بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ مارچ

آج کی اہم خبریں (2016-03-19)

سیاسی و عسکری قیادت کا دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے کا عزم ، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف کارروائیں تیز کرنے پر اتفاق، دہشت گردی کیخلاف جنگ کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچائیں گے ،نواز شریف،کراچی میں خوف کی فضاء ختم ہو چکی ،روشنیاں بحال ہو رہی ہیں ،عوام خوش ہیں اور حکومتی اقدامات کی تعریف کررہے ہیں،وزیر اعظم کا امن وامان کی صورت حال کے اعلی سطح اجلاس سے خطاب

مشرف کو باہر بھیجنے پر اپوزیشن جماعتوں کا شدید احتجاج، حکومت نے پرویز مشرف کو بیرون ملک بھیج کر پوری قوم کوشرمندہ کر دیا ،اپوزیشن،مشرف غداری کا مقدمہ بھی بن چکا تھا ،سپریم کورٹ نے تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد کی تھی،عارف علوی،شازیہ مری ، 34ملکوں کے اتحاد میں شمولیت پر ایوان کواعتماد میں لیا جائے ، بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان کا ازالہ اور افغانستان میں ضرب عضب سے نقل مکانی کرنے والے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے ، اراکین کا ایوان میں اظہار خیال

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،آٹوموٹو ڈویلپمنٹ پالیسی 2016-21ء کی منظوری دیدی

”ناداں گرگیا سجدے میں ،جب وقت قیام آیا“مشرف روانگی کے سوال پر عمران خان کا جواب،وزیر اعظم آرٹیکل 6 پر بہت چیخ رہے تھے ،اچانک اتنا پیار آیا کہ مشرف کوباہر بھیج دیا،بھارت میچ دیکھنے جارہا ہوں،طاہر القادری کی موجودگی کا کوئی علم نہیں،سربراہ تحریک انصاف کی بھارت روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو

پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی، لال مسجد شہداء فاؤنڈیشن کا انکی واپسی تک قانونی جنگ روکنے کا اعلان ،لال مسجد آپریشن کے تمام کرداروں کو بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ،موجودہ حکومت اور عدلیہ نے مشرف کر باہر جانے کی ا جازت دیکر ثابت کردیا ہے وہ اپنے فیصلوں میں آزاد نہیں، پرویز مشرف کو سزا دلوانے کیلئے ہر قسم کی قانونی جنگ لڑی جائے گی ، لال مسجد میں معصوم اور نہتے طلباء کو فاسفورس بم کا نشانہ بنایا گیا تھا،لال مسجد شہداء فاؤنڈیشن کے صدر طارق اسد ایڈووکیٹ اور صاحبزادہ ہارون الرشید کی پریس کانفرنس

طاہر القادری نے اپنے انٹرویو میں ”بھارت ماتا کی جے“ کا لفظ استعمال نہیں کیا:ترجمان سربراہ عوامی تحریک

کولکتہ ، پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی پاکستانی کرکٹ ٹیم و مینجمنٹ سے ملاقات،ٹیم کی حوصلہ افزائی ، نیک خواہشات کا اظہار

بلاول ابھی بچہ ہے جب بڑا ہو گا تو پھر اس کی بات پر بات کریں گے،سعد رفیق، ہمیں قائد عوام کا دورہ بھی یاد ہے،مشرف عدالت سے واپسی کا وعدہ کرکے گئے ہیں انہیں اپنے وعدے کی پاسداری کرنی چاہئے ،نئے مالی سال میں 6مسافر ٹرینوں کی آپ گریڈیشن کی جائے گی آپ گریڈیشن کے ا خراجات ریلوے کی آمدن ہی سے نکالے جاتے ہیں ان اخراجات کو پورا کرنا بھی ریلوے حکام کی ذمہ داری ہے،پاکستان ریلویز نے اپنی پسنجر ٹرینوں کو اپ گریڈ کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے،قراقرم ایکسپریس ، بزنس ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس کو اب تک اپ گریڈ کردیا گیا ہے،، وفاقی کی ریلوے اسٹیشن پر کراچی ایکسپریس کے اپ گریڈ ریک کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو

نیب کی وزیراعظم نواز شریف کے خلاف تحقیقات کی خبروں کی سختی سے تردید،وزیراعظم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات بارے خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے، انفرادی مقدمات کو میڈیا میں زیر بحث نہ لانے کی پالیسی پر قائم اور غیر ذمہ دارانہ عناصر کی صحافت کی آڑ میں سنسنی خیز افواہوں سے با خبر ہیں ، ذمہ دارانہ صحافت کی اصل روح کے مطابق تصدیق کے بعد خبر جاری ہونی چاہیئے ، نیب کا بیان

بھارتی یونیورسٹی میں پاکستان کا یوم آزادی اہم دن کی فہرست میں شامل،انتہا پسند تنظیموں سمیت مختلف حلقوں کی جانب سے یونیورسٹی کو بند کرنے کا مطالبہ

انسان خطا کا پتلا ہے،ماضی میں مجھ سمیت سب سے غلطیاں ہوئیں،ریحام خان

مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوج رواں ماہ کے آخر تک چار اہم مقامات سے انخلاء کریگی

حکو مت مخالف سیاسی جماعتوں کے سربراہان بھارت میں اکٹھے ہونے لگے،طاہر القادری ، عمران خان اور شیخ رشید بھا رت پہنچ گئے ،تینوں رہنماؤں کے درمیان کلکتہ کے ایک نجی ریسٹورنٹ میں ملاقات کا امکان