بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مارچ

آج کی اہم خبریں (2016-03-15)

فاٹا آپریشن اختتام کی جانب سے بڑھ رہا ہے ، بعد کے امور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ، آرمی چیف ، آپریشن ضرب عضب کا دائر کار مزید بڑھانے کی ضرورت ہے،طویل استحکام کے لئے اپنی کامیابیوں کو ٹھوس بنانا ہوگا،کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب ، کورکمانڈرز کانفرنس میں اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال، پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور دہشتگردی کیخلاف جنگ کے امور پر غور ، آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں پر اظہار اطمینان ،متاثرین کی جلد بحالی پر زور

ایم کیو ایم کی چھٹی وکٹ گر گئی، رضا ہارون بھی مصطفےٰ کمال کی پارٹی میں شامل ہوگئے ، دل میں برا بھلا بہت کہہ لیا کھل کر بات کرنے کا وقت آگیا ایم کیو ایم کسی ایک شخص کی پوجا کیلئے نہیں بنائی گئی، مائنس ون ایم کیو ایم کے اندر سے ہورہا ہے کسی سازش کی ضرورت نہیں الطاف حسین کی تقریروں پر پابندی باعث رحمت ہے، مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

پاکستانی قانون پر عمل نہیں کرنا تو عما رتو ں پر داعش کا جھنڈا لگا دیا جائے،سپریم کورٹ، کیا آئی جیز کے دفاتر پر قانون کا اطلاق نہیں ہوتا اگر دفاتر پر پاکستان کا جھنڈا لگا ہے تو پاکستانی قانون پر بھی عمل کرنا ہو گا ، انتظا میہ کچی آ با دیو ں کے خلا ف آ پر یشن کے لئے ایک لمحے کی تا خیر نہیں کر تی کیا یہ ادارے آ سما ن سے اتر ے ہیں ،جسٹس شیخ عظمت سعید کے ریما رکس ، وزارت داخلہ کو آئی جی اسلام آباد اور موٹروے پولیس کے دفاتر دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے دو ہفتوں کی مہلت

سرفراز مرچنٹ نے ایف آئی اے کو پاکستان آنے کی یقین دہانی کرادی

کرکٹ ٹیمیں تو آتی جاتی نہیں پاک بھارت وزرائے اعظم کے ذاتی تعلقات کا کیا فائدہ؟ طاہر القادری، کشمیر،پٹھانکوٹ،ممبئی حملوں پر دونوں ملک مذاکرات کریں ،سرحدی کشیدگی کا خاتمہ ہونا چاہیے،نئی دہلی میں گفتگو، پاکستان کی طرح انڈیا کے اندر بھی انتہا پسند گروہ ہیں ،دونوں ملک دہشتگردی کے مسئلہ پر مشترکہ حکمت عملی بنائیں، سربراہ عوامی تحریک 14مارچ کی شام کو خواجہ نظام الدین اولیاء کے مزار اجمیر شریف روانہ ہونگے

کراچی،ایف آئی ا ے نے ایم کیو ایم کو را فنڈنگ میں کردار ادا کرنے والی کمپنی کا پتہ چلا لیا،ایم کیوایم قائد فنڈز ٹرانسفر کرنے والی کمپنی کے ڈائریکٹرز میں شامل تھے

وزیر اعظم سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات ،تحفظ نسواں بل پر تحفظات دور کرنیکی یقین دہانی کرا دی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سرپرستی میں کمیٹی تشکیل ،وزیر اعظم سے ملاقات مثبت رہی ،بل میں قرآن وسنت اور آئین کے خلاف جو شقیں پائی گئیں ان میں ترمیم کرینگے،مولانا فضل الرحمن کی میڈیا سے گفتگو

رہائی کے بعد کچلاک میں ہوٹل پر کھانا نہیں کھایا: شہباز تاثیر

سرتاج عزیز اورسشما سوراج کے درمیان رواں ہفتے نیپال میں ملاقات کا امکا ن

سی پیک کے ویسٹرن روٹ پر فاٹا‘ ژوب اور گوادر میں یونیورسٹیاں قائم کی جارہی ہیں،احسن اقبال، تینوں یونیورسٹیوں کا باقاعدہ آغاز رواں سال کیا جائے گا، انفراسٹرکچر اور توانائی ڈویلپمنٹ کیلئے قابل لوگوں کو پیدا کرنے کیلئے یونیورسٹیوں کا قیام ضروری ہے، وفاقی وزیر کا سیمینار سے خطاب

اسلام آباد،وزارت خارجہ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی اہلخانہ سے ملاقات اور پاکستانی جیل میں منتقلی بارے رپورٹ جمع کرادی،حکومت نے امریکہ سے عافیہ صدیقی کی پاکستان میں منتقلی کا معاملہ اٹھایا ،قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہ ہونے کے باعث کوئی پیش رفت نہ ہوسکی،رپورٹ

سید علی گیلانی کی صحت بہتر ہونے لگی‘ ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

ایم کیو ایم کے کراچی اور لند ن میں 17سے18رہنما پارٹی سے علیحدگی چاہتے ہیں ، متحدہ نے کبھی بھی الطاف حسین کو واپس لانے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی، ایم کیو ایم کے سابق رہنما رضا ہارون نے دعویٰ

کراچی ،مصطفی کمال کی پریس کانفرنسوں کے بعدایم کیو ایم کی صفوں میں ہلچل مچ گئی،ایم کیو ایم کے اہم رہنما بیرون ملک روانہ ،فیصل سبزواری امریکہ ،حیدر عباس رضوی کینیڈا‘ خواجہ اظہار الحسن اور خوش بخت شجاعت دبئی جا چکے ،ارتضی خلیل فاروق اور عادل صدیقی پہلے ہی بیرون ملک مقیم ہیں