بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار مارچ

آج کی اہم خبریں (2016-03-20)

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی سب سے بڑی جنگ بھارت نے جیت لی ،بھارتی سورماؤں نے پاکستان کو6 وکٹوں سے شکست دیدی،پاکستانی شائقین کو مایوسی کا سامنا ،بھارتی ٹیم نے 119 رنز کا ہدف 16اوور میں حاصل کیا،ویرات کوہلی 55،یووراج 24 ،دھونی 12 اور شرما 10 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ،محمد سمیع نے 2 ، عامر اور وہاب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،پاکستان کی جانب سے شعیب ملک 26احمد شہزاد25اورعمر اکمل 22رنز بنا کر قابل ذکر رہے،بھارت کی جانب سے پانڈیا،بمرا ،نہرا،جدیجااور سریش رائنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پرویرات کوہلی مین آف دی میچ قرار پائے

آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ میں بارشوں نے تباہی مچا دی‘ لینڈ سلائیڈنگ‘ مکانات کی دیواریں و چھتیں گرنے سے 23 افراد جاں بحق‘ درجنوں زخمی ‘ نظام مواصلات تباہ ہو کر رہ گیا،پاک فوج نے آزاد کشمیر میں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا‘ متعدد ملبے تلے دبے افراد کو نکال لیا‘ آئی ایس پی آر

تندرست ہوتے ہی وطن واپس جاؤں گا،پرویز مشرف،مقدمات سے خوفزدہ نہیں،عدالت نے نقل و حرکت کی اجازت دی ہے، امید کرتا ہوں کہ باقی مقدمات میں بھی انصاف ہو گا،کام کرنے کے لئے صحت ضروری ہے اور صحت کے لئے علاج، عیادت کیلئے آنے والے افراد سے گفتگو

بدعنوانی ہمارے معاشرے میں رچ بس گئی ہے اور بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے‘ موثر احتسابی نظام ، اقتصادی ترقی، سرمایہ کاری اور سماجی شعبہ کے استحکام کیلئے انتہائی ناگزیر ہے،نیب کے چیئرمین قمرالزمان چوہدری کا نیب کے نئے بھرتی ہونے والے 104 تفتیشی افسران سے خطاب

وومن پروٹیکشن بل پر علماء کی رائے حاصل کرنے کے لئے خطوط جاری،ممتاز علماء کرام‘ پنجاب قرآن بورڈ‘ متحدہ علماء بورڈ‘ اتحادبین المسلمین کے ارکان کو مراسلے جاری،ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ امن کمیٹیوں کے ارکان کو بھی مراسلے کی ترسیل‘دیگر علماء کو خطوط بھیجے جا رہے ہیں،حکومت پنجاب اسلام یا اسلامی تعلیمات کے منافی کسی قانون کی منظوری کا تصور بھی نہیں کر سکتی،علماء وومن پروٹیکشن بل کے بارے میں اعتراضات اور متبادل سفارشات سے آگاہ کریں:وزیرقانون کی اپیل،ناروا سلوک کا نشانہ بننے والی خواتین کی دادرسی حکومت کی ذمہ داری ہے‘رانا ثناء اللہ کی طرف سے جاری ہونے والے خط کا متن

پاکستان ایٹمی سیکورٹی کو بخوبی نبھارہا ہے، اوباما انتظامیہ

پرویز مشرف کی دبئی روانگی ،وفاقی وزراء احسن اقبال اور خواجہ آصف ناراض،مشرف نے آئین شکنی کی ،لیگی رہنماؤں کو بے شمار اذیتیں دیں،وزیر داخلہ کی تجویز پر کیوں باہر بھیجا گیا،مسلم لیگ (ن) کے ہاشمی گروپ کا وزیر اعظم سے شدید احتجاج

بھارتی جیلوں میں 439 پاکستانی زیر حراست ،قومی شہریت کی تصدیق کر دی گئی

پاکستان نے یو ایس ایڈ کا چیمپئینز آف ٹی بی ایوارڈ جیت لیا ،پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے ایوارڈ وصول کیا

چینی حکومت کا پاکستان کو جدید 80ایمبولینس کا عطیہ، سندھ 20، پنجاب 20، خیبر پختونخوا 10، بلوچستان 10، وفاقی حکومت 10، آزاد جموں وکشمیر 5اور فاٹا و گلگت بلتستان کیلئے 5 ایمبولینس مہیا کی گئی ہیں

کرینہ کپور نے پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خبروں کی تردید کردی