بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ مارچ

آج کی اہم خبریں (2016-03-26)

پاکستان،ایران کا اقتصادی‘ تجارتی تعاون بڑھانے،دہشتگردی کیخلاف اقدامات پراتفاق،پاک ایران گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں ، پاک ایران باہمی تعاون میں توانائی سمیت ہر شعبے میں تعاون پر فروغ دیا جائے گا،نواز شریف،مذاکرات میں دونوں ممالک کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی، دونوں ممالک قدرتی وسائل کے فروغ میں تعاون کریں گے،صدر روحانی،دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط، سرحدی علاقوں میں دو کراسنگ پوائنٹ بنانے پراتفاق

بھارت نے پاکستان میں گرفتار نیوی افسر کل بھوشن دیو کو اپنا سپاہی تسلیم کرلیا،”را“ کے ایجنٹ کیلئے پاکستان سے قونصلر کی رسائی مانگ لی، بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری ،پاکستان کا عالمی برادری سے رابطہ ، امریکہ برطانیہ سمیت دنیا بھر میں بھارتی دراندازی کا معاملہ اٹھا دیا ،ایرانی صدر کو بھی بھارتی دراندازی سے متعلق آگاہ کیا گیا ،قومی سلامتی کے مشیرناصرجنجوعہ کابھارتی ہم منصب اجیت دودل کو ٹیلی فون، بلوچستان میں پکڑ ے گئے بھارتی جاسوس کی تفصیلات سے آگاہ کیا

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس:،مردم شماری غیر معینہ مدت کیلئے موخر کرنیکا فیصلہ،نیا شیڈول صوبائی حکومتوں اور فوج کی مشاورت کے بعد جاری کیا جائیگا، اعلامیہ جاری،مردم شماری رواں سال ہر صورت کرائی جائے گی ،وزیر اعظم کی یقین دہانی،کالا باغ ڈیم کے معاملے پر قائم علی شاہ اور پرویز خٹک نے اعتراضات اٹھا دیئے ،معاملے کے حل کیلئے وزیر اعظم نے چاروں وزرائے اعلی اور وفاقی وزیر پر مشتمل 5 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

بلوچستان سے” را “کے ایجنٹ کی گرفتاری انتہائی تشویشناک ہے،چوہدری نثار ،کوئی ملک خطے میں امن اور دوستی کی پاکستان کی کوششوں کو اس کی کمزوری نہ سمجھے،تفتیش کے سلسلے میں حکومت ایران سے بھی مدد مانگی جائیگی، وفاقی وزیر داخلہ کا بیان

ملک سے دہشت گردی مکمل طور پر اکھاڑ پھینکیں گے،ممنون حسین ،فوج کے افسران اور جوانوں کی قربانیوں سے ہی پاکستان پہلے سے زیادہ محفوظ ہے،ضرب عضب میں شامل فوج کے افسران اور جوانوں کو پوری قوم کی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں،صدر کا تقریب سے خطاب

ایران پر جونہی تمام پابندیاں ختم ہوں گی ،گیس پائپ لائن پر کام شروع ہوجائے گا،شاہد خاقان عباسی ، حکومت پاکستان اور روس مل کر دو بلین گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کررہے ہیں، سرمایہ کاری روس کی ہوگی، ہم صرف گیس کے پیسے دیں گے،وفاقی و زیر کا سینیٹ قائمہ کمیٹی پیٹرولیم میں خطاب ،چترال سے ڈی آئی خان تک سی پی جی صرف ایک ریجنل حب ہے جبکہ چترال میں سات اضلاع ہیں، چار سالوں چوبیس ایل پی جی پلانٹ لگائے جائیں گے، رواں سال چار پلانٹ ضلع آوران ‘ قلعہ سیف الله اور یوگ سمیت دیگر پلانٹ پر کام مکمل کرلیا جائے گا، قائمہ کمیٹی کو بریفنگ ، ایل پی جی حکام باتیں کرتے ہیں لیکن کام کچھ بھی نہیں کرتے، موسیٰ خیل میں ایل پی جی پلانٹ کے حوالے سے کمیٹی کو مکمل آگاہ کیا جائے، سینیٹر اعظم خان ، آپ موسیٰ خیل میں ایل پی جی پلانٹ کیلئے کمیٹی کو خط لکھیں ،چیئرمین کمیٹی ، خط نہیں لکھوں گا بلکہ چیئرمین سینیٹ سے بات کروں گا،جس پر سینیٹر اعظم خان کا جواب

”را“ کے گرفتار ایجنٹ کے ضبط شدہ پاسپورٹ پر ایران کا ویزہ، اپریل 2013 سے بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کررہا ہوں ایران کے ساحلی علاقے چاہ بہار میں تعینات تھا،ایجنٹ کا دوران تفتیش انکشاف

پاکستان کوآئی ایم ایف سے 502ملین ڈالرکی قسط مل گئی،وزیرخزانہ اسحاق ڈارکاخیرمقدم

تحفظ حقوق نسواں بل پر علماء اور پنجاب حکومت کے درمیان اہم نکات پر اتفاق ،مذہبی جماعتوں اور علماء کرام کو اپنی تجاویز سے حکومت کو آگاہ کرنا چاہئے،حکومت بل میں تبدیلی کیلئے تیار ہے تو پھر احتجاج کیسا ،حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

سعودی حکومت نے پاکستان کے کوٹہ میں 20 فیصد کمی کر دی،پیر امین الحسنات،حج فارمولے کے تحت ایک ہزار کی آبادی سے ایک حاجی لیا جاتا ، اس طرح ایک لاکھ 80 ہزار حاجیوں کا کوٹہ بنتا ہے، کسی کو مفت حج نہیں کروایا جاتا ، پرائیویٹ ٹورآپریٹر اور سرکاری کوٹہ برابر ہوتا ہے ،وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال