بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مارچ

آج کی اہم خبریں (2016-03-29)

دہشتگردی جڑ سے اکھاڑنے تک آپریشن جاری رہیگا ، اللہ اور رسول ﷺ کے نام پر جلاؤ گھیراؤ قبول نہیں،نواز شریف،عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ،حکومت نے صبرووتحمل کا مظاہرہ کیا لیکن اشتعال پھیلانے اور فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،پاک سرزمین انسانیت کے دشمنوں کے لئے تنگ کردی، حکومت کے اقدامات سے دہشتگردی کے واقعات میں کمی ہوئی، دہشتگردوں کو دوبارہ سر نہیں اٹھانے دینگے،قوم سے خطاب

پنجاب بھر میں کالعدم تنظیموں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع،مختلف علاقوں سے 80 سے زائد کالعدم تنظیموں کے کارندے گرفتار ،بھاری مقدار میں اسلحہ بر آ مد ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف آپریشن کی خود نگرانی کریں گے ، فوج کی دو ٹیمیں جنوبی پنجاب روانہ ، آپریشن کی پیش رفت سے کور کمانڈر لمحہ بہ لمحہ آرمی چیف کو آگاہ کریں گے ،آپریشن کا مقصد پنجاب سمیت ملکر بھر سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا ہے، آئی ایس پی آر ،پنجاب آپریشن، سول وعسکری قیادت میں ہم آہنگی کا فقدان سامنے آگیا،سانحہ لاہور کے بعد عسکری قیادت کاآپریشن شروع کرنے کا اعلان ، ماینٹرنگ کا اختیار فوجی افسران،کور کمانڈروں کو سپرد کرنے کا فیصلہ،وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب آپریشن کی نگرانی اور رپورٹ حاصل کرنیکا اختیار صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے سپرد کر دیا گیا

پاکستان اور ترکی کی مسلح افواج میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کا فیصلہ،آرمی چیف کا پبی میں انسداد دہشت گردی کے تربیتی مرکز کا دورہ ،پاک ترکی اتاترک نائن کی سالانہ مشترکہ جنگی مشقوں کا معائنہ

وزیراعظم کی زیر صدارت لاہور میں امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس،وزیراعلیٰ پنجاب،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی،رانا ثناء اللہ،آئی جی پنجاب،ہوم سیکرٹری پنجاب کی شرکت ، وزیراعظم کا جنوبی پنجاب میں آپریشن شروع کرنے کا اعلان،آپریشن کی نگرانی رانا ثناء اللہ کے سپرد ،دہشتگردوں کے خلاف بلا تفریق آپریشن کیا جائے ، آپریشن میں حصہ لینے والے کسی بھی ادارے کی طرف سے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے وزیراعظم کا اجلاس میں اظہار خیال،جا ں بحق افراد کیلئے10،10 ،شدید زخمیوں کے لیے 3،3 ،معمولی زخمیوں کیلئے ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان

”را“ کے ایجنٹ کی نشاندہی پر حکمران سیاسی گھرانے کی شوگر مل سے دو کنسلٹنٹ گرفتار،رینجرز اور حساس اداریکا شیخوپورہ میں قائم شوگر مل میں آپریشن ،گرفتار کنسلٹنٹ کل بھوشن یادیو نیٹ ورک کا اہم ترین حصہ تھے،آپریشن کے دوران حساس اداروں نے اہم ریکارڈ بھی موقع سے قبضے میں لے لیا،پکڑے گئے دونوں افراد سے تفتیش جاری،رمضان شوگرمل میں کام کرنیوالے 40بھارتیو ں کوویزے جاری اورپروٹوکول دینے کاانکشاف

پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نئی دلی میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئی،پاکستانی ٹیم کو پٹھانکوٹ ائیر بیس سمیت جہاں بھی رسائی چاہیئے دیں گے ٹیم کو ویلکم کہتے ہیں ،ڈی جی بھارتی ایجنسی کی میڈیا سے گفتگو

زاہد حامد کو وزیر قانون و انصاف کا قلمدان سونپ دیا گیا، اشتراوصاف اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات

ایف بی آرمیں 6 ارب 53 کروڑ ٹیکس چوری کا نیا سکینڈل سامنے آگیا، حکومت کے ایس آر اوز 1125 اور ایس آر اوز 492 کی غلط تشریح کرکے برآمدکنندگان و درآمد کنندگان کو فائدہ دیا گیا‘ سرکاری دستاویزات میں انکشاف

حساس اداروں کی کارروائی، ”را“ کے گرفتار ایجنٹ کی نشاندہی پر پنجاب‘ کراچی اور بلوچستان سے مزید چار ایجنٹ گرفتار

پنجاب میں فوجی آپریشن، وزیراعظم کا نیب قوانین میں ترمیم کا خواب ادھورا رہ گیا ، نواز شریف نے اشرافیہ کو کرپشن کی تحقیقات سے نجات دلانے کیلئے نیب قوانین میں ترامیم کا فیصلہ کیا، ترامیم کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی،کمیٹی نے ابتدائی سفارشات تیار کر لی تھیں،وزیراعظم کی قائم کردی کمیٹی کو درپردہ اپوزیشن پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی کی بھی حمایت حاصل تھی

ریڈ زون میں دھرنا،وزیرداخلہ قائم مقام آئی جی اسلام آباد پر برس پڑے،حساس اداروں نے آئی جی کوچہلم کی آڑ میں احتجاجی مظاہرین کے ڈی چوک میں داخل ہونے کے متعلق آگاہ کیا ،سیکورٹی کے فول پروف انتظامات نہ کیے جاسکے،وزیراعظم کا چوہدری نثار پر برہمی کا اظہار،وزیرداخلہ نے ذمہ دار قائم مقام آئی جی اسلام آباد کو ٹھہرادیا، جلد ہی اضافی ذمہ داریاں واپس لیے جانے کا امکان ،وزیرِ داخلہ تشدد اور توڑ پھوڑ پر برہم،ناقص انتظامات پرراولپنڈی، اسلام آباد انتظامیہ کی سرزنش ،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، چہلم کی آڑ میں قانون کی پامالی کسی صورت قابلِ قبول نہیں،وزیرِداخلہ ، راولپنڈی،اسلام آباد کے شہریوں کے زندگی معمول پر لانے کیلئے فوری اقدامات کریں،چوہدری نثار کی راولپنڈی،اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت

دھرنے میں بیٹھے لوگ مذہبی اورپرامن ہیں ،حکومت مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے نہ مذاکرات کیلئے تیار ،حامدرضا