بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اپریل

آج کی اہم خبریں (2016-04-09)

عمران خان نے اتوار کی شام کو قوم سے خطاب کا فیصلہ کر لیا’سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کو بھی ہنگامی مراسلہ جاری،پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات نہ ہوئیں تو رائے ونڈ کا گھیراؤ کرینگے، چئیرمین پاکستان تحریک انصاف

سپیکر نے عمران خان کی تقریر لائیو نشر کرنے کی اجازت دی تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا،پرویز رشید، سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کا حق وزیراعظم اور صدر کو حاصل ہے، وفاق وزیر اطلاعات ،پی ٹی وی قومی ادارہ ہے ،حکومت کی جاگیر نہیں،خورشید شاہ نے عمران خان کے سرکاری ٹی وی پر خطاب کی حمایت کردی ،عمران خان کس حیثیت سے سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کریں گے؟، اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے حق تو خورشید شاہ کا بنتا ہے، بلاول بھٹو کا ٹویٹ

بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کا پاکستانی ہم منصب ناصر جنجوعہ سے رابطہ، پٹھانکوٹ حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال، ٹیم کودورہ پاکستان سے روکنے سے بھارتی وزیراعظم کے دورہ پاکستان پر اثر پڑسکتا ہے ، اجیت دیول

لاہور ہائیکورٹ ، نامہ لیکس سے متعلقہ دائر تمام درخواستوں کو یکجا کر کے ایک ہی جج کے پاس سماعت کے لئے لگانے کی ہدائت،سندھ ہائیکورٹ میں وزیر اعظم کیخلاف کیس کی سماعت،اثاثوں کی ڈیکلیریشن کہاں ہے،عدالت،الیکشن کمیشن کے پاس ہے،وکیل ،اثاثہ جات کا معاملہ میاں بیوی کا ہوتاہے بچے کہاں سے آگئے،سندھ ہائی کورٹ

وزیر اعظم کی زیر صدارت پی آئی اے کی کارکردگی سے متعلق اجلاس،وزیر خزانہ نے نجکاری کے حوالے سے آگاہ کیا

قومی اسمبلی ا جلا س ، پانامہ لیکس کے معاملے پر حکو مت اور اپوزیشن آ منے سا منے، اپوزیشن نے معاملے پر بااختیار کمیشن بنانے اور فرانزک آڈٹ ماہرین کی خدمات لینے کا مطالبہ کردیا، ہمارا مقصد شریف خاندان یا شخصیت کی پگڑی اچھالنا نہیں بلکہ اصلاح ہے،شاہ محمود قریشی،موجودہ مہم کا مقصد پاکستان کے ترقیاتی رفتار کو ختم کرنا ہے اپو زیشن اغیا ر کا آ لہ کا ر نہ بنے، شیخ آ فتا ب ،حکومت ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے، اپوزیشن کی جانب سے ہر معاملے پر دھرنے کی دھمکی دینا افسوسناک ہے ، رضا حیا ت

عوام کی طاقت سے برسر اقتدار آنے والوں کو دھرنوں کے ماسٹر کیا ڈرائیں گے ،رائیونڈ کی طر ف جانے کی کوشش نہ کرنا ہم سے بنی گالہ دورنہیں ، عمران خان نہیں بلکہ پو ِوتر خان دھرنے کی سیاست چھوڑکر عوامی خدمت پر زور دیں ، دھرنے کیا سیاست کرنے والے ملک کو ترقی یافتہ نہیں دیکھنا چاہتے، اس لیے وہ آئے دن دھرنے کی دھمکی دیتے ہیں، دھرنوں کی وجہ سے پاکستان کو انتہائی معاشی نقصان پہنچا ، پانامہ لیکس کے تمام الزامات غلط ہیں ، ریلوے میں نئی روح پھونک دی، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

سعودی عرب نے فاٹا کے بے گھر خاندانوں کیلئے 396 میٹرک ٹن کھجوریں تقسیم کرنے کیلئے عالمی ادارہ برائے خوراک کو فراہم کردیں ،سعودی عرب کے پاکستان کے ساتھ قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی‘ مذہبی ثقافتی اور اقتصادی حوالے سے لازوال تعلقات قائم ہیں،سعودی سفیر کا سفارتخانے میں تقریب سے خطاب

کرپشن مہم کی گونج پارلیمنٹ اور ملک بھر کے چوکوں اور چوراہوں میں سنائی دے رہی ہے، سراج الحق، پاناما لیکس کے بعد حکمرانوں اور سال ہا سال سے اقتدار کے ایوانوں میں براجمان اشرافیہ کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آگیا ہے،کرپشن کا علاج کئے بغیر ملک کے حالات نہیں سدھر سکتے،حکمران قوم کو ادھر ادھر کی باتوں میں الجھانے کی بجائے اپنے دامن پر لگے دھبے صاف کریں، آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے قرضوں کی حقیقت بھی جلد سامنے آنے والی ہے ۔پاکستان اللہ کا انعام ہے اس کے ساتھ بے وفائی کرنے والوں کو خمیازہ بھگنا پڑے گا ، اجتماع سے خطاب

وزارت خارجہ امورکی نااہلی، ہزاروں پاکستانی سعودی جیلوں میں قید ،جدہ جیل میں سب سے زیادہ پاکستانی قیدہیں،زیادہ تر ٹکٹ کی رقم نہ ہونے اور معمول جرمانے کے باعث جیلوں میں ہیں

کراچی ،حساس اداروں کی جانب سے شہر میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی وارننگ جاری دہشت گرد کراچی میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے ہیں، آئندہ 48 سے 72 گھنٹے کے دوران کوئی بڑا حملہ ہوسکتا ہے،رپورٹ

خراب موسم کے باعث تاشگران میں ایئر لائنز کا شیڈول متاثر ‘چینی صوبے سنکیانگ میں 40کے قریب پاکستانی پھنس گئے ‘ ترجمان دفتر خارجہ

پانامہ لیکس،آئرش بکی نے نوازشریف کو ممکنہ استعفیٰ دینے والے رہنماؤں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہاٹ فیورٹ قرار دیدیا ،وزیر اعظم پاکستان کے استعفیٰ پر ،35پاوٴنڈکی سب سے بڑی شرط لگائی گی ہے جو 10/1پرہے،ارجنٹائن کے صدر کا پہلا نمبر،فہرست میں فرانسو اولاند،ڈیوڈ کیمرون ،ژی جن پنگ ،انجلینا مرکل اور دیگر نام بھی شامل