بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اپریل

آج کی اہم خبریں (2016-04-15)

پانامہ لیکس پر چیف جسٹس کی سربراہی کمیشن بنا تو دھرنا نہیں دینگے،عمران خان،انصاف نہ ملا تو دھرنا آخری آپشن ہوگا ، جلسہ ایف نائن پارک میں ہی کرینگے ، چوہدری نثار کو اس پر کوئی اعتراض نہیں، لندن پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو

نوازشریف کا لندن میں طبی معائنہ ،دل کی ایک شریان میں بندش،علاج معالجے میں زیادہ وقت لگ سکتاہے,وزیراعظم کالندن میں قیام طویل ہونایقینی ہوگیا،مصدقہ ذرائع،صحت سنبھلتے ہی مسلم لیگ ن کاآئندہ اہم ترین اجلاس لندن میں ہی ہوگا،وزیراعظم کامعتمدساتھیوں کوپیغام

”را“ کے ایجنٹ سے تفتیش جاری ،مزید انکشاف دنیا کے سامنے لائیں گے،پاکستان،شہریوں کو 4 ممالک کا سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں، افغان مصالحتی عمل کے لئے پاکستان 4 فریقی گروپ میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، افغانستان میں امن سے خطے میں امن ہوسکے گا،ترجمان دفتر خارجہ،ایران برادر ملک ہے،پاکستان کیخلاف زمین استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرادی،امید ہے کہ پاک بھارت مذاکرات کے لیے دونوں ممالک کے سیکرٹری خارجہ کی جلد ملاقات ہو گی،مقبوضہ کشمیرکے علاقے ہندواڑہ میں 4 نہتے کشمیریوں کی شہادت پر پاکستان کو تشویش ہے ،نفیس زکریا، بھارتی قیدی کرپال سنگھ کی پاکستان میں موت دل کے دورے کے باعث ہوئی، چین میں پھنسے پاکستانی 45 میں سے 9 پاکستانی وطن واپس آ چکے ہیں اور دیگر کے باحفاظت واپسی کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں،ہفتہ وار پریس بریفنگ

دہشت گردی روکنے کیلئے مسئلہ کشمیر، فلسطینی کا حل ناگزیر ہے،صدر ممنون،پاکستان بھارت سے تمام تصفیہ طلب معاملات پر بلاتعطل اور بامقصد مذاکرات کے خواہش مند ہے افغانستان میں امن تمام فریقین کے تعاون سے ممکن ہے ،استنبول میں او آئی سی کانفرنس میں اتحاد برائے امن یکجہتی کے موضوع پر خطاب

اسلام آباد،پانامہ لیکس پرتحقیقات کیلئے جسٹس (ر)سرمدجلال عثمانی کی مشروط آمادگی ،تمام سیاسی جماعتوں کااتفاق اورحکومتی مداخلت کے بغیرآزادانہ کام کاحق دینے کا مطالبہ

حکومت نے اعلی عدلیہ میں ججز کی تعداد بڑھانے کی مخالفت کر دی،آئین سے روز رو ز نہیں کھیلا جا سکتا انتہائی ضرورت کے وقت آئین میں ترمیم کی جاتی ہے،وزیر مملکت بیرسٹر ظفراللہ خان،ججز کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے وزیراعظم نے کیبنٹ کی ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے، سینیٹ کمیٹی قانون کو بریفنگ

پانامہ لیکس: چودھری پرویزالٰہی اور شاہ محمود قریشی میں اتفاق رائے،صدر سپریم کورٹ بار سمیت ماہرین قانون سے مشاورت ہوگی شہبازشریف اورنج لائن کے ڈبے سے باہر نکلیں، بڑے بھائی، بھتیجوں کو کیوں ڈیفنڈ نہیں کر رہے، نوازشریف نے صرف بھائی سمجھ کر وزیراعلیٰ بنایا شہبازلیکس“ پانامہ لیکس سے بڑی کرپشن، ن لیگ سمیت ہر دور میں ہمارے گھر کی ٹونٹیوں تک کی چھان بین میں ،اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا: میڈیا سے گفتگو

کراچی،رینجرز کی پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل سے 5 گھنٹے کی پوچھ گچھ ،رینجرز ہیڈکوارٹر سے میٹھا رام سیل منتقل ،مزید تین گھنٹے تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا

پانامہ لیکس معاملے پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کیلئے کمیٹیاں قائم ،اسحاق ڈارتحریک انصاف اورپیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر تین بھارتی لانچیں قبضے میں لے کر 17 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا

حکمرانوں کے بیرونی اثاثے عوامی اندازوں سے کہیں زیادہ ہیں، سراج الحق ،جن سیاستدانوں کے بیرونی اثاثوں کی تصدیق پاناما لیکس سے ہو گئی ہے وہ اپنی پارٹیوں اور حکومتی ذمہ داریوں سے مستعفی ہو جائیں، اثاثے جائز تھے تو چھپانے کی کیا ضرورت تھی ؟محض ٹیکسوں سے بچنے کیلئے کوئی اپنی دولت باہر منتقل نہیں کرتا ،منصورہ میں علما کنونشن سے خطاب

سرفراز مرچنٹ کا پاکستان میں سیکورٹی کی عدم فراہمی ہر اظہار تحفظات ،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سرفراز مرچنٹ کو آئندہ ہفتے دوبارہ لندن سے طلب کر لیا ، مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی

گوادر کو ہانگ کانگ ماڈل پر فری پورٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،کامران مائیکل،اس ضمن میں فنانس ڈویژن گوادر پورٹ کے قواعد کا جلد اعلان کرے گی،وفاقی وزیر

ایران کسی ملک کیخلاف اپنی سرزمین استعمال ہونے نہیں دیگا،مہدی ہنر دوست

امریکہ نے پاکستان کے نجی شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا