بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مارچ

آج کی اہم خبریں (2016-03-25)

بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کاحاضرسروس ایجنٹ بھوشن یادیوگرفتار،ایجنٹ بھارتی نیوی میں کمانڈرہے،گرفتاری سیکورٹی فورسزکااہم کارنامہ ،بلوچستان میں”را“کی مداخلت بے نقاب ہوگئی،وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی،وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے حاضر سروس ایجنٹ کی گرفتاری کواہم پیش رفت قراردیا، سیکورٹی فورسزکی کارکردگی لائق تحسین، بلوچستان حکومت کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را بلوچستان کے حالات کی خرابی میں ملوث ہے،نواب ثناء اللہ خان زہری

پیپلزپارٹی دو الگ الگ پاکستان نہیں چاہتی ،بلاول بھٹو ،جہاں مسلمانوں کا پاکستان الگ ہو اور اقلیتی برداری کا پاکستان الگ، جہاں مشرف کا پاکستان الگ ہو اورشہید رانی بینظیر بھٹو کا پاکستان الگ ہو ، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ لوگوں کی برابری اور اقلیتی برداری کی مساوی حقوق کی بات کی ہے ،اقلیتی برداری کے حقوق کے لئے قانون سازی کی جائے، عمرکوٹ میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کوشش کی جائے دیگر صورت میں خود بھی عمرکوٹ کی عوام کے ساتھ احتجاج میں شامل رہوں گا ،خواتین اپنے بھائی کا ساتھ دیں دنیا کی کوئی بھی طاقت مجھے آگے بڑھنے سے روک نہیں سکتی ، ہولی اور رنگوں کے استقبال پر اقلیتی برادری کو مبارکباد پیش کرتاہوں،عمرکوٹ ماروی کا وطن اور بہادر بختاور کا ضلع ہے، ہولی کی تقریب سے خطاب

افغانستان میں امن و استحکام کے حامی ،مفاہمتی عمل کی بحالی کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں، نواز شریف،پاکستان امریکہ کے ساتھ اقتصادی و دیگر شعبوں میں گہرے تعلقات کا خواہاں ہے نیوکلیئرکانفرنس میں شرکت کے موقع پرامریکی صدر سے ملاقات کا منتظر ہوں،وزیر اعظم کا امر یکی سفیر سے ملا قات میں اظہا ر خیال ، افغانستان میں مصالحتی عمل کی بحالی میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے،امریکی سفیر

30 سال سے ایم کیوایم کے وزیر،گورنر ہیں،حیدرآباد کو یونیورسٹی نہیں دے سکے،مصطفی کمال، اب وقت آگیا ہے کہ الطاف حسین اللہ سے رجوع کریں اور اپنی اگلی زندگی کی تیاری کریں،رات کو گالی دیتے صبح معافی مانگ لیتے ہیں،ان کے پیروکار نہیں ہوسکتے جنہوں نے مہذب اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو ٹارگٹ کلرز، دہشت گرد اور ”را‘ ‘ کا ایجنٹ بنادیا،اجتماع سے خطاب

روس میں پھنسے 48 پاکستانیوں کو وطن بھیج دیا گیا ہے، دفتر خارجہ ،پاکستانی سفارتخانے کوایئرپورٹ پرپاکستانیوں تک رسائی نہیں ملی ، اسلام آباد میں روسی سفارتخانے کیساتھ سابطے میں ہیں،وزیر اعظم 31 مارچ کو امریکہ جائیں گے، نواز، مودی سے ملاقات کی کوئی تجویز نہیں،چار ملکی اجلاس افغان حکومت اور طالبان سے مذاکرات کے بعد ہو گا،پٹھانکوٹ واقعہ کی تحقیقاتی ٹیم 27مارچ کو بھارت جائے گی،نفیس زکریا،ایرانی صدر دورہ پاکستان کے دوران صدر ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر رہنماؤ ں سے ملاقاتیں کریں گے، ہفتہ وار پریس بریفنگ

مرغی کے گوشت اور پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات کی جائیں،وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی و ریسرچ کو ہدایت

وزیراعلیٰ نے ڈولفن فورس کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب میں شرکت سے واپسی پراپنا ہیلی کاپٹر اچانک منڈی رائیونڈاتارلیا،غیرا علانیہ دورے سے انتظامیہ اور حکام لاعلم رہے، شہبازشریف ہیلی پیڈ سے پیدل چل کر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پہنچے،تعلیمی سہولتوں کا جائزہ لیا ،کلاس رومزکا معائنہ کیا، یتیم طالبہ آمنہ بتول کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان

پاک فوج کے کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل جاوید محمود بخاری کی و زیرخزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک فوج کی تربیتی سہولیات میں توسیع، اپ گریڈیشن اور دیگر امور کے بارے میں آگاہ کیا

نام ای سی ایل سے نکالنے پروزیراعظم اوروزیرداخلہ کاشکریہ اداکرتاہوں ،پرویزمشرف،سیاسی سرگرمیاں شروع نہیں کیں پہلے علاج کراوٴں گا،علاج کیلئے اگلے ہفتے امریکہ جاوٴں گا،کچھ نہیں کہہ سکتاپاکستان کب واپس آوٴں گا،نجی ٹی وی کوانٹرویو

روس سے 132پاکستانی تاجر ڈی پورٹ،84 ماسکو سے دبئی پہنچ گئے،دبئی پہنچنے والے تاجر آج پاکستان پہنچیں گے، 48 تاجر جمعرات کے روز ایران کے شہر تہران پہنچ گئے

اشتعال انگیز،بدحواسی،مایوسی پھیلانے والی خبروں پر پابندی عائد ، پیمرا نے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کو مستقبل میں خبروں کی شائستگی اور قدروقیمت کا خیال رکھنے کا حکم دیدیا،الیکٹرونک میڈیا بچوں اور عورتوں کیلئے پر سوز بیک گراؤنڈ میوزک اور خبروں میں نہ صرف احتیاط کریں بلکہ اجتناب کریں

چیئرمین اسٹیل ملز سجاد حسین کے قتل کا حکم ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور نثار مورائی نے دیا، گرفتارڈائریکٹر محمد خان چاچڑ کا انکشاف،قتل کے بعد نثار مورائی نے انعام کے طور پر 4لاکھ روپے بھجوائے اور لاہور میں ایک اور قتل کا حکم دیا، کرپشن کی رقم اومنی انٹرنیشنل کے ذریعے بیرون ملک بھیجی جاتی تھی،جے آئی ٹی کو بیان

نیشنل بینک کا اے ٹی ایم مشینوں کے ساتھ نوٹ ویری فیکیشن کا سسٹم لگا نے کا فیصلہ، اے ٹی ایم میں فنگر پرنٹس کی سہولت پنشنرز کے لئے رکھی ہے تاکہ انہیں بنک آنے اور لمبی لائنوں میں انتظار نہ کرنا پڑے،صدر سید احمد اقبال اشرف

آفریدی کو پیغام دیا تھا پاکستانی قوم جیتنے والوں کے ساتھ ہوتی ہے ہارنے والوں کے ساتھ نہیں، رحمان ملک، سیاسی جماعت بنانے کا حق ہر کسی کو ہے ، کوئی سیاسی جماعت جھنڈے کے بغیر نہیں چل سکتی، میڈیا سے گفتگو

بھارت کی نسبت کم قیمت پر قطر سے ایل این جی کا معاہدہ کیا ،شاہد خاقان عباسی، ایل این جی کی درآمد سے گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی نیب کو ایل این جی بارے تمام معلومات خط کے ذریعے دی ہیں،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو