بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اپریل

آج کی اہم خبریں (2016-04-05)

پانامہ پیپرز کے نام سے دستاویزات لیک ، عالمی رہنماوں‌سمیت سیاستدانوں کے اثاثے چھپانے کے راز افشاں، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، فرانس نےتحقیقات شروع کر دیں

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا سکیورٹی اجلاس ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریکٹ

پاک فوج قوم کی توقعات پر انشاء اللہ پورا ترے گی ،جنرل راحیل شریف، پاک فوج پر پاکستانی قوم کا غیر متزلزل یقین ہمارا قیمتی اثاثہ ہے ،قربانی کے جذبے نے پاک فوج کو پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا حامل بنا دیا ہے،آرمی چیف کا جہلم میں تقریب سے خطاب

پانامہ لیکس نے نواز شریف کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا،عمران خان،اربوں کا فراڈ کرنے والے وزیر اعظم کا احتساب نہیں ہوتا تو نیب کو بند کر دینا چاہئے، پانامہ لیکس سازش نہیں اللہ کی پکڑ ہے، تحقیقات کی جائیں،منی لانڈرنگ بین الاقوامی جرم ہے، نواز شریف کو جواب دینا ہو گا پیسہ کہاں سے آیا اور کیسے ملک سے باہر گیا،پریس کانفرنس

فوجی عدالتیں سزائیں کیس :ملک حالت جنگ میں ہے،مسلح افواج نے جانوں کے نذرانے پیش کئے،جسٹس انور ظہیر جمالی،فوجی عدالتوں سے سزاؤں کے خلاف مقدمہ پہلی بار نہیں چل رہا ہے، دنیا کے بہت سے ممالک میں ٹرائل اور فور ی سزائیں بھی دی جاتی رہی ہیں،دوران کیس ریمارکس ،اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری ،مزید سماعت6 اپریل تک ملتوی

64سیاستدانوں ،معروف شخصیات کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے کیلئے دائر درخواست پرفریقین کے وکلاء بحث کیلئے طلب

میرے نانا کو عدالتی حکم کے ذریعے قتل کیا گیا ،خاتون وزیراعظم کو دن کے اجالے میں کیوں مارا گیا؟،بلاول بھٹو زرداری،بینظیر کے قتل کا ملزم ملک سے کیسے باہر بھاگ گیا، اسٹیبشلمنٹ ،عدلیہ ، سیاسی جماعتوں سے پوچھتا ہوں آخر ہمارا جرم اور قصور کیا تھا،چیئرمین پیپلزپارٹی ،میاں صاحب کہتے تھے کشکول توڑ دیں گے ،بھیک نہیں مانگیں گے، پاکستان کی 60سالہ تاریخ میں اتنا قرض نہیں لیا گیا جتنا اب لیا گیا ہے،ذوالفقار علی بھٹوکی برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار ، پارٹی کی تنظیم نو کرنے کی درخواست،ذوالفقار علی بھٹو کامشن جاری رکھونگا،مشاورت کے ساتھ پارٹی تنظیموں میں تبدیلیاں لاونگا،بلاول بھٹوزرداری ، بلاول بھٹو مستقبل کی حکمت عملی کیلئے پاکستان کے عوام سے رائے لیں گے، پاناما لیکس ایک سنجیدہ معاملہ ہے ،ٹیکس چھپانا اور چوری کرنا دونوں ہی جرم ہیں ، پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کی میڈیا سے گفتگو

اپنے بیرون ملک اثاثے چھپانے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں، غیر ضروری ٹیکسوں سے بچاؤ کیلئے آف شور کمپنی قائم کرنا قانونی ہے،حسین نواز شریف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

ترقیاتی بجٹ میں 360 ارب روپے کٹوتی کی جائے ،آئی ایم ایف کی پاکستان کو ہدایت

عمران خان کے دل میں جو کچھ آتا ہے وہ شریف خاندان کے خلاف بول دیتے ہیں ، عمران خان کو کیسے معلوم ہے کہ مجھے پاناما پیپرز کا پہلے سے معلوم تھا ، مجھ سے سوالات پوچھنے والے بتائیں کہ سیاست سے تعلق نہ ہونے کے باوجود مجھے کیوں جلا وطن کیا گیا، جلاوطنی کے دوران رہن سہن کے لئے پیسے پاکستان سے بھجوائے جاتے تھے ، ہمارے گروپ کو متواتر سابقہ حکومتوں نے نشانہ بنایا،سعودی عرب میں ہمارا کاروبار بند نہیں ہوا، خاندانی بزنس مین ہوں،اگر آپ پاکستان میں 180 دن سے زیادہ قیام پذیر نہیں رہتے تو آپ کو اثاثے ڈکلیئر کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی،عمران خان کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں ثابت ہونے پر سزا بھگتنے کو تیار ہوں،وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نوازکا نجی ٹی وی کو انٹرویو

پاکستان ہائی کمیشن ساوٴتھ افریقہ میں پاکستانی سفارتخانے میں ایم آر پی کا سلسلہ شروع ،ضرورت مندپاکستانی پناہ گزینوں کو وزارت داخلہ کے طے کردہ ضابطہ اخلاق اور قوانین کے اندر رہتے ہوئے پاسپورٹ مل رہے ہیں، ذرائع