بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات مارچ

آج کی اہم خبریں (2016-03-24)

ملک بھر میں 76 واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا،اسلام آباد میں پاک فوج کی شاندار پریڈ،طیاروں کی گھن گرج،کمانڈوز کا مارچ،صدر ،وزیر اعظم ،جنرل راحیل شریف سمیت افواج کے سربراہوں نے سلامی لی،دن کا آغاز نماز فجر کے بعد ملک کیلئے خصوصی دعاؤں سے ہوا، وفاقی دارالحکومت میں31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں21,21 توپوں کی سلامی ،پریڈ میں فلائی پاسٹ کی قیادت فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کی ،، جی او سی اسپیشل سروسز گروپ میجرجنرل پیرا ٹروپرز کے ہمراہ دس ہزار فٹ کی بلندی سے فری فال کا مظاہرہ کیا،ملک بھر میں شہری سڑکوں پر نکل آئے ،پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے،چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں تقاریب کا انعقاد ،مزار قائد پروقار تقریب کا اہتمام، علامہ اقبال کے مزار کے فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ فرائض سنبھال لئے

برسلز ایئرپورٹ پر حملوں میں ملوث دونوں دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی،دونوں دہشت گرد حقیقی بھائی اور برسلز میں منظم جرائم میں ملوث رہے ، پولیس

ارض پاک کی طرف اٹھنے والی کوئی میلی آنکھ سلامت نہیں رہ سکے گی، صدر ممنون حسین،پا کستا ن ایک امن پسند ملک کی حیثیت سے تمام ممالک بالخصوص اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہش مند ہے لیکن ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،کشمیر ہماری شہہ رگ ہے، پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،دہشت گردی اورانتہاپسندی کی شکل میں نئے دشمن کا سامنا ہے،آپریشن ضرب عضب آخری دہشت گرد کے خا تمے تک جا ری رہے گا ، افواج پاکستان پیشہ ورانہ اہلیت میں کسی سے کم نہیں،ہمارا اسلحہ و سازو سامان صرف دفاعی سلامتی کے لئے ہے، ہم کبھی ہتھیاروں کی دوڑ میں شریک ہوئے اور نہ ہوں گے،صدر مملکت کا یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب

صدرمملکت نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی اورخدمات دینے والی شخصیات کوسول وعسکری اعزازات دیئے،گورنر پنجاب نے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر 24 شخصیات کو صدر پاکستان کی جانب سے سول ایوارڈز دیئے

مصطفیٰ کمال نے اپنی نئی سیاسی جماعت کو “پاک سرزمین” پارٹی کا نام دیدیا ، ہم کراچی میں کوئی سیاسی قوت یا کسی کا اقتدار چھیننے نہیں بلکہ پاکستان حصوصاً کراچی کی خدمت کرنے آئیں ہیں،عوام کوگلیوں محلوں تک اختیارات دیں تو نیب کی ضرورت نہیں پڑے گی لوگ خود ہی اختساب کر لیں گے،نئے صوبے بنانے کی باتیں کرنے سے بہتر ہے ملک کی 25 کروڑ عوام کو اپنائیں اور بلدیاتی نظام دیں، افتخار عالم سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں تھا لیکن وہ ضمیر کی آواز پر ہمارے ساتھ شامل ہوئے، سیاسی جماعت کا نام رکھنے کی تقریب سے خطاب

یوم پاکستان ، ایوان صدر میں سول و عسکری اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد ،صدر ممنون حسین نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو ایوارڈز دیئے، تقریب میں مسلح افواج کے سربراہان کی شرکت

پرویز مشرف کا د بئی کے نجی ہسپتال میں ریڑھ کی ہڈی کامعائینہ،سیکنڈ اوپینین کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا سابق صدر کا علاج کہاں سے کروایا جائے، مشرف کی خواہش ہے جلد صحتیاب ہو کر وطن واپس جائیں،ڈا کٹر امجد

نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ اور مستقبل معمار ہیں ،انہوں نے ہی ملک کو مشکلات سے نکال کر ترقی کی طرف لے کر جانا ہے، عمران خان ، موجودہ حکمران اسے عظیم ملک بنانے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں، 1960 ء کی دہائی میں ترقی پذیر ممالک میں پاکستان کا شمار تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں تھا لیکن قیادت کے فقدان کی وجہ سے ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف بڑھ رہا ہے جو کہ قومی المیہ ہے،کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس ٹیکنالوجی میں یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب

یوم پاکستان، صدر، وزیراعظم اورآرمی چیف بچو ں میں گھل مل گئے،بچوں نے سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ سیلفیاں بنائیں

نیشنل بینک بنگلہ دیش برانچ میں اربوں کی کرپشن ، چیئرمین نیب قائمہ کمیٹی کو تحقیقات بارے اعتماد میں لینگے ،ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا

بھارت ایک ارب ہرجانہ دے کر قطر سے ایل این جی معاہدے سے نکلا اور ہم نے معاہدہ کرلیا، اعتزاز احسن،معاہدے کی بجائے کھیپ خریدنی چاہئے تھے،حکومت نے 2018ء کے انتخابات میں فائدے کے لئے پٹرول سستا کر رکھا ہے،پاکستان میں سب کا احتساب ہورہا ہے صرف شریف برادران کا نہیں ہورہا،نجی ٹی وی کو انٹرویو

پاک بھارت سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات آئندہ ماہ بحال ہونے کا امکان،تاریخ کا تعین کرنے کے لئے اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان مشاورت جاری