بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اپریل

آج کی اہم خبریں (2016-04-02)

جوہری مواد کبھی بھی غلط ہاتھوں میں نہیں جانا چاہیے ، پاکستان ذمہ دار ملک ہے ، طارق فاطمی،پاکستان کے جوہری نظام مکمل مضبوط ہاتھوں میں ہے ، صدر اوباما کی جانب سے جوہری کانفرنس میں شریک عمائدین کے اعزاز میں عشائیے کے دوران خطاب ،جوہری تنصیبات میں 2734 حادثات ریکارڈ ،پاکستان میں ایک بھی نہیں ہوا،اعزاز احمد چوہدری

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست کی ملاقات،ملاقات کے دوران پاک ایران دوطرفہ تعلقات، ایرانی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان اور بلوچستان سے ”را“ کے ایجنٹ کی گرفتاری کے حوالے سے ایرانی حکومت سے طلب کی جانے والی معاونت کے بارے میں امور پر تبادلہ خیال ہوا،ایران کی حکومت ان تمام امور پر مکمل تعاون فراہم کرے گی جو پاکستان اور ایران کی سلامتی اور ترقی کو یقینی بناتے ہیں،ایرانی سفیر کی یقین دہانی

پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات، پاکستانی ٹیم دورہ بھارت کے بعدوطن پہنچ گئی،ٹیم رپورٹ وزارت داخلہ کوپیش کریگی ،بھارت اپنی ٹیم جلدپاکستان بھیجے گا

آرمی چیف سے وزیرداخلہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات ، پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف سخت آپریشن کا فیصلہ ، را کے گرفتار ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے حوالے سے تبادلہ خیال ، پنجاب میں را کے نیٹ ورک کے توڑنے کا عزم

چین نے مسعود اظہر کا نام اقوام متحدہ کی دہشتگردی کی فہرست میں شامل کرانے کی بھارتی کوشش ناکام بنا دی

حکومت پاکستان رواں مالی سال مقرر کردہ اقتصادی ترقی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے گی،آئی ایم ایف، توانائی شعبے میں اصلاحات کے عمل کو تیز کیا جائے ، حکومت کی جانب سے نجکاری پروگرام کامیاب نہیں ہو سکا ہے ڈسکوز کی نجکاری ستمبر میں ممکن نہیں ہو سکے گی،دوسری سہ ماہی کے ایف بی آر معمولی مارجن سے ٹیکس ہدف حاصل نہیں کر سکا ، حکومت کو تعلیم ، صحت اور بنیادی ڈھانچے جیسے ایریاز میں ترجیحات بنیادوں پر خرچ کرنے کی ضرورت ہے، کنٹری ہیڈ ہیرالڈفنگر کا ٹیلی فونک کانفرنس سے خطاب

آرمی چیف سے وفاقی وزیر خزانہ کی ملاقات، آئندہ مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ کے امور پر گفتگو،پاک فوج کے جتنی بھی ضروریات ہوں گی مکمل طور پر پوری کی جائیں گی، اسحاق ڈار کی یقین دھانی

وزارت داخلہ کا پولیس کو مفرور اور اشتہاریوں کیخلاف فوری کریک ڈاؤن کرنے کا حکم ، کی مدد سے اشتہاریوں اور پاسپورٹ کو بلاک کیا جائے، غیر ملکیوں کے لئے شناختی کارڈ بنانے والے نادرا اہلکار گرفتار کیا جائے، وزیر داخلہ کی اعلیٰ سطحی اجلاس میں ہدایت

انٹرپارٹی الیکشن سے تحریک انصاف میں جمہوریت آسکتی ہے ،عمران خان،الیکشن کمیشن کا کام صرف انتخابات کروانا ہے ،ہم نے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے پہلے انگلینڈ اور امریکہ کے سسٹم کو پڑھا ، پاکستان میں پہلی بار جنرل(ر) علی قلی خان کے ماتحت کمیشن بنایا ، پارٹی کو ایک ادارہ بنانا چاہتے ہیں ، نواز شریف اور نجم سیٹھی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دینا چاہئیے، اب لوگ کہہ رہے ہیں میرے مشورے کی وجہ سے ٹیم ہاری، سب چلیں جائیں گے لیکن نجم سیٹھی کہیں نہیں جائیں گے ،پریس کانفرنس سے خطاب

سینٹ قائمہ کمیٹی مذہبی امور نے حج2016 ء کی سفارشات کی منظوری دیدی ، عدالتی فیصلے کے بعد سرکاری سکیم کے تحت 60فیصد جبکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت 40فیصد حاجیوں کو لے جایا جائے گا، وزارت مذہبی امور کے ہارڈ شپ کوٹے کو بحال کر دیا گیا ہے ، جوائنٹ سیکرٹری حج فاروق خان کی بریفنگ

کراچی ،را کے گرفتارایجنٹ کلبوشن یادیوکی جانب سے تخریب کاری اوربعض جرائم پیشہ سیاسی عناصر سے روابط کے انکشاف بارے وفاق نے حکومت سندھ کوآگاہ کر دیا،42مشکوک افراد کی فہرست بھی ارسال کردی گئی

وزیراعظم کی نجم سیٹھی سے ملاقات سے معذرت

کراچی، ایدھی فاؤنڈیشن نے ممکنہ ہیٹ اسٹروک خدشے کے باعث 300قبریں تیارکروالیں ، سردخانے میں نعشیں رکھنے کی گنجائش میں 100فیصد میں اضافہ

چین‘ پاکستان لاجسٹکس کمپلیکس کی سنکیانگ میں تعمیر شروع ہو گئی

سانحہ لاہور: غلطی سے خودکش حملہ آور قرار دیے جانے والے محمد یوسف کے لواحقین کا پولیس کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ