بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مارچ

آج کی اہم خبریں (2016-03-22)

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،اپوزیشن کا حکومت کی آئین شکنی پر اظہار افسوس،دونوں ایوانوں میں الجھاؤ اور ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی، قوم ہم سے پوچھنا چاہتی ہے کہ پرویز مشرف ملک سے باہر کیسے گئے،شاہ محمود قریشی،حکومت نے ہمیشہ چیئرمین سینٹ کے رولنگ کو اہمیت دی ہے اور کوشش کی کہ دونوں ایوانوں کے مابین تنازعے کی کیفیت پیدا نہ ہو،اسحاق ڈار،ایسے شخص کو باہر جانے کی اجازت دی گئی جس نے منتخب حکومت پر شب خون مارا منتخب وزیر اعظم کو گرفتار کیا،خورشید شاہ،حکومت نے علاج کی خاطر مشرف کو باہر بھیجا، راہ فرار اختیار کی تو عدالتی فیصلے کے مطابق انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے گا،وزیرداخلہ

فوج نے قوم کے مطالبے پر دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ شروع کی،صدر،دشمن تخریبی کارروائیوں کے ذریعے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے ان مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے، وانا میں فوجی افسروں اور جوانوں سے خطاب

5سالہ آٹو پالیسی کا اعلان، گاڑیوں کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی میں10فیصد کمی،آٹو پالیسی میں نئی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر مراعات، 2021 تک350,000گاڑیوں کی پیداوار یقینی بنائی جائے گی،30سال سے3سے4 کمپنیوں کی اجارہ داری تھی، مقابلہ کی فضاء سے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی ہو گی،خواجہ آصف کی پریس کانفرنس

پاکستان نے جوہری مواد کی حفاظت کے ترمیمی کنونشن 2005 ء کی توثیق کردی،صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر توثیق کے دستخط کردئیے

ایم کیو ایم کو ایک اور دھچکا،متحد ہ لندن سیکریٹریٹ کے اہم رہنما انیس احمد ایڈووکیٹ بھی مصطفی کمال کی پارٹی میں شامل ہوگئے ،مصطفی کمال نے ایم کیوایم رہنماوٴں اور کارکنوں کے ضمیر کو جھنجوڑا، ذہنی طور پر ان کے قافلے میں 3 سال پہلے شامل ہوچکا تھا لیکن اس کا باضابطہ اعلان اب کررہاہوں، آپ نے ساتھیوں اور مہاجروں کا اعتماد توڑا ہے، آپ توبہ کیجئے اور اپنا علاج کرائیں، آپ کو مہاجر قوم کی قیادت کرنے کا حق نہیں، آپ اپنے وطن آئیں اور درباریوں سے جان چھڑائیں اور قوم کو اپنی اصلیت کے بارے میں سچ بتائیں، کراچی میں مصطفی کمال اور دیگر رہنماوٴں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران الطاف حسین سے مطالبہ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ، گیس چوری کی روک تھام اور وصولیابی کا بل 2016 کثرت رائے سے منظور ، بل کے مطابق گیس چوری یا گیس کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے والے کے لئے زیادہ سے زیادہ 14 سال سخت قید اور کم سے کم 7 سال قید بمعہ 1 کروڑ روپے جرمانہ کی سزا ہو گی ، گیس میٹر یا دوسرے آلات میں تحریف کرنے والے فرد کے لئے 6 ماہ کی قید سمیت ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہو گی ، اپوزیشن اور حکومتی اتحادی جماعتوں کی متعدد ترامیم ایوان میں مسترد

ایران نے پاکستان آزا دانہ تجارتی معاہدے کے تحت مذاکرات کرنے کی حامی بھرلی، ایرانی صدر کے دورہ پاکستان میں ایف ٹی اے کے حوالے سے مذاکرات کئے جائینگے ،معاہدہ کے تحت دونوں ممالک کی باہمی تجارت کو آئندہ پانچ سالوں تک پانچ ارب ڈالر تک لے جایا جائے گا ، ذرائع

آرمی چیف سے افغانستان میں اتحادی افواج کے کمانڈر جنرل جوہن نکلسن کی ملاقات ،علاقائی سکیورٹی ، افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کے علاوہ پاک افغان سرحد پر تعاون بہتر بنانے پر تبادلہ خیال،جنرل راحیل شریف سے ارجنٹائن کے سبکدوش ہونیوالے سفیر لارڈ مارٹن کی بھی ملاقات

باجوڑ ایجنسی ،افغانستان سے پاکستانی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ، سیکیورٹی اہلکار شہید

درخت لگانے کا مقصد آنیوالی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانا ہے، عمران خان ،تحریک انصاف بلین ٹری مہم کے تحت پختونخوا میں 1ارب 20کروڑ سے زائد درخت لگائے گی ، نوجوان طلباء و طلباء سے درخواست ہے اپنے ہاتھوں سے درخت لگائیں اور اس کی حفاظت بھی کریں ، درختوں کی کمی کی وجہ سے گرمی زیادہ ہو رہی اور گلیئشیر بگل رہے ، موسمیاتی تبدیلی پر قابو نا پایا گیا تو دریا خشک ہو جائیں اور ملک ریگستان بن جائے گا،تقریب سے خطاب

میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ‘ کسی معاہدے کے تحت بیرون ملک نہیں آیا‘ پرویز مشرف،سابق صدر اور چوہدری شجاعت کا ٹیلی فونک رابطہ‘ چوہدری برادران کو دبئی میں ملاقات کی دعوت،دبئی جانیوالے کیلئے پارٹی سے مشاورت کروں گا، چوہدری شجاعت ، نہ کوئی ڈیل ہوئی نہ کوئی معافی ،حکومت کے پاس پرویز مشرف کو باہربجھجوانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا،مشرف معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر آئینی ہو گا ، میڈیا گفتگو

ایم کیوایم نے مجھے قتل کرنے کامنصوبہ بنایاتھا،وزیرداخلہ چوہدری نثارنے مجھے2سال پہلے بتایاتھا آپ اپنی سیکورٹی کاخیال رکھیں ،عمران خان ،امیدہے چوہدری نثار”را“ سے تعلقات کے حوالے سے کیس کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے ، وزیراعظم ہوتاتوپرویزمشرف کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرتا،نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال

غیر ملکی فنڈنگ پر حکومتوں کا موثر کنٹرول ہونا چاہیے،ڈاکٹر طاہر القادری،دہشتگردی اژدھا،تنگ نظری،فرقہ واریت،عدم برداشت سانپ ہیں،بی بی سی ہندی ٹی وی کو انٹرویو،ڈاکٹر طاہر القادری نئی دہلی سے آج امریکہ روانہ ہونگے،ہیوسٹن ”امن کانفرنس“ میں شرکت کریں گے