بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اپریل

آج کی اہم خبریں (2016-04-20)

کرپشن کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے بغیرملک میں دائمی امن نہیں آسکتا ہے،آرمی چیف،ملکی ترقی‘ سالمیت اور یکجہتی کیلئے بلا امتیاز احتساب ضروری ہے، دہشت گردی ‘ انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے،ل راحیل شریف کا سگنل رجمنٹل سینٹر کوہاٹ کے دورہ کے موقع پر جوانوں سے خطاب

اسلام آباد ،وزیر اعظم محمد نواز شریف برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے ،وزیر اعظم محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کو بوسہ دیا ،وزیر اعظم نے وفاقی وزراء اور پارٹی رہنماوٴں کا اجلاس (آج) طلب کر لیا،اجلاس میں وفاقی وزراء اپوزیشن سے ہونے والے رابطوں پر وزیر اعظم نوازشریف کو بریفنگ دینگے

آرمی چیف کے کرپشن کے بیان پر پورا پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے،عمران خان ،وزیراعظم کمیشن بعد میں بنائیں پہلے چار سوالوں کے جواب دیں، پیسہ کہاں سے آیا ، کیسے باہر گیا، جائیداد کب خریدی اور کیا اس پر ٹیکس دیا،پانامہ لیکس معاملے پر کسی صورت چپ نہیں بیٹھیں گے حکومت کے لوگ کرپشن چھپانے اور بلیک میل کرنے کے لئے الزام لگا رہے ہیں، اپوزیشن کا کام غلط کاموں کی نشاندھی کرنا اور حکومت کاکام مجرموں کو پکڑنا ہوتا ہے شوکت خانم میں کرپشن تھی تو آٹھ سال سے حکومت نے ایکشن کیوں نہیں لیا حکومت والے صرف بلیک میل کرنے کے لئے کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں،پریس کانفرنس سے

مردان ، ایکسائز کے دفتر میں خود کش حملہ ،12افراد زخمی،3 کی حالت تشویشناک،دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے کمپیوٹر سیکشن میں داخل ہوگیا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی،دھماکہ کی دور دور تک آواز سنی گئی ، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،داخلی و خارجہ راستوں کی سکیورٹی بڑھا دی

منشیات کی لعنت کے موثر انسداد کیلئے بین الاقوامی کوششوں اور بھرپور تعاون کی ضرورت ہے،تین برسوں میں دنیا کو منشیات کی 1.86 ارب ڈوزز سے محفوظ بنایا،گذشتہ سال 342 ٹن منشیات پکڑی،منشیات کی مانگ میں کمی، اس کے علاج اور متاثرہ افراد کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی سیشن سے خطاب

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے برطانیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرنکولس پیٹرک کارٹر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور‘ خطہ میں سکیورٹی‘ دفاعی شعبہ میں تعاون بڑھانے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

چوہدری نثار نے امریکہ میں اپناقیام مزیدبڑھادیا ، جمعرات یاجمعہ کی شام واپس آئیں گے،وزیر داخلہ کے قیام میں توسیع آرمی چیف کے بیا ن کے سلسلے کی کڑی نظرآتاہے،سیاسی حلقے

پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی ملاقات ، پانامہ لیکس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنانے پر اتفاق ،پیپلز پارٹی وفد کی اے این پی کے وفد سے بھی ملاقات

سودی نظام کیخلاف ہیں،اللہ کے نظام کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا ، سپر یم کو رٹ ،عدالت پہلے ہی اس معاملے پر فیصلہ دے کر شریعت کورٹ میں بھجوا چکی ہے،جسٹس ثاقب نثار ، سودی نظام کے خاتمہ کے لیے دائر درخواست خار ج،کیس نمٹا دیا

لاہور میں دہشتگردی کا بڑا خطرہ ، سکیورٹی اداروں نے وارننگ جاری کردی ،سجنا گروپ کے دہشت گرد تخریب کاری کیلئے سندھ سے لاہور میں داخل ہوگئے، مراسلہ

سپریم کورٹ :لیگی رہنما کی نااہلیت کی اپیل خارج،الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار ، صادق اور امین نہ ہونے کی بنیاد پر کسی کو تاحیات نااہل قرار نہیں دیا جاسکتا،چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کے دوران کیس ریمارکس

بھارتی دہشت گرد کرپال سنگھ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے، واہگہ کے راستے بھارت روانہ

آبنائے ہرمز میں پاک ایران مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز