بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اپریل

آج کی اہم خبریں (2016-04-08)

پانامہ لیکس،چیف جسٹس کی سربراہی میں آزادنہ کمیشن بنایا جائے،عمران خان،خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا،پانامہ لیکس کے انکشافات ہم نے نہیں سو سے زیادہ صحافیوں نے کئے، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف،پانامہ لیکس، جوڈیشل کمیشن تسلیم نہیں کرتے ،بین الاقوامی آڈیٹرز معاملے کی انکوائری کریں،خورشید شاہ، حسین نواز نے تسلیم کیا ہے آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی، وزیر اعظم نے اعتراف کیا کہ صدر مشرف کے دور میں کچھ پیسہ ملک سے باہر لے گئے،قائد حزب اختلاف ،کسی کو جوڈیشل کمیشن پر اعتراض ہے تو سپریم کورٹ جا سکتا ہے،اپوزیشن آج تک کوئی مسئلہ سپریم کورٹ نہیں لیکر گئی ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں خواجہ آصف، قومی اسمبلی میں اظہار خیال

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرکانفرنس،دشمنوں کا نیٹ ورک توڑنے کیلئے تمام اقدامات کرنے کا فیصلہ،کانفرنس میں ملک دشمن خفیہ ایجنسیوں کی سرگرمیوں، پیشہ وارانہ امور، ملک کی داخلی و خارجہ سکیورٹی صورتحال، شوال اور پنجاب میں جاری آپریشن کا بھی جائزہ لیا گیا

شفاف انکوائری نہ کرائی گئی تو دھرنے کی بجائے رائیونڈ کا رخ کریں گے،عمران خان،حکومتی وزراء جمہوری روایات سے واقف نہیں ، وفاقی وزراء سمیت پوری (ن) لیگ نواز شریف اور ان کی فیملی کے دفاع میں لگی ہوئی ہے ،حکومتی کرپشن اور عوام کے اثاثے غلط استعمال کئے جانے کے عمل کو بے نقاب کرنا حزب اختلاف کی ذمہ داری ہے،میڈیا سے گفتگو

افغانستان میں پاکستان کیخلاف منفی پراپیگنڈہ پر تحفظات ہیں،سرتاج عزیز ،پاک افغان سرحد پر مانیٹرنگ کا جامع نظام نصب کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردوں کو روکا جائے، ا فغان امن عمل میں افغان حکومت یا کسی اور گروہ کو ڈکٹیٹ یا بات چیت شروع کرنے کیلئے ڈیڈ لائن نہیں دی جا سکتی، افغانستان کے حوالے سے منعقدہ مذاکرات سے خطاب ، جب تک افغانستان میں امن نہیں ہو گا پاکستان میں بھی نہیں ہو گا،دونوں ممالک کو ایک دوسرے سے بات چیت کرنی چاہئے ،افغان سفیر

جنوبی پنجاب کے علاقہ میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس اور پنجاب رینجر کادہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن جاری

جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے،بلاول بھٹو،چیئرمین پیپلز پارٹی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس،ملکی اور غیر ملکی اور موجودہ بحران پر غور کیا گیا

پاکستان کو آئی ایم ایف سے پچاس کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ،سٹیٹ بینک ،آئی ایم ایف وفد کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات،پاکستانی معیشت کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا،پاکستان آئی ایم ایف سے حاصل شدہ اقتصادی فوائد سے بھرپور فائدہ اٹھا کر عوام کو سہولیات فراہم کرے،آئی ایم ایف وفد

لندن فلیٹس، حسین نواز کا ایک اور جھوٹ کھل کر سامنے آگیا،فلیٹس 2006ء میں نہیں 90ء کی دہائی کے آغاز میں التوفیق کمپنی سے لیز پر حاصل کئے گئے،لیز کی پوری ادائیگی نہ کرنے پر شریف خاندان کو 17 ملین ڈالر جرمانہ کیا گیا،دستاویزی ریکارڈ

تحریک انصاف کا بااعتماد اور متفقہ عدالتی کمیشن کے ذریعے ہی پانامہ لیکس انکشافات کی تحقیقات قبول کرنے کا اعلان، وزیراعظم نے قوم سے خطاب کسی ایک الزام کا بھی مناسب جواب نہیں دیا، انتہائی مبہم انداز میں کمیشن کی تشکیل کسی صورت قابلِ قبول نہیں، وفاقی وزیراطلاعات اور حکومتی پارلیمنٹرینز کا شوکت خانم جیسے معتبر خیراتی ادارے پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگانا انتہائی قابلِ مذمت ہے، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کی پریس کانفرنس

”نیوزی لینڈ کی سرکاری سٹیل مل میں نواز شریف کی سرمایہ کاری کی تحقیقات کی جائے“،عوامی تحریک کا چیف جسٹس، آرمی چیف اور چیئرمین نیب کے نام خط ،تحقیقات کا مطالبہ،49فیصد سرمایہ کاری 1994 میں ہوئی، اس کا انکشاف سابق وزیراعظم ڈیوڈ لونگی نے کیا،معاشی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی قومی ایکشن پلان کا حصہ ہے، خط کا متن ،خط عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے لکھا، چیف جسٹس سے سوموٹو ایکشن کی اپیل

میپکو میں مالی بے ضابطگیاں، وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی سمیت کئی اہم شخصیات کی گرفتاری اور شامل تفتیش کرنے کا امکان ،ملتان کے اعلی حکام ،صوبائی وزیر پنجاب، وزیر مملکت عابد شیر علیسمیت دیگر افراد نے کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے