بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر اپریل

آج کی اہم خبریں (2016-04-11)

عمران خان کا پاناما لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا مطالبہ ، وزیر اعظم نے قوم سے حقائق چھپائے ، حکومت کر نے کا اخلاقی جواز نہیں بچا ، مستعفی ہو جائیں ،آصف زرداری کا سوئس بینکوں میں موجود پیسہ کون واپس لائے گا ،قومی رہنما ہوں ، مجھے بھی پی ٹی وی پر موقف پیش کر نے کا موقع ملنا چاہیے تھا ، 24 اپریل کو پارٹی کے یوم تاسیس پرآئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرونگا ، جب تک آزاد احتساب کمیشن نہیں بنتا احتجاج جاری رہے گا ، لاکھوں لوگ رائیونڈ جائینگے ،چیئرمین تحریک انصاف کا قوم سے خطاب

پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 5 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی،متعدد مکانوں کو نقصان،مواصلاتی نظام تعطل کا شکار،زلزلے سے لوگ خوف زدہ ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ،گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ، شاہراہ قراقرم ہر قسم کی آمدو رفت کیلئے بند ، نئی دہلی میں میٹرو ٹرین معطل، محکمہ موسمیات نے لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ جاری کردی،شہریوں کو پہاڑی راستوں پر سفرنہ کرنے کی ہدایات،ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ، مرکز کوہ ہندوکش میں 236 کلومیٹر گہرائی میں تھا،زلزلہ پیما مرکز،بھارت،افغانستان ،ایران اور چین سمیت مختلف ممالک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

نیزہ پیر سیکٹر،بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ،پاکستانی فوج کی جوابی کاروائی سے بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں،بھارتی فائرنگ سے کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،آئی ایس پی آر ،ڈی جی ایم او ز کا ہاٹ لائن پر رابطہ، پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا

پانامہ لیکس، نواز ،شہبازشریف ملاقات،وزیراعظم نے پارٹی رہنماوٴں کااہم اجلاس آ ج طلب کرلیا

مرنے اور مارنے کی باتیں کرنا ہماری پالیسی نہیں، ہم تمام لوگوں کو پاکستان کے جھنڈے تلے جمع کرنا چاہتے ہیں، مصطفی کمال ، اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنا ہمارا بنیادی منشور ہے۔ 24اپریل کو کراچی میں تاریخی جلسہ عام کریں گے جس میں پورے پاکستان کے لوگ شریک ہوں گے، نائن زیرو کے 90 فیصد لوگ ہمارے رابطے میں ہیں۔ 24 اپریل کو بہت سے لوگ ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔ صرف چند وکٹیں رہ جائیں گی، رضا ہارون ، تحریک انصاف اور ہمارے خیالات ملتے ہیں۔ الیکشن قریب آنے پر پی ٹی آئی سے اتحاد ہوسکتا ہے، ڈیفنس میں منعقدہ تقریب سے خطاب

عمران خان وہ اکاؤنٹس بتائیں جن سے منی لانڈرنگ ہوئی، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار میرے پرانے دوست ہیں ،مجھے دوستی کی بناء پر ڈپٹی گورنر نہیں بنایا گیا بلکہ میری تعیناتی میرٹ کی بنیاد پر کی گئی

چوہدری سرور اور جہانگیر ترین سے ٹکٹ مانگنا پڑا تو گھر بیٹھ جاؤں گا‘ شاہ محمود قریشی،کارکنان دولت کے بل بوتے پر فیصلے کروانے والوں کو پارٹی انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے ناکام بنائینگے،کسی کو دولت کی بنیاد پر پارٹی ہائی جیک کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ،پارٹی کارکنان ہی اصل میں ہما را اثاثہ ہے‘ حامد خان/کنونشن سے خطاب

وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف اربوں روپے کرپشن مقدمات کی تحقیقات مکمل،چیئرمین نیب تحقیقاتی رپورٹ ویب سائٹ پر لوڈ کرنے کا فیصلہ کرنے میں گومگو کی صورت حال سے دوچار

ایف بی آر کا پانامہ لیکس میں آنے والے دو سو سے زائد پاکستانی ناموں سے متعلق تحقیقات کرنے کا اصولی فیصلہ

عالمی منڈی میں اضافہ حکومت پاکستان کا تیل کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

لندن میں تحریک انصاف کا حسین نواز ،مسلم لیگ (ن)کاجمائمہ خان کے گھر کے سامنے مظاہرے کا اعلان

دنیا کے 10 آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کے تین شہر شامل ،پہلے دس شہروں کی لسٹ میں کراچی پانچویں‘ پشاور چھٹے اور راولپنڈی ساتویں نمبر پر ہیں، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے رپورٹ جا ری کر دی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی پاکستان اور بھارت کو ثالثی کی پیشکش

خفیہ کمپنیوں کو غیر قانونی قرار دیا جائے‘ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا مطالبہ

لنڈے کے کپڑے پہن کر افغانستان سے برطانیہ پہنچا تھا،رحمان ملک،بینظیر بھٹو کے ساتھ ملکرڈیڑھ لاکھ درہم سے شارجہ میں ایک کمپنی کاآغازکیا جسے چند سال بعد ہی بند کر دیا گیا تھا،سابق وزیر داخلہ

شارخ خان بھی عمران خان کے پرستار نکلے،پاکستان میں صرف ایک شخص کافین ہوں اور وہ عمران خان ہیں ، ایک دفعہ آٹو گراف کے لیے لائن میں کھڑا تھا عمران خان کو کم رنز بنا کر آوٹ ہونے کا غصہ تھا انہوں نے مجھے ڈانٹ دیا، اس بات کا شکوہ میں نے ان سے تین سال قبل کیا تاہم میں انکو ابھی بھی پسند کرتا ہوں ، بالی ووڈ میں کام کرنیوالے پاکستانی ا داکاروں میں مائرہ خان اور فواد خان پسند ہیں،دنیا میں کوئی بھی کام ناممکن نہیں ، محنت ، لگن اور مستقل مزاجی سے کوئی بھی کام کیا جائے وہ ادھورا نہیں رہتا ،میری ماں مجھے دلیپ کمار کی طرح دیکھنا چاہتی تھی،جہاز خریدنے کی خواہش ہے تاہم پیسے نہیں ہیں،بھارتی سپر سٹار کا پاکستانی نجی ٹی وی کو انٹرویو

عمران خان نے بے بنیاد الزامات لگائے عدالت جائیں گے،علی مصطفےٰ ڈار، 20 ارب روپے کے ٹاور ہماری ملکیت ہیں محض الزام ہے، والد نے گھرتحفہ میں دیا،قرضہ دونوں بھائیوں نے ادا کیا،دونوں ٹاور جب زیر تعمیر تھے اسی وقت بیچ دیئے گئے تھے ہمارا سارا کاروبار قانونی ہے،خبر رساں ادارے سے گفتگو