بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر مارچ

آج کی اہم خبریں (2016-03-14)

ایف آئی اے سندھ نے منی لانڈرنگ اور ”را “کے الزامات کے حوالے سے تعاون مانگا ہے،مصطفی کمال ، ارباب اختیار، حکومت اور ریاستی اداروں سے کہنا چاہتا ہوں دیکھا جائے کہ لوگوں کو کس نے دہشت گرد اور ’را‘ کا ایجنٹ ، یہ لوگ ماں کے پیٹ سے دہشت گرد پیدا نہیں ہوئے بلکہ ان کی ’برین واشنگ‘ کر کے جرم کی دنیا میں لایا گیا،جسطرح سے بلوچستان کو لوگوں کو پہاڑوں سے اتار کر پاکستانی شہری بنایا گیا اس ہی طرح کو سلوک کراچی کے لوگوں کے ساتھ بھی کیا جانا چاہئے تاکہ ان لوگوں کو ایک باعزت شہری بنایا جاسکے ،نوجوان اب جلسے کی تیاریاں کریں،صحافیوں سے گفتگو

ترکی ، انقرہ میں کار بم دھماکے میں27 افراد ہلاک، 75زخمی ، متعدد کی حالت نازک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،دھماکہ مقامی وقت 6 بجکر 35منٹ پراتاترک بلیو ارڈ میں بس اسٹیشن کے قریب ہو ا جہاں کئی سرکاری وزارتوں کے دفاتر ہیں، کئی گاڑیاں تباہ ،امدادی ٹیمیں اور سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں ،زخمی اور لاشیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل ، تحقیقات شروع

سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال سے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سند ھ شاہد حیات کی ملاقات ، ایم کیو ایم کی ’‘را“ سے مبینہ فنڈنگ ، لندن میں مقیم پاکستانی تاجر سرفراز مرچنٹ کی واپسی سے متعلق امور پر بات چیت

کراچی ، رینجرزکی 2چوکیوں پر دستی بم حملے، کو ئی جا نی نقصا ن نہیں ہو ا، رینجرز کی دونوں چوکیوں پر 3 منٹ کے وقفے سے حملے کئے گئے، حکام ، وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی،دونوں بم حملوں میں پہلی بارشاپربم کا استعمال کیاگیا

کراچی سینٹرل جیل میں ایم کیوایم کے مختلف مقدمات میں قید 40کارکنان کو بندوراڈکردیا گیاہے ،فاروق ستار ، انہیں تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے اور وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے پرفارمہ بھرنے پرمجبور کیاجارہا ہے، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کو بھی نامعلوم نمبروں سے فون کالیں موصول ہورہی ،انہیں سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کیلئے دھمکی آمیز لہجہ کااستعمال کیاجارہاہے، پریس کانفرنس سے خطاب ،ایم کیو ایم کے کارکنان پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا،تمام تر الزامات بے بنیاد ہیں، صوبائی وزیر جیل خانہ جات سہیل انور سیال

شریف برادران نے سیاستدانوں کی بولیاں لگا دی ہیں ،عمران خان ، چھانگا مانگا کی سیاست شروع کردی ہے، 2 کھرب کے اورنج ٹرین منصوبے کمیشن لینے کیلئے بنائے جارہے ہیں ،حکومت نے ڈیزل پر سو فیصد ٹیکس لگایا ہے، جلال پور پیر والا میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعلیٰ نے کتاب میں ایک مخصوص طبقہ کے بارے قابل اعتراض مواد شامل ہونے کا نوٹس لے لیا،چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کے چیئرمین کی سربراہی میں دو رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل

انسانی سمگلنگ عالمی مسئلہ ہے اس کے خاتمے کیلئے دنیاکی قوموں کو یکسوئی سے کام کرنا ہو گا، بلاول بھٹو زرداری

وفاقی دارلحکومت،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ مسلسل تیسرے روز بھی جاری رہا، مکانات کی چھتیں گرنے سمیت مختلف حادثات میں درجنوں افراد جاں بحق ،100کے قریب زخمی،سینکڑوں مکان متاثر ،این ڈی ایم اے نے31 ہلاکتوں کی تصدیق کردی،شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی ، نشیبی علاقے زیر آب آگئے،کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہیں بند،ملکہ کوہسار کے پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی ، سیاحوں کا رش لگ گیا، ڈیموں میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہوگئی،راول ڈیم کے سپل وے کھول دیئے گئے،جڑواں شہروں کے نشیبی علاقے بھی زیرآب آگئے،بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر،ملک میں جاری حالیہ بارشوں میں ہلاکتوں کی تعداد 49 ہوگئی ،این ڈی ایم اے

ایف آئی اے کی جانب سے بیان قلمبند کرانے کے لےئے سرافراز مرچنٹ کو سمن جاری ،سرافراز نے مشاورت کے لیے آج اپنے وکلاء کی ٹیم کو بلا لیا

عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان دورہ بھارت کے دوران ملاقات کا امکان، ملک کی مجموعی سیاسی و دیگر صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، ترجمان عوامی تحریک کا ملاقات کی تصدیق کرنے سے انکار

پا کستانی کرکٹ ٹیم کو سیکورٹی میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی، بھارتی وزیر داخلہ، سیکورٹی مزید بہتر بنانے سے متعلق آج اعلیٰ سطحی اجلاس ہوگا