بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ مارچ

آج کی اہم خبریں (2016-03-12)

پاکستان کرکٹ ٹیم کی دبئی روانگی ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے آج بھارت پہنچے گی ،پہلا وارم اپ میچ منسوخ، اتوار کو سری لنکا کیخلاف وارم اپ میچ سے ٹورنامنٹ کا آغاز

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، جاتی سردی ایک بار پھر تھم گئی، بارشوں کا موجودہ سلسلہ آئندہ 3 سے 4 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات، بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں 15افراد جاں بحق، متعدد زخمی، رین ایمرجنسی نافذ

شہبازتاثیر کا کتاب لکھنے کا فیصلہ ،اغواء کے بعدشہبازتاثیرکووزیرستان کے ایک گاوٴں میں رکھاگیا،پھرافغانستان منتقل کیاگیا،افغانستان میں اسلامک موومنٹ آف ازبکستان کی قیدمیں تھے ،افغان طالبان شہبازتاثیرکوازبک باشندہ سمجھتے رہے ، طالبان امیرملااخترمنصور کی ہدایت پر واپس بھیجنے کافیصلہ کیاگیا،موٹرسائیکلوں پربیٹھاکردشوارگزارراستوں سے کچلاک پہنچایا گیا، جیب خرچ بھی دیاتاکہ وہ اپنی والدہ سے رابطہ کرسکیں،شہبازتاثیرکی بازیابی اورقیدسے متعلق مزیدمعلومات سامنے آناشروع ہوگئیں

پٹھان کوٹ واقعہ ، بھارت نے پاکستان سے بدلہ لینے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے،وفاق کا سندھ حکومت کو انتباہ ، اہم مقامات پر حملے ہوسکتے ہیں، سیکورٹی انتظامات سخت اور گشت میں اضافہ کیا جائے،ر مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے،نیکٹا کی صوبائی حکومت کو اطلاع ،صوبائی محکمہ داخلہ نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ پولیس کو آگاہ کردیا

ملک سے بھاگنے کی باتیں غلط اورقیاس آرائیاں ہیں ،وطن واپس آوٴں گا،آصف زرداری ،نیویارک میں دفن نہیں ہوں گا،ہم کسی سے تصادم نہیں چاہتے سسٹم کے ساتھ چلناچاہتے ہیں،اینٹ سے اینٹ بجانے کی بات کوغلط پیش کیاگیا،یہ بات ا پوزیشن کیلئے کہی تھی ،زندگی کاہر دوسرادن جمہوریت کیلئے جیل میں گزارا،ہم نے پیارسے مل کرایک آمرکونکالا،ڈاکٹرعاصم کے معاملے کی ذمہ دارحکومت اورنوازشریف ہیں ،عمران خان سیاستدان بن جائیں ان کے ساتھ کام کروں گا،نوازشریف کی ہربات دہری ہوتی ہے ،ہربات میں تصادم ہے ،نجی ٹی وی کو انٹرویو

پنجاب ، تعلیمی نصا ب میں متنا زعہ مضمو ن کا چیئرمین سینٹ نے نو ٹس لے لیا ، معا ملہ فوری طور پر وزیر اعلی پنجاب کے نوٹس میں لانے کا فیصلہ،نصاب میں بچوں کو ڈکٹیٹر شپ کے فوائد پڑھائے جا رہے ہیں،چیئرمین سینٹ،پنجاب میں بارہویں جماعت کی عمرانیات کی کتاب میں بلوچ عوام کو چور ڈاکو اور غیر مہذب پڑھایا جا رہا ہے،جسکا نوٹس لیا جانا چاہئے،میا ں رضا ربانی

سندھ میں کڑا احتساب کیا جارہا ہے پنجاب والوں کو کوئی نہیں پوچھتا،بلاول بھٹو ،پیپلز پارٹی چیئرمین کی لاہور میں مصروفیات ،پارٹی رہنما وٴں اور کارکنوں کے وفود سے ملاقاتیں

سپریم کورٹ ، پولیس میں تفتیش کے نام پر 40 کروڑ خرچ اور غیر قانونی بھرتیوں کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی ذمہ داری نیب کے حوالے

پاکستان ایئر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے سعودی عرب میں نارتھ تھنڈر فوجی مشقوں کے اختتام پر دلکش فضائی مظاہرے،تقریب میں مختلف ممالک کے سربراہان، اعلیٰ حکومتی عہدیداران اور فوجی حکام موجود تھے

پاکستان 2030ء تک اپر مڈل کلاس ممالک کی فہرست میں شامل ہوگا،سرتاج عزیز

پشاور، مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے پاک فوج کے کرنل طارق غفور کو شہید کردیا، کالعدم تحریک طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی

ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں،مصطفی کمال،تمام توجہ پارٹی کی تنظیم سازی پرمرکوز ہے،ہم سیاست کرنے آئے ہیں اور کریں گے ،جس مقصد کے لیے آئے تھے پورا ہو گیا،فاروق ستار بھائی خود معصوم ہیں ان کی کسی بات کا جواب نہیں دوں گااور نہ ہی انکی پریشانیوں میں کوئی اضافہ کرنا چاہتا ہوں،میڈیا سے گفتگو

بھارت نے پاکستانی شائقین کیلئے ویزہ پالیسی نرم کرنے کا اعلان کردیا ، 65 سال سے زائد ، 15 سے کم عمر والے مقامی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ کرنے سے مستثنی ، ویزا جاری کرتے وقت بھارتی حکام ریٹرن ائیر ٹکٹ طلب نہیں کریں گے،مداحوں کو ایک سے زائد شہرو ں کا قلیل مدتی ویزا جاری کیا جائے گا، پالیسی

آرٹ، کھیل کی کوئی سرحد نہیں، کرکٹ سے ہمیشہ پاک بھارت کشیدگی دور ہوئی: چودھری شجاعت ،پاکستان آ کر کبھی سکیورٹی کی ضرورت محسوس نہیں کی، امیتابھ بچن چودھری صاحب کی دعوت پر پاکستان آنا چاہتے ہیں: رضا مراد کی ناشتہ پر گفتگو

عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر جائزہ رپورٹ جاری کردی، ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ،توانائی پر سبسڈی میں کمی اور نجکاری سے معیشت مستحکم ہوگی، رپورٹ

الطاف حسین ”را“ کے ایجنٹ،دبئی میں قائم بھارتی کمپنی کے زریعے انہیں فنڈنگ کی جاتی ہے،سرفراز مرچنٹ،را کے لوگوں کا ایم کیو ایم کی سرکردہ شخصیت محمد انور سمیت دیگر کے گھر آنا جا نا لگا رہتا ہے ، پاکستان کا شہری ہوں قومی سلامتی کے امور پر پاکستانی اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعان کروں گا ،انٹرویو