بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار اپریل

آج کی اہم خبریں (2016-04-17)

وفاقی حکومت نے پاناما لیکس کی تحقیقات پر کمیشن کے سربراہ کا نام فائنل کر لیا، سرمد جلال عثمانی سربراہ مقرر، کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس اپوزیشن کی مشاورت سے طے ہونگے ،کمیشن کے دیگر ارکان کے نام بھی اپوزیشن کی مشاورت سے فائنل کیے جائینگے،وفاقی حکومت،پانامہ لیکس پر انکوائری کمیشن کے ضابطہ کار کو حتمی شکل دیدی گئی، ماہرین کے نام شارٹ لسٹ،خورشیدشاہ نے پارلیمانی کمیشن کی سربراہی کیلئے رضا ربانی کا نام تجویز کردیا،جسٹس سرمد جلال عثمانی عہدے کیلئے قابل احترام دیانتدار اور ایماندار جج ہے مگر بحیثیت کمیشن کے سربراہ ہمارے لئے قابل قبول نہیں،اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ

چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن کی کمان پاک فوج نے سنبھال لی،مجرموں کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا،آپریشن کی پیشرفت سے مسلسل آگاہ رکھا جائیگا،ترجمان آئی ایس پی آر،ڈکیت غلام رسول عرف چھوٹو کے سرکی قیمت 20 لاکھ مقرر

سرکاری بینک نے صوبائی وزیر خزانہ کیخلاف چارج شیٹ تیار کرلی،چارج شیٹ میں مظفر سید پر غیر قانونی بھرتیاں،بینکاری امور میں مداخلت ،بینک کے خرچے پر سیاسی جلسے کرنے کے سنگین الزامات لگائے گئے ،اخبار میں اشتہار بھی شائع کرادیا

پانامہ کے نائب وزیر خزانہ کا اسحاق ڈار سے ملاقات کا انکشاف، اسحاق ڈار نے ملاقات کرکے پانامہ پیپرز پر تبادلہ خیال اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش ظاہر کی، آئیون زرک، وزیرخزانہ کا پانامہ کی وزرات خزانہ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا،اس حوالے سے جلد تردیدی بیان جاری کیا جائے گا،وزارت خزانہ

وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2016 کا اعلان کردیا،رواں سال ا یک لاکھ 43 ہزار 268پاکستانی حج کی سعادت حاصل کرینگے،سرکاری اسکیم کے تحت 86 ہزار اکیس اور پرائیویٹ اسکیم کے تحت 57 ہزار 347 حجام کرام حج کی سعادت حاصل کرینگے، سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں 18 سے 26 اپریل تک وصول کی جا ئیں گی، درخواستوں کی قرعہ اندازی 29اپریل کوہوگی،تمام حجاج کرام کو مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ ، کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور میڈیکل سرٹیفکیٹ لازمی جمع کروانا ہو گا ،وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کی پریس کانفرنس

نواز شریف ،آصف زرداری کی ملاقات ہوگی یا نہیں،فیصلہ لندن میں ہوگا،رحمن ملک ،دونوں رہنما علاج کی غر ض سے لندن میں موجود ہیں،عمران خان کس مقصد کیلئے لندن میں ہیں انکو بتانا چاہیے تھا،لندن کا موسم ٹھنڈا ہے ،مولانا کو آنے کا مشورہ دیتا ہوں، پی پی رہنما کی ائیر پورٹ پر گفتگو

آزاد کشمیر کے الیکشن میں بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلاؤں گا ،عمران خان،ہم آزاد کشمیر سے لوٹ مار کے خاتمے کی بات کرتے ہیں اسی طرح ہم سب کو مساوی حقوق دینے کی بھی کوشش کریں گے، نواز شریف برطانیہ میں ہے اور وہ ڈیوڈ کیمرون کی منتیں کررہا ہے کہ وہ استعفی نہ دیں،لندن میں ڈنر سے خطاب

2018تک 10 ہزار میگا واٹ پیداوار سے بجلی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی،احسن قبال،موجودہ روڈ نیٹ ورک اپ گریڈ اور مغربی روٹ پر مسنگ لنکس کی تعمیر سے گوادر سے شمالی علاقوں کے ذریعے چین کے مغربی حصے تک تجارتی سامان کی نقل و حمل کیلئے مختصر اور محفوظ راستہ بھی میسر ہو گا، بیان

تحریک انصاف نے27 رکنی سیاسی کمیٹی کا اعلان کردیا،شاہ محمود قریشی سیاسی کمیٹی کی سربراہ مقرر، چیئرمین تحریک انصاف کی منظوری سے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری، سیاسی کمیٹی پانامہ لیکس سمیت تمام قومی و سیاسی معاملات پر تحریک انصاف کی حکمت عملی مرتب کرے گی

سنگین غداری کیس ، وفاق نے جواب خصوصی عدالت میں جمع کروا دیا، پرویز مشرف کے وکلاء نے خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کی حاضری کی یقین دھانی کروائی تھی،سپریم کورٹ نے بھی مشرف کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دی تھی

وفاقی حکومت ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے میں ناکام ہو گئی،دو سالوں کے دوران مختلف ممالک کی جانب سے صرف 2ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی

سعودیہ کی جانب سے پاکستانی سی فوڈ پر پابندی: 500 ملین ڈالر کی برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ