بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مارچ

آج کی اہم خبریں (2016-03-18)

حکومت نے عدالتی فیصلے کی روشنی میں مشرف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ہے،چوہدری نثار ،پرویز مشرف نے یقین دہانی کرائی ہے وہ 4 سے 6 ہفتوں کے علاج کے بعد وطن واپس آئیں گے اور مقدمات کا سامنا کریں گے، سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کو قبول ہے اور ہر ایک کو قبول ہونا چاہیے، کچھ لوگوں نے ٹھیکہ لے رکھا ہے کہ حکومت کے ہر اقدام پر تنقید کرنی ہے، وفاقی وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس

امید ہے نیویارک میں پاک بھارت وزراء اعظم ملاقات ہوگی،سرتاج عزیز ،27مارچ پاکستانی ٹیم پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں بھارت جائے گی،نئی پیشرفت سے اچھے نتائج مرتب ہوں گے،بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات میں تمام معاملات زیربحث آئے ، بھارتی وزیراعظم کو اسلام آباد میں آئندہ سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے دعوت نامہ دیدیا ہے،مشیر خارجہ کی بھارتی وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

ملکی ترقی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کیساتھ منسلک ہے، نواز شریف، اقتصادی راہداری سے معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی،وزیر اعظم کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات میں گفتگو ، ترکمانستان تاپی سے منسلک منصوبوں میں گہری دلچسپی رکھتا ہے ،گوادر کو اپنی بندرگاہ کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں،قربان علی بردی محمدوف، دونوں رہنماؤں کو علاقائی روابط کے فروغ سے مختلف مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ

پاکستانی سفارتکاروں کو پاک بھارت میچ دیکھنے کی اجازت نہ دینے پر افسوس ہے، دفتر خارجہ ، پاک بھارت وزراء اعظم کی رواں ماہ کے آخر میں امریکہ میں ملاقات بارے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ،پاکستان کشمیریوں کے خودارادیت کی حمایت کرتا ہے اور افغا ن مسئلے کے پرامن حل کی جانب اقدامات کئے ہیں،افغانستان میں امن کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا،طالبان اور دیگر گروپس کو مذاکرات کی میز پر لا کر مسئلے کے حل کے حق میں ہیں ،ایرانی صدر کے دورے کی تاریخ کا تعین نہیں ہوا ہے ، شام کے مسئلے کے پرامن حل اور سلامتی کے خواہاں ہیں ،ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی پریس بریفنگ

بینظیر بھٹو قتل سمیت مشرف کیخلاف متعدد کیس عدالتوں میں ہیں، بلاول بھٹو زرداری،وہ عدالت کے بار بار طلب کیے جانے کے باوجود آج تک پیش نہیں ہوئے،مشرف پر غداری کیس بھی عدالت میں ہے جس پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا،کیس آخری مراحل میں ہے،مشرف کو ملک سے فرارہونے دیا گیا تو اہم کیسز ادھورے رہ جائیں گے،چیئرمین پیپلز پارٹی کا بیان

اثاثے چھپانے کا رواج اور کرپشن کی عادت ختم کئے بغیر ملک مستحکم نہیں ہو سکتا،عمران خان ،حکمران پنجاب پولیس کو غیر سیاسی نہیں ہونے دیتے،ارکان اسمبلی کو بلدیاتی کونسلروں کے کام پر لگاکر ان کو قانون سازی سے دور کردیا گیا ہے ،ترقیاتی فنڈز نچلی سطح پر منتقل ہونا چاہئیں،(ن)لیگ والوں کے پاس جیتنے کے لئے صرف دھاندلی کا راستہ رہ گیا ہے، وزیرآباد میں ضمنی الیکشن میں پارٹی امیدوار کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں جلسہ عام سے خطاب

سیلابوں سے بچاؤ کیلئے قومی منصوبے کی ضرورت ہے،خواجہ آصف،وفاقی حکومت نے سیلاب سے بچاؤ کیلئے 177ارب روپے سے زائد کے قومی پلان کی منظوری دیدی ہے،پلان کو حتمی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کو بھجوا دیا گیا ہے ،وزیر پانی و بجلی کا نیشنل فلڈ پروٹیکشن پلان کے مشاورتی اجلاس سے خطاب ، ضلعی فیڈرل کمیشن کی اجلاس میں سیلاب سے بچاؤ کے 10سالہ منصوبہ بارے بریفنگ

70 فیصد حلقوں کے نتائج کا لوگوں کو پہلے ہی علم ہوتا ہے ، بادی النظر میں آئندہ 25 سال تک یہی حکومتیں رہیں گی،چیف جسٹس،کرائے کی عمارتوں میں قائم میڈیکل کالجزکس طرح سے معیاری تعلیم دے سکتے ہیں ایسے کالجزکھولنے کی اجازت دینے والے حکام کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے،جسٹس انور ظہیر جمالی کے نجی میڈیکل کالج کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس

خیبر ایجنسی اور چلاس میں فورسز سے جھڑپ: 8 دہشت گرد ہلاک،2اہلکار شہید،دہشت گرد شاہراہ قراقرم پر ٹرانسپورٹ، سیاحوں اور فورسز پر حملوں میں مطلوب تھے،ترجمان آئی ایس پی آر

پاکستان اور وسطی ایشیاء کے مابین مضبوط رابطہ سازی کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے کو ہے، خرم دستگیر ،ترکمانستان کو برآمدات میں اضافے کیلئے امسال اشک آباد میں تجارتی نما ئش بھی کی جائے گی، پاکستان ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، سرجیکل آلات، کھیلوں کا سامان ، پھل، سبزیاں اور دوسری زرعی اجناس نمائش کیلئے پیش کرے گا،اشک آباد میں آئندہ برس پانچویں ان ڈور ایشیائی کھیلوں کیلئے پاکستان سے بڑے پیمانے پرکھیلوں کا سامان برآمد کیا جائے گا،ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے حکام جلد ہی کھیلوں کے سامان کے برآمد کنندگان کے ایک وفدکے ساتھ ترکما نستان کا دورہ کریں گے،وفاقی وزیر تجارت کا پاک ترکمانستان بزنس فورم کے پہلے اجلاس سے خطاب

سپریم کورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ عبوری طور پر معطل کردیا ، ماڈل کے وکیل سے سات روز میں جامع جواب طلب، ماڈل ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ چل رہا ہے، نام ای سی ایل سے خارج کیا گیا تو یہ بیرون ملک فرار ہوسکتی ہیں، کسٹم وکیل ، ایان علی کیخلاف کسی قسم کا کوئی ثبوت موجود نہیں ، نہ ہی ان کو ناکافی شوائد کی بنیاد پر سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیاجاسکتا ہے،لطیف کھوسہ

سعودی حکومت نے پاکستان سے حج پالیسی2016 کی رپورٹ مانگ لی، وزات حج امور تا حال نئی حج پالیسی کا کوئی واضح فیصلہ نہ کر سکی، حج پرائیوٹ ٹور آپریٹر ایسوسی ایشن نے حج کوٹہ میں کمی بارے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے، 7 اپریل تک نئی حج پالیسی بارے آگاہ نہ کیا گیاتو سعودی حکومت پاکستان کے عازمین حج کے کوٹہ میں نمایاں کمی کر دے گی، ہزاروں پاکستانی عازمین حج کی سعادت سے محروم ہو جائیں گے

مشرف کے عدالتوں کاسامناکئے بغیرملک سے باہرجانے پرسیاست چھوڑنے کااعلان کیاتھا،میں سیاست کیوں چھوڑدوں ؟، احسن اقبال

”جنون“ گروپ پاک بھار ت کیخلاف میچ میں فتح کی صورت میں واہگہ باڈر پر مفت میوزیکل کنسرٹ کرے گا