بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات اپریل

آج کی اہم خبریں (2016-04-14)

وزیراعظم نوازشریف6روزہ نجی دورے پرلندن پہنچ گئے،آج طبی معائنہ کرائینگے ،زرداری سے اچھاتعلق رہا،پیپلزپارٹی کی حکومت گرانے کی کوشش نہیں کی،نواز شریف،چیک اپ کیلئے آیاہوں، کبھی استعفوں کی سیاست نہیں کی،ایک صاحب موقع کی تاڑمیں رہتے ہیں،منفی کردارکسی کوزیب نہیں دیتا، 2014ء کاتماشابھی دیکھا،پاکستان کوخوشحال دیکھناچاہتے ہیں،پانامہ لیکس خطاب کرکے سب بتادیا، سمجھ نہیں آتامجھ پرکیاالزامات ہیں،وزیر اعظم کی لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو

کراچی آپریشن کا حتمی مقصد شہر میں امن و امان کا مکمل قیام ہے، راحیل شریف ، اقتصادی ‘ معاشی سرگرمیاں کراچی کے امن سے براہ راست وابستہ ہیں ، پر امن کراچی کیلئے تمام کوششوں کو مربوط کرنا ضروری ہے،آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ ،میں سیکیورٹی اجلاس کی صدارت

پانامہ لیکس کا معاملہ وزیراعظم کے صاحبزادوں کا ہے جواب وہی دینگے،وزیرداخلہ، پیسہ پاکستان سے گیا ہے تو یہ خلاف قانون اور ناقابل معافی جرم ہے ، وزیراعظم علاج کیلئے باہر گئے ہیں ، طوفان بدتمیزی برپا کرنے والے شور نہ مچائیں ،اپوزیشن فیصلہ کرے تحقیقات کس سے کرانی ہیں اگر بیرون ملک کاروبار کرنا ناجائز ہے تو پھر ہر رکن اسمبلی اور ہر وزیر کیلئے ناجائز ہے،پریس کانفرنس

پیپلزپارٹی کور کمیٹی کا اجلاس، پانامہ لیکس پر حکمت عملی کیلئے دو کمیٹیاں تشکیل،ایک کمیٹی قانونی معاملات، دوسری مشترکہ حکمت عملی کیلئے پارلیمانی پارٹیوں سے رابطہ کرے گی، پارٹی کی تنظیم نو کا بھی فیصلہ ،پانامہ لیکس پر اپوزیشن متحد ہوکر چلے گی تو بہتر راستہ نکلے گا ، فرانزک آڈٹ کے بغیر تحقیقات نہیں ہوسکتیں، آزاد کشمیر‘ گلگت اور فاٹا میں پارٹی کی نئی تنظیمیں بنی ہیں وہ برقرار رہیں گی ، باقی تمام تنظیموں کو تحلیل کردیا گیا ہے، قمر زمان کائرہ کی میڈیا کو بریفنگ

چوہدری نثار کی پریس کانفرس پر افسوس ہوا، کیا آپ نے فائلیں بلیک میل کرنے کیلئے رکھی ہیں،عمرا ن خان، جنہوں نے کرپشن کی ان کو پکڑنا حکومت کا کا م اور تنقید کرنااپوزیشن کا کام ہے، 24اپریل کو پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر بڑ ا ایونٹ کریں گے ، اپناآئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کروں گا ،نوازشریف نے اپنے اثاثے چھپائے جو جرم ہے ، (ن) لیگ نے اگر بنی گالہ آنا ہے توبڑے شوق سے آئیں لیکن مجھ سے کیا پوچھوگے کیا میں نے کرپشن کی ہے کیا؟، لندن جار ہا ہوں ، دوکمپنیوں سے ملکر آڈٹ کروائیں گے، رائے ونڈ مارچ میں سیاسی جماعتوں کو دعوت دیں گے، مے فئیرفلیٹس تو پہلے سے خریدے ہوئے ہیں،پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

پانامہ لیکس،نواز شریف سے ملاقات نہ کریں،پیپلزپارٹی کور کمیٹی کا زرداری کو مشورہ،ن لیگ کی وجہ سے پہلے ہی پیپلزپارٹی کو سیاسی نقصان ہوا ،کورکمیٹی میں اکثر ارکان کی پانامہ لیکس ایشو پر وزیر اعظم کی سپورٹ کرنے کی مخالفت ،کورکمیٹی اجلاس میں رحمان ملک کی اسحاق ڈار سے ملاقات اور پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیانات دینے کے حوالے سے کوئی سرزنش نہیں ہو ئی،ذرائع

حکومت نے رائیونڈ کو بچانے کیلئے تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دیدی ،وزیراعلیٰ پنجاب نے وفاقی وزیر داخلہ کو منالیا ،ذرائع

دعا ہے دہشتگردی اور کرپشن کا گٹھ جوڑ ختم کرنے میں آرمی چیف کامیاب ہو ں،سچ اگلوانے ،پیسہ نکلوانے کیلئے وزیراعظم کو گرفتار کر کے جیل میں ڈالا جائے: طاہر القادری،حسن نواز نے 30 مارچ کو 42ملین پاؤنڈ کی جائیداد خریدی ،سزاؤں کیلئے کافی ثبوت آ چکے،اس کی شفافیت کا یہی سب سے بڑا ثبوت ہے کہ پانامہ لیکس کو کسی ملک نے نہیں جھٹلایا،2008 ء کے الیکشن میں دہشتگردوں نے سب پر حملے کیے مگر موجود حکمران بچے رہے ،آئین، پارلیمنٹ، ایف آئی اے، ایف بی آر، نیب آزاد ہوتے تو لٹیرے جیلوں میں ہوتے،”فقیر وزیراعظم “لاہور میں ماں کے گھر، مری میں بیوی کے گھر اور لندن میں بیٹے کے گھر قیام کرتا ہے،سربراہ عوامی تحریک کا کینیڈا سے ویڈیو لنک پر پر کانفرنس سے خطاب

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گیس منصوبوں کے لئے 3 ارب 88 کروڑ روپے جاری

تربت میں ایرانی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے افغان باشندہ ہلاک،2 زخمی

گوادر بندرگاہ پر سرگرمیوں کا مکمل طور پر آغاز رواں سال کے اختتام تک ہوجائے گا، چین ،گوادر پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا مرکز ہے جس کے تحت چین کو پاکستان کے ذریعے مشرق وسطیٰ، افریقہ اور یورپ تک آسان رسائی مل جائے گی، حکام

افغان حکومت کی افغان شہریوں کو ویزے کی مدت تین ماہ کی بجائے ایک سال کرنے کی درخواست

وزیراعظم نواز شریف پانامہ لیکس پر جواب نہیں دے رہے ، حکومت کو ٹف ٹائم دینگے ، عمران خان ، رائے ونڈ احتجاج کے دوران کوئی توڑ پھوڑ نہیں کرینگے، نواز لیگ کے درباریوں کو سیاستدان ہی نہیں سمجھتا احتجاج کا کیا مقصد ہے ہم تو وزیراعظم سے کمیشن بنانے کا مطالبہ کررہے ہیں،نجی ٹی وی کو انٹرویو

کراچی میں حالات کی خرابی میں” را“ ملوث ہے، دہشتگردی ٹارگٹ کلر اور بھتہ خوری کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے،گورنر سندھ، پانامہ لیکس کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہیں، مصطفی کمال کی پارٹی کو سیاست کرنے کا حق حاصل ہے،ڈاکٹرعشرت العباد کا انٹرویو

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کی فائرنگ سے ڈومیسٹک کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی شہید، 18 سالہ بیٹنگ آل راوٴنڈر کو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی کرکٹ ایسوسی ایشن نے 2015 میں انڈر19 کیمپ کیلئے منتخب کیا تھا