بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار اپریل

آج کی اہم خبریں (2016-04-03)

خیبر پختونخوا و فاٹا ایپکس کمیٹی کا اجلاس ، شوال اور صوبے میں جاری آپریشنز کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار سرحدی علاقہ سے پشاور کے لوگوں کو بھتہ کی کالز کے معاملہ پر وفد افغانستان بھیج کر معاملہ اٹھایاجائیگا ،غیر قانونی ٹاورز بند کر دئیے جائینگے فاٹا کے بہادر قبائلیوں ،خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشتگردوں کے مظالم کا غیر متزلزل عزم ،جرات کیساتھ مقابلہ کیا ،علاقہ کی تعمیر نو ،پورے سماجی اقتصادی انفراسٹرکچرکو بحال کرینگے ، کام کی رفتار تیز ، بہترین معیار یقینی بنایا جائے ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف

بھارتی جاسوس کا تعلق ایران سے نہ جوڑا جائے ،معاملہ منطقی انجام تک پہنچائیں گے،وزیرداخلہ،پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ڈالا گیا ،بیرون ملک روانگی کی معلومات قوم کے سامنے رکھوں گا،آرمی چیف سے وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو خفیہ ملاقات کی ضرورت نہیں، کرکٹ کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے اس پر دکھ ہے، دھرنے کے معاملے پر صوبائی اور وفاقی انتظامیہ کے درمیان رابطے کا فقدان تھا، مظاہرین کی اکثریت معصوم تھی،پریس کانفرنس

اپوزیشن کے تحفظات دور ‘ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی آئی اے کا ترمیمی بل منظورہو جائے گا، اسحاق ڈار، معیشت اور سیاست کو الگ الگ ہونا چاہئے ‘ تمام سٹیک ہولڈرز مل بیٹھ کر مسائل کے حل اور ملک کی بہتری کیلئے کام کریں،پی آئی کے کے کسی ہوٹل کو فروخت نہیں کیا جا رہا، وفاقی وزیر خزانہ کی میڈیا سے گفتگو

پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لئے افغانستان کی سرزمین بھی استعمال کی ، کلبھوشن یادیو کا انکشاف،دہشتگردی کیلئے افغانستان کے راستے اسلحہ بجھواتا رہا ، مختلف سرحدی کراسنگ سے دہشتگردوں کو بھی بلوچستان پہنچاتا تھا،کئی علیحدگی پسند دہشتگردوں افغانستان میں پناہ بھی دلوائی،بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے گرفتار ایجنٹ کے انکشافات

ہمارا فوجداری نظام انصاف دہشت گردی، تشدد اور بدعنوانی کے چیلنجزسے نبرد آزما ہے، انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری ذمہ دار ی ہے، چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا صوبائی انصاف کمیٹیوں کی پہلی کانفرنس سے خطاب

ملک کی اسلامی و نظریاتی شناخت کو قائم رکھنے کیلئے متحد ہے رہیں گے ، دینی قیادت کا اعادہ،ملک میں 77ء کی طرز پر نظام مصطفی ﷺ تحریک چلانے کا اعلان، ملک کو سیکولر اور لبرل بنانے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ملک کی دینی قیادت ملت کفر کے عزائم اور ان کے ایجنٹوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے ۔ قوم پنجاب اسمبلی سے حقوق نسواں کے نام سے منظور بل کو خاندانی نظام پر حملہ تصور کرتی ہے،حکومت کے دیئے گئے بل کے مقابلے میں جلد قومی اسمبلی میں قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق بل پیش کریں گے،مقررین کا منصورہ میں مذہبی جماعتوں اوردینی اداروں کی نظام مصطفیﷺ کانفرنس سے خطاب

بلوچستان میں حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں،را کے حاضر سروس افسر کی گرفتاری نے پاکستانی موقف ثابت کر دیا ،میجر جنرل شیرافگن ،بلوچستان میں داعش موجود نہیں، دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں کیں، دہشتگرد آخری سانسیں لے رہے ہیں، اقتصادی راہداری منصوبہ حقیقت ہے ،سازشیں کرنے والوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے ،آئی جی ایف سی بلوچستان

دہشتگرد جہاں بھی ہوں انکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے،آصف زرداری ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم فوج کے شانہ بشانہ ہیں،رحمان ملک سے ملاقات میں گفتگو، رحمان ملک کی سابق صدر کو ملک کی صورت حال پر بریفنگ ، بھارتی جاسوس کی گرفتاری کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال

فیڈریشن ایمپلائزکوآپریٹوہاوٴسنگ سوسائٹی سکینڈل، انجم عقیل خان اربوں روپے بٹورنے کے باوجودنیب کی گرفت سے بچنے میں کامیاب،انجم عقیل خان کی ایماء پرسی ڈی اے کے سابق ڈی جی لینڈاسداللہ فیض نے قبرستان ،سکول اورپارک کاپلاٹ نامعلوم شہری کے نام ٹرانسفرکرکے کروڑوں میں فروخت کردیا،نیب نے کسی سی ڈی اے آفیسرکوشامل تفتیش کیااورنہ ہی سوسائٹی کے ذمہ داروں کوطلب کیا، سارانزلہ ملک دین پرگراکرکڑے احتساب کی گھنٹیاں بجادی گئیں،ذرائع کا انکشاف

پاک چین لوجسٹک کمپلیکس کا سنگ بنیاد زینژیانگ میں رکھ دیا گیا

”چوہے مفت ماریں“،خیبر پختونخوا حکومت نے چوہا مار مہم پر انعامی رقم دینے کا فیصلہ واپس لے لیا،سوشل میڈیا پر مذاق بننے کے بعد فیصلہ واپس لیا،چوؤں کیخلاف مہم جاری رہے گی،وائس چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈکا اعلان

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ لاہورہائی کورٹ میں چیلنج ،منصوبے کے تحت بننے والے کول پاور پراجیکٹس بھی ملکی مفاد کیخلاف ہیں، درخواست گزار کا موقف

پشاور، زیادتی کیس ڈانسر اور افغان رکن اسمبلی کا راضی نامہ ہو گیا ،معاملہ عدالت کے باہر حل کر نے پر اتفاق،متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا تھا کہ ملزم نے اپنے گھر میں ڈانس پرفارمنس کے بعد اسے زیادتی کا نشانہ بنایا