بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات مارچ

آج کی اہم خبریں (2016-03-17)

پشاور: سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکا، 15 افراد جا ں بحق ،40سے زائد زخمی، بعض زخمیوں کی حا لت تشویشنا ک ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ، ز خمیو ں میں خواتین اور بچے بھی شا مل ، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اور دیگر ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ،دھما کے سے آ س پا س کی عما رتو ں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، بس مردان سے سرکاری ملازمین کو لے کر پشاور آرہی تھی، بس میں 40 سے زائد افراد سوار تھے،دھماکا خیز مواد بس کے اندر نصب تھا، بس مکمل طو رپر تبا ہ ، بس میں 8 کلو گرام بارودی مواد نصب کیا گیا ،بم ڈسپوزل یونٹ ،دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی ، سر چ آ پر یشن شروع، صدر ، وزیر اعظم ، عمرا ن خا ن سمیت سیا سی قا ئدین کی مزمت ، بزدلانہ حملے دہشتگردی کیخلاف عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ حملے میں ملوث دہشتگردوں کو ڈھونڈ کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، نوا ز شریف

سپریم کورٹ ، پرویز مشرف کا نام برقرار رکھنے اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر حکومتی اپیل مسترد ،حکومت مشرف کے بیرون ملک روانگی کے معاملے پر خود کچھ نہیں کرنا چاہتی،یہ معاملہ عدالت پر ڈالنا چاہتی ہے ، بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دیتی تو حکومت قانونی حکم جاری کرے ،چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کے دوران کیس ریمارکس

پاکستان اور ترکمانستان کا تجارت سمیت اقتصادی تعاون بڑھانے پراتفاق، مختلف شعبوں میں معاہدوں کی9 مفاہمتی یادشتوں پر دستخط ، ترکمانستان اور پاکستان تاریخی ،مذہبی اور ثقاتی بندھن میں جڑے ہیں وقت کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، نواز شریف، ترکمانستان خطے میں پاکستان کو اہمیت دیتا ہے، پاکستان کی امن کی خواہش جلد پوری ہو گی ،قربان علی محمدوف،صدر ممنون حسین سے تاجکستان کے ایوان زیریں کے چیئرمین ظہروف شکروف کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ،پاکستان خطے میں امن کا خواہشمند ہے ،مسئلہ کشمیر کو مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں،ممنون حسین

خیبرپختونخوا ٹورازم پالیسی سے سالانہ 50 ارب روپے کا فائدہ ہو گا ،عمران خان ،مجھے خوشی ہوئی جب نواز شریف نے درخت لگانے میں ہماری نقل کی،سربراہ تحریک انصاف

لگتا ہے پرویز مشرف کے باہر جانے پر نواز شریف راضی ہیں،سید خورشید شاہ،ہائی پروفائل کیس میں بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی ذمہ داری سپریم کورٹ کی ہے،اپوزیشن لیڈر

پنجاب حکومت علما ئے کرام کے ساتھ مل کر تحفظ نسواں قانون میں موجودا سلام مخالف شقوں کا جائزہ لے رہی ہیں،پرویز رشید، الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات،سرفراز مرچنٹ نے ایف آئی اے کو بیان جمع کرانے کی حامی بھی بھرلی ہے، وزیر اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو

ملائشیا کی شہریت لینے والے پاکستانیوں کی پاکستانی شہریت ختم ہوجاتی ہے ،پاکستا ن میں ویزے کی معیاد سے زائد عرصہ تک رہنے پر انہیں باقاعدہ درخواست دینی ہوگی ،مریم اورنگزیب

غیر ملکی سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی ، آٹھ ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں باون فیصد سے زائد کمی،چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری بڑھ گئی، امریکا اور سعودی عرب نے سرمایہ نکال لیا

پاکستان کے حوالے سے سعودی پالیسی میں بڑی تبدیلی متوقع نہیں

چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وفد کی عمران خان سے ملاقات،چین کے دورے کی دعوت

پیمرا کا نیب کی شکایت پر نجی ٹی وی کو معافی نشر کرنے کا حکم ،نجی ٹی وی نے ڈاکٹر عاصم تفتیش ،چئیرمین نیب، کے حوالے سے غلط خبر نشر کی تھی،احکامات کی پیروی نہ کرنے کی صورت میں چینل کے خلاف مزید کاروائی کی جائے گی ، پیمرا شکایت سیل

ملک میں کوئی بھی قانون قرآن و سنت کے منافی نہیں بنایا جائیگا، سردار یوسف،نسواں بل پر بنائی گئی کمیٹی علماء کرام سے مشاورت کرے گی ،میڈیا سے گفتگو

لبنان،مراعات نہ ملنے پر احتجاج ،پولیس نے 600 سے زائد پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا

بھارتی وزیر داخلہ نے کشمیری طلباء پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی ، اقدام کا مقصد ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستانی ٹیم کی سپورٹ سے روکنا ہے