بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مارچ

آج کی اہم خبریں (2016-03-16)

وزیر داخلہ کی صدارت میں اعلی سطحی اجلاس، 25بین الاقوامی این جی اوز کو باضابطہ پاکستان میں کام کرنے کی اجازت، اسلام آباد پولیس کو کوائف مہیا نہ کرنیوالے 303غیر ملکیوں کے گھروں کے داخلی اور خارجی راستے بلاک کا فیصلہ،27پرائیویٹ سیکورٹی کمپنیوں کے لائسنس منسو خ کرنے کے بھی احکامات جاری ،سیف سٹی پروجیکٹ منصوبے کااپریل 2016 میں افتتاح کیاجائے گا،آئی جی اسلام آباد پولیس کو سپریم کورٹ احکامات کی روشنی میں رہائشی علاقوں سے دفاتر کی منتقلی کے معاملے پر ہدایات

آرمی چیف نے 13 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

حکومت 27 مارچ تک حقوق نسواں بل واپس نہیں لیتی اور آئین و شریعت کیخلاف اقدامات سے باز نہیں آتی تو تحریک جاری رہے گی ،دینی جماعتوں کا اعلان ،حکومت فوری خاندانی نظام کی تباہی کے مغربی ایجنڈے سے لاتعلقی کا اعلان کرے قوم نے متفقہ طور پر حقوق نسواں بل کو مسترد کر دیاہے ، اسلامی نظریاتی کونسل بھی اس ایکٹ کو مکمل طو ر پر مسترد کر چکی ، قرآن و سنت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ، 2/ اپریل کو اسلام آباد میں تمام دینی جماعتوں کے مشترکہ کنونشن میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا،سینیٹر سراج الحق کی زیر صدارت منصورہ میں دینی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس/ خطابات/ اعلامیہ

اعلیٰ معیار کے پاکستانی ہتھیاروں کی دنیا میں مانگ بڑھ رہی، آرمی چیف ، پی او ایف ہتھیاروں کی برآمد کیلئے نئی مارکیٹ تلاش کرے،پی او ایف آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ کے دورے پر گفتگو ،آرمی چیف کا ٹارگٹ سے پہلے منصوبے مکمل کرنے پر پی او ایف انتظامیہ کو خراج تحسین پیش

مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے اورنہ نکالنے بارے درخواستوں کو پانچ رکنی لارجر بنچ کے روبرو لگانے کا حکم، لارجر بنچ آ ج سما عت کر ے گا ،بہت محتاط ہیں اس مقدمے بارے کوئی کمنٹ نہیں کرنا چاہتے ،چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ،مشرف کی حالت بہت زیادہ خطرناک ہے آپ ان کو باہر جانے کی اجازت دیں، فروغ نسیم، ٹرائل کورٹ ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے اجا زت نہ دی جا ئے ، وکیل طارق اسد

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی ،ڈویلپمنٹ اور اصلاحات کا اجلاس،کچھی کینال منصوبہ میں 70 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف،نیب نے انکوائری شروع کر دی، وزیر اعظم نے سپریم کورٹ کے سینئر جج کی سربراہی میں اعلی سطح کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی میں سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری منصوبہ بندی و ڈیویلپمنٹ اور سیکرٹری پانی و بجلی ارکان میں شامل ہوں گے، 60 دن کے اندر تفصیلی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی،چیئرمین واپڈا ظفر محمود،چیئرمین کمیٹی طاہر مشہد ی کا 20 ارب روپے ایم این ایز میں تقسیم کرنے پر اظہار برہمی ،کہ سی پیک کسی صوبے کا نہیں پورے ملک کا منصوبہ ہے جو گیم چینجر ثابت ہوگا، احسن اقبال کی بریفنگ

سندھ کی سیاسی وعسکری قیادت کا صو بہ میں قیام امن کیلئے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتیں بڑھا نے کا فیصلہ ، سنگین نوعیت کے کیس فوجی عدالتوں میں بھیجنے اور امن امان کی بحالی کیلئے پولیس اور رینجرز کی کا رروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق،اتفاق وزیر اعلی قا ئم علی شاہ اور کورکمانڈر سندھ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کے درمیان ملاقات میں کیا گیا

تحفظ نسواں بل بارے مسلم لیگ (ن) کو بھی علم نہیں تھا، وزیر اعظم نے شہباز شریف کی باز پرس بھی کی ہے،مولانا فضل الرحمان کا انکشاف ،منصورہ میں مذہبی جماعتوں کے رہنماوٴں کا اجلاس ، تحفظ حقوق نسواں کے حوالے سے لائحہ عمل کی تشکیل پر غور

پرویزمشرف کوعلاج معالجے کے لیے بیرون ملک بھجوانے کیلئے جلدی نہ کی گئی تو میرے موکل کوفالج ہوسکتاہے،بیرسٹر فروغ نسیم کا موقف

انتخابی اصلاحات ذیلی کمیٹی کی امیدواروں کو خواتین کی تصاویر والی ووٹر لسٹیں فراہم نہ کرنے اورمردووٹرز کی تصاویر والی لسٹیں فراہم کرنے کی شفارش ، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے انٹرنیٹ اور موبائل فون کے استعمال پرغور، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور بائیو میٹرک سسٹم کی خریداری کے لئے الیکشن کمیشن کے حکام اگلے ہفتے ٹینڈر جاری کریں گے ،کنونئیر زاہد حامد

ایوان بالا میں پاک آفغان بارڈر کی مینجمنٹ کے حوالے سے تحریک انصاف کی قرارداد منظور ،دہشت گرد افغانستان سے آتے ہیں ا ور واپس چلے جاتے ہیں،مراد سعید،پاک آفغان بارڈر کی سیکورٹی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ،بارڈر پر ایف آئی اے کے رولز لاگو کرنے کیلئے سمری وزیر اعظم کو بھجوا دی ہے،پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ مریم اورنگزیب

سردار ایاز صادق نے علیم خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا،جھوٹے بیان حلفی جمع کروانے پر علیم خان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت کارروائی کی درخواست

کنٹرول لائن کے قریب چینی فوج موجود نہیں ، بی ایس ایف ،وادی میں حالات کنٹرول میں ہیں ، آئی جی وکاس چند

امریکی سفارتخانے نے پاک بھارت میچ میں پاکستانی ٹیم کی حمایت کردی ، قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار