بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار مارچ

آج کی اہم خبریں (2016-03-13)

ایف آئی اے نے مصطفی کمال اور سرفراز مرچنٹ سے رابطہ کیا،آئندہ 24 گھنٹوں میں ملاقات متوقع ، منی لانڈرنگ کیس میں وفاق کا سرفراز مرچنٹ کے ساتھ مصطفی کمال کو بھی متحدہ کے خلاف سلطانی گواہ بنانے کا فیصلہ

تحفظ حقوق نسواں ایکٹ خلاف اسلام نہیں‘ قانون مزیدموثر بنانے کے لئے تجاویز دیں گے: علماء کرام ،حکومت پنجاب کی طرف سے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کو تحفظ نسواں قانون کی مختلف شقوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،بعض عناصر سیاسی مقاصد کے لئے ایکٹ کے خلاف پراپیگنڈہ کر رہے ہیں‘ علماء اصلاحات کے خلاف نہیں ہیں: علمائے کرام

اورکزئی ایجنسی،کوئلے کی کان بیٹھ جانے سے 7 مزدور جاں بحق ، 10 کو نکال لیا گیا 48 کو نکالنے کا کام جاری ،وفاق اور صوبائی حکومتیں امدادی کارروائیوں کیلئے ہنگامی اقدامات کریں تاکہ لوگوں کو نکالا جاسکے‘صوبائی وزیر صحت شوکت یوسفزئی کی اپیل،خیبر پی کے میں موسلادھار بارش نے تباہی مچادی ، چھتیں گرنے سے کم از کم 7 افراد جاں بحق، 8 زخمی ، ایمرجنسی نافذ،نکاسی آب عملے کی چھٹیاں منسوخ ، آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارش اور بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان

وفا ق نے صوبائی حکومت کے کے مشورے پر آئی جی سندھ پو لیس غلام حیدر جمالی کو ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سندھ تعینات کردیا ، اے ڈی خوا جہ نئے آئی جی سندھ پولیس مقرر ، سندھ حکومت نے نئے آئی جی پولیس کو پولیس میں اہم تبدیلیوں کا فری ہینڈ دیدیا، اے ڈی خواجہ کی وزیر اعلی سندھ سے ملاقات

بی جے پی کے تین رکنی وفد کی وجے جولی کی قیادت میں بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ملاقات

پاک بھارت وزراء اعظم کی ملاقات آئندہ ماہ متوقع، ملاقات جوہری سلامتی سربراہ کانفرنس کے موقع پر ہوگی‘سرتاج عزیز کی بھارتی میڈیا سے گفتگو

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمن کو فون ،تحفظ نسواں بل میں ترمیم کی یقین دہانی کرائی ، تحفظ نسواں ایکٹ غیر شرعی ہے قانون واپس لینا ہوگا،سربراہ جے یو آئی ،متحدہ مجلس عمل کا اجلاس بھی 15 مارچ کو طلب کرلیا

شہباز تاثیر کی بازیابی سے متعلق انکوائری رپورٹ وفاقی وزیر داخلہ کو پیش ،شہباز تاثیر کو اغوا کاروں نے از خود چھوڑ ا ،رپورٹ ،متعلقہ افسروں کو واقعہ کو اپنی کارکردگی سے منسوب کرنے سے متعلق سخت تنبیہ کی سفارش ،شہباز تاثیر کے معاملے پر غلط بیانی سے کام لیا نہ ہی جھوٹ بولا ، انوار الحق ، مغوی شخص کی واپسی سے متعلق بازیابی سے بہتر کیا لفظ ہے ہم نے فورسز کا مورال بڑھانے کیلئے تعریف کی تو کیا گناہ کردیا ، وزیر داخلہ تنازعہ کھڑا کرنا چاہتے ہیں تو کیا کہہ سکتا ہوں،ترجمان بلوچستان حکومت کی نجی ٹی وی سے گفتگو

شریف برادران کے پاس10سال پہلے کچھ نہیں تھا،اثاثے ظاہر کردیں،عمران خان،حسین نواز اسد عمر سے مناظرہ کرلیں ،میرا شریف برادران سے اچھا مناظرہ ہوسکتا ہے، الطاف حسین کے ظلم کیخلاف سب سے پہلے آواز اٹھائی،(ن) لیگ کی دھاندلی روکنے کیلئے کارکنوں کو تربیت دینا پڑے گی،سربراہ پی ٹی آئی کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

حریت ر ہنما سید علی گیلانی کی طبیعت بحال‘ ہسپتال سے گھر منتقل

پاکستان سستی ترین نیوکلیئر بجلی پیداوار بڑھانے میں کامیاب ،چشمہ فور نیوکلیئر بجلی گھر سے 680 میگاواٹ بجلی پیدا ہونا شر وع ہو گی

نائن الیون کے واقعہ کے بعد جنرل (ر) پرویز مشرف نے امریکیوں کو کبھی ڈبل کراس نہیں کیا‘ سابق سی آئی اے سٹیشن چیف،اپنی لکھی گئی کتاب میں‘ میں نے پاکستانی خفیہ ادارے کے کردار اور خدمات کو سراہا ہے‘ رابرٹ گرینیئر کا انٹرویو