بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اپریل

آج کی اہم خبریں (2016-04-16)

لندن میں نواز،زرداری رابطہ،نیب،ایف آئی اے،رینجرزکے اختیارات کم کرنے پر اتفاق،وزیراعظم اورسابق صدرمیں رابطہ مشترکہ دوستوں کے ذریعے ہوا، زردای کی ہدایت پر بلاول کی زیرصدارت اجلاس،دھرنے میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ،نواز،زرداری میں اتفاق رائے کے بعد پارلیمنٹ میں بل لاکر نیب،ایف آئی اے اور رینجرز کے کرپشن سے متعلق اختیارات محدودکردیئے جائیں گے،ذرائع

پانامہ لیکس تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ کیلئے سرمد جلال عثمانی کا نام فائنل ،جسٹس عثمانی نے تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے اور ماہر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ‘ قابل پولیس یا ایف آئی اے افسر پر مشتمل ٹیم کی شرائط رکھ دیں

بھارت پاکستان میں مداخلت کا سلسلہ بند کرے،دفترخارجہ،پاکستان سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ملک رہااور ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے،ترجمان،دفتر خارجہ میں عرب اور آسیان ممالک کے سفیروں کو پاکستان میں بھارتی مداخلت کے حوالے سے بریفنگ

چھوٹوگینگ کے خلاف آپریشن ”ضرب آہن “میں فورسز کی ڈاکوؤں کیخلاف پہلی کامیابی،40ڈاکوؤں نے خودکوپاک فوج کے سامنے سرنڈرکردیا

الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ سے اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات ہٹا دیں،الیکشن کمیشن کے ویب سائٹ پر دو سال کیلئے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات کی موجودگی ہونا ضروری ہوتا ہے،اثاثوں کی تفصیلات ہٹا کر معلومات تک رسائی کے قانون کی بھی دھجیاں اڑائی گئیں، تحریک انصاف،جماعت اسلامی کی مذمت

وزارت داخلہ نے جے آئی ٹی کو پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات سے روک دیا،بھارت سے ٹھوس شواہد آنے تک تحقیقات کی ضرورت نہیں،مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کوانٹرپول سے رابطہ کرنے کا حکم

پی ٹی آئی ہر صورت یوم تاسیس ایف نائن پارک میں منا ئے گی،شاہ محمود قریشی، یہ جلسہ نہیں پر امن اجتماع ہے کارکن عمران خان سے پرانی وابستگی کی بنیاد پر اکٹھا ہونا چاہتے ہیں، ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ہمیں سکیورٹی فراہم کرے،یوم تاسیس کی تقریب کے مقام پر میڈیا سے گفتگو

سپریم کورٹ،سندھ میں میئر،ڈپٹی میئر کا چناوٴ خفیہ رائے شماری سے کرانیکا حکم،اسمبلی کو قوانین میں ترمیم کا اختیار ہے،صوبائی حکومت نے موجودہ ترمیم انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد کی ، کالعدم قرار دیا جاتا ہے،چیف جسٹس،سپریم کورٹ کا خواتین کی مخصوص نشستوں کی تعداد 22 فیصد سے بڑھا کر 33 فیصد کرنیکا فیصلہ برقرار، سندھ حکومت کو 2 ہفتوں میں قانون سازی کا حکم،الیکشن کمیشن کو 60دن میں انتخابی عمل یقینی بنانے کی ہدایت،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے 4صفحات کا مختصر فیصلہ جاری کردیا

سانحہ بلدیہ ٹاون کیس میں اہم پیش رفت رینجرز نے فیکٹری میں آگ لگانے والے ایم کیو ایم کے مفرور کارکن زبیر عرف چریا کو گرفتار کر کے 90 روز کی تحویل حاصل کر لی

فاٹا میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کیا جارہا ہے ،خواجہ محمد آصف، پاک افغان سرحد پر سکیورٹی کو بہتر کرنے اور دہشتگردوں کی دراندازی کو روکنے کیلئے افغان نیشنل آرمی اور ریزالٹ پورٹ مشن سے درخواست کی ہے کہ افغان علاقے دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن اقدامات کئے جائیں، نیول ہیڈکوارٹر کے مطابق ان کا پاکستان میں کسی بھی ہاؤسنگ کالونی سے کوئی تعلق نہیں ،وقفہ سوالات کے دوران ایوان میں اظہار خیال

پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے قادر پٹیل سے دوسرے روز بھی رینجرز حکام کی تفتیش

احسن اقبال نے پاکستان اور چین بزنس پلیٹ فارم کی تجویز پیش کردی،چینی صوبے شین ڈونگ میں صنعتی زونز کو قائم کرنے اور چلانے کے لئے انسانی وسائل کی تربیت کے لئے میکنزم بنانے کی بھی تجویز

وزیر خزانہ کے صا حبزا دے علی مصطفے ڈار نے عمران خان کو 5 ارب کا لیگل نوٹس بھیج دیا،لیگل نوٹس عمران خان کو بنی گالا اسلام آباد کے پتے پر ارسال، چیئر مین تحر یک انصا ف کے الزا ما ت بے بنیا د معافی مانگیں،علی مصطفے ڈار

پانامہ لیکس پرشورکے بعدیہ ثابت ہوچکانوازشریف اورشہبازشریف کے نام پرکوئی چیزنہیں،حسین نواز،مریم نوازکانام جس کمپنی میں تھاوہ بندہوچکی،اس کااب کوئی اثاثہ نہیں،نیلسن اورنیکول اب بھی کام کررہی ہیں،وزیر اعظم کے صاحبزادے کی نجی ٹی وی سے گفتگو

لگژری مصنوعات پر عائد کسٹم ڈیوٹی میں 25 فیصد اضافہ،کسٹمز حکام نے ایف بی آر کولگژری مصنوعات ملٹی میڈیا ، ڈیجیٹل کیمرہ اور دیجیٹل ویڈیو کیمرہ پر کسٹم ڈیوٹی کو 10 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد تک کرنے کی تجویز پیش کر دی