بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر اپریل

آج کی اہم خبریں (2016-04-18)

اوورسیزپاکستانیوں کوالیکشن لڑنے کاحق ملنا چاہیے،(ن )لیگ نے آج میرے بچوں کی نانی کے گھرکے باہراحتجاج کیا،بچوں کی نانی نے مجھ سے پو چھاکہ کیاتم نے کچھ غلط کیا ہے،میں نے بتایا کہ میں نے نہیں نواز شریف نے غلط کیا ہے،جن قوموں کا نظریہ نہیں ہوتا وہ مر جاتی ہیں ،اوورسیز پاکستانیوں کے پیسوں سے ملک چل رہا ہے،عدل وانصاف کی وجہ سے مسلمان 700سال حکومت کرتے رہے،برطانیہ میں کبھی اتنا بڑا جلسہ نہیں دیکھا،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا جلسے سے خطاب

وزیراعظم نواز شریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار کی لندن میں ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال،پانامہ لیکس کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر مشاورت،چوہدری نثار نے نواز شریف کی خیریت دریافت کی، لندن آتے ہوئے طیارے میں عمران خان سے ملاقات سے آگاہ کیا،کسی کو بھی پاکستان میں سیاسی انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،دونوں رہنماوں کا اتفاق

اب میری طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے ،انشا اللہ جلد وطن واپس آجاونگا، لندن میں میرا طبی معائنہ ہوا ہے ، اگر قوم کی دعا ئیں میرے ساتھ ہیں تو سب تسلی بخش ہے،وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

لندن ،مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا عمران خان کی سابقہ اہلیہ کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ

رضا ربانی نے پانامہ لیکس پارلیمانی کمیٹی کا سربراہ بننے سے انکار کر دیا،سینیٹ کے چیئرمین کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات، پانامہ لیکس کمیٹی کی سربراہی سے انکار پر اپنے موقف سے آگاہ کیا

چھوٹو گینگ کے سرغنہ کی گرفتاری سے سیاسی سرپرست بے نقاب ہونیکا امکان،پولیس اور وڈیرہ ازم کے ستائے جانے کے بعد غلام رسول چھوٹو نے بلوچستان کے ضلع بارکھان کے ایک سیاسی گھرانے میں پناہ لی تھی،سیاسی گھرانے نیچھوٹو کو بڑا گینگسٹر بنا دیا ،غلام رسول کے دو سگے بھائی سیاسی گھرانے کی ذاتی دشمنوں کے ہاتھوں مارے گئے، موجودہ حکومت کے اعلیٰ سیٹوں پر موجود افراد خطرناک گینگز کی شادیوں اور دیگر رسومات میں دھڑلے سے شمولیت کرتے ہیں،ذرائع

پانامہ لیکس انکوائری کمیشن کاایک دو روز میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائیگا،اسحاق ڈار،انکوائری کمیشن تین ممبران پر مشتمل ہو گا، کمیشن کے ممبران کے نام فائنل ہونا باقی ہے، ٹی آر اوز طے کرلئے ،وزیر اعظم کیوں استعفی دیں پانامہ لیکس میں ان کا نام نہیں ان کے بیٹوں کا ہے ، نجی ٹی وی سے گفتگو

اپوزیشن نہیں چاہتی کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات ہوں،پرویز رشید،وزیراعظم کے خاندان نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، وزیراعظم کے صاحبزادے حسین‘ حسن نواز نے حلال کمائی سے بیرون ملک قوانین کے مطابق کاروبار کیا اور کر رہے ہیں،اپوزیشن منفی پروپیگنڈا سے نواز شریف پر من گھڑت الزامات کی سیاست کرنا چاہتی ہے، پاناما لیکس کی تحقیقات کے بعد دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا شیرگڑھ میں میڈیا سے گفتگو

صدرآزاد کشمیرکاگرفتار بھارتی ایجنٹ گلبھوشن یادیو کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ

سیاستدانوں کے بعد سرکاری و نجی اداروں کی بھی آف شور کمپنیوں کا انکشاف ،وزیراعظم آف شور کمپنیوں پر پابندی لگا کر باہر بھیجا گیا پیسہ وطن واپس لائیں، صدر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل عادل گیلانی کی گفتگو

صدر مملکت کو بھجوائی جانے والے 513قیدیوں کی رحم کی اپیلیں مسترد

بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کا ایک اور مذموم منصوبہ بے نقاب،سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار را کے ایجنٹوں صدام حسین عرف روشن ماچھی اور بچل سولنگی نے دوران تفتیش بھارتی ایجنٹوں سے رابطوں سے متعلق اہم معلومات اگل دیں

او آئی سی نے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کے حل کو لازمی قرار دیدیا،او آئی سی اجلاس میں صدرممنون حسین اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے پاکستان کے مسئلہ کشمیر پراصولی موقف کی ترجمانی کی،مسئلے کو حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں،ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان طالبان کو امن مذاکرات کیلئے تیار کرے ورنہ افغان عوام کبھی اس کے وعدوں پر یقین نہیں کریں گے،افغان صدارتی ترجمان ،افغان حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ چارفریقی گروپ کے اجلاس کے وعدوں کو پورا کرے اور طالبان کو امن مذاکرات کے لئے تیارکرے،ڈاکٹر اشرف غنی کے نائب ترجمان داوا خان میناپال کا بیان