آج کی اہم خبریں (2016-04-21)

کراچی ، اورنگی ٹاؤن میں مختلف واقعات میں پولیس موبائل اور اہلکاروں پرفائرنگ، 7 اہلکار شہید ،شہید پولیس اہلکار پولیو ٹیموں کی سکیورٹی پر مامور تھے،فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ،کاروبار بند ہوگیا ،ضلع ویسٹ میں پولیو مہم روک دی گئی،پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد قومی سلامتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مشترکہ آپریشن کا فیصلہ

چھوٹو گینگ کے لیڈر نے 12 افراد سمیت پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے،ہتھیار ڈالنے والے ہماری تحویل میں ہیں، 24 مغوی پولیس اہلکار بھی بازیاب کرالیے، ملک میں تمام نو گو ایریازختم کریں گے،آپریشن بغیر کسی نقصان کے کامیابی سے ختم آرمی چیف نے کامیاب آپریشن کی مبارکباد دی،ڈی جی آئی ایس پی آر

عسکریت پسند گروپوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کرنی چاہیے ، عمران خان ، ایک سال میں دہشتگردی نیچے آئی ہے تو یہ مطلب نہیں ہم جنگ جیت گئے ہیں ،پنجاب اور سندھ پولیس اس لئے تباہ ہوئی ہے وہاں میرٹ کیخلاف بھرتیاں ہوئیں ، کرپشن سارے پاکستانیوں کا مسئلہ ہے، دبئی میں پاکستانیوں نے ساڑھے سات سو ارب روپے کی پراپرٹی خریدی ہے ، پانامہ کے حوالے سے جو بھی تحقیق ہو یا انکوائری ہو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ماتحت کمیٹی بننی چاہیے پارلیمانی کمیٹی نے آج تک کیا کیا ہے ، پاک چائنہ فرینڈ شپ میں منعقدہ الہدی کے سالانہ تقریب سے خطاب

جب تک مسٹرشاہ رہیں گے سندھ کے حالات درست نہیں ہوسکتے، سپریم کورٹ،سندھ میں عدالتی احکامات کو انتظامی معاملات میں الجھا دیا جاتا ہے، چیف جسٹس کے ریمارکس ، صوبائی لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے پیش رفت رپورٹ طلب، سماعت دو ماہ کے لئے ملتوی

پانامہ لیکس تحقیقات ،حکومت کااپوزیشن سے رابطہ،وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے خورشید شاہ کو فون کر کے مشاورت کی

یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پنجاب حکومت چینی زبان سیکھنے کے لیے 500طلبہ کو چین بھجوائے گی، شہباز شریف،پہلے گروپ میں 66طلباء کو چین بھجوایا جائے گا جن میں 18طالبات بھی شامل ہیں،وزیر اعلیٰ کا تقریب سے خطاب

نیو یارک، مسافر خاتون کے ساتھ دست درازی پر 43سالہ پاکستانی شخص کے خلاف کارروائی کاآغاز

نسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء کا کا نا مہ ، ربورٹ کی فٹ بال ٹیم تیار کر لی، جرمنی ربوٹ کپ کے لئے کوالیفائی کر لیا حکومت کی طرف سے فنڈز نہ ملے تو تیسری بار پاکستان کا نام روشن کرنے کا اہم موقع ضائع ہونے کا خدشہ

پاکستانی لڑکی سے محبت :بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے مسلمان نوجوان کو ایجنٹ قرار دیکر 11سال قید کی سزا دلوائی،عدالت نے جاوید کو بے قصور قرار دیکر رہا کر دیا ،کراچی میں رشتہ داروں کی شادی پر گیا ،کزن سے پیار ہوگیا،فون پر بات ہوتی اور خطوط لکھا کرتے تھے،بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیکر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا،11 سال بعد رہائی کے بعد ”مبینہ“ سے رابطہ نہیں کیا ،ڈر لگتا ہے کہ کہیں پھر مجھے ایجنٹ قرار نہ دے دیں،جاوید کی آب بیتی

مہمند ایجنسی، دوران سرچ آپریشن بارودی سرنگ کا دھماکہ،سرکاری اہلکار سمیت ایک قبائلی جاں بحق

پانامہ لیکس میں حکمران رنگے ہاتھوں پکڑے گئے،شیخ رشید،چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کبنتاہے توتمام سیاسی جماعتیں پیش ہوں گی،نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

نوگوایریاز لاہور کے گرد و نواح میں بھی موجود ہیں،قمر زمان کائرہ ،پنجاب میں نوگوایریا پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان بالکل درست ہے، حکمران طبقہ اپنا احتساب نہیں ہونے دیگا نجی ٹی وی سے گفتگو