بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مارچ

آج کی اہم خبریں (2016-03-11)

فول پروف سیکورٹی کی حکومتی یقین دہانی تک پاکستانی ٹیم کو انڈیا نہیں بھیجاجائے گا،چوہدری نثار،آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کی یقین دہانی کی بغیر پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو ایک لاکھ سے زائدشائقین کے درمیان نہیں چھوڑا جاسکتا،سرفراز مرچنٹ کے ایم کیوایم پر ”را’‘ سے منی لانڈرنگ کے الزامات پر کمیٹی بنادی ، سمن بھی جاری کردیئے،ایف آئی اے رابطے کی کوشش کررہی ہے،کسی کے پاس ایم کیو ایم کے ’را‘ سے تعلقات اور منی لانڈرنگ کے ثبوت ہیں تو ایف آئی اے کمیٹی کو دے، الزامات پر کارروائی ممکن نہیں،پریس کانفرنس

ورلڈ ٹی 20: بھارت نے تحریری ضمانت دینے سے انکار کردیا ،ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان ٹیم کوہرممکن سیکورٹی فراہم کریں گے ،بھارتی وزارت خارجہ،پاکستان نے کرکٹ ٹیم نہ بھیجی تویہ بلاجوازہوگا،بھارت اس پرقانونی راستہ اختیارکریگا، ترجمان

وزیراعظم محمد نواز شریف اور آرمی چیف کا سعودی عرب میں فوجی مشقوں کا معائنہ،وزیر اعظم نواز شریف کی سعودی شاہ سلمان سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ،پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے دونوں ملک دفاع سمیت کئی شعبوں میں قریبی تعاون کر رہے ہیں ،نوازشریف ،آرمی چیف کی سعودی وزیردفاع سے ملاقات ،پیشہ وارانہ اموراوردفاعی تعلقات پرتبادلہ خیال ،آرمی چیف کی سعودی وزیردفاع سے ملاقات ،پیشہ وارانہ اموراوردفاعی تعلقات پرتبادلہ خیال

کراچی،ایم کیو ایم کے مزید دو رہنماء مصطفی کمال کی صف میں شامل ہوگئے ،سابق رکن رابطہ کمیٹی وسیم آفتاب اور رکن سندھ اسمبلی محمد افتخار عالم کامصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی جماعت میں شمولیت کا اعلان،محمد افتخار عالم نے اپنی نشست سے بھی استعفیٰ دے دیا ،ہمیشہ سوچتے تھے کارکنان محنت کرتے ہیں، انہیں ذلت کیوں ملتی ہے، وسیم آفتاب،جس شخص کیلئے دشمنیاں لیں اور لوگوں نے جانیں دیں وہ دراصل خود قوم کی لنکا ڈھانے میں آگے آگے ہے، پریس کانفرنس سے خطاب

ایران پر عالمی پابندیاں ختم ہونا خوش آئند ہے، پاک ایران معاشی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،اسحاق ڈار ،وزیر خزانہ کی ایرانی سفیر سے ملاقات، جے ای سی کی میٹنگ بلانے پر اتفاق

شریف برادران رینجرزاورنیب کے پنجاب میں آنے سے کیوں ڈررہے ہیں ؟،عمران خان ،سب دیکھناچاہتے ہیں پنجاب میں احتساب کاعمل کب شروع ہوگا،شریف برادران کے بچے ہمیں مناظرے کاچیلنج دیتے ہیں ،نوازشریف اورشہبازشریف مجھ سے مناظرہ کرلیں،گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب

الطاف حسین سمیت ایم کیوایم کے 15 رہنماؤں پر منی لانڈرنگ کا مقدمے کی تیاری مکمل،خصوصی ٹیم اسلام آبادسے کراچی پہنچ گئی،کمیٹی بعض بینکوں اور امیگزیشن حکام سے ملاقاتیں کریگی، دورے کو خفیہ رکھا گیا،ایف آئی اے ٹیم کراچی کی پانچ بڑی منی چینجزز اور سرفراز مرچنٹ سے معلومات حاصل کرے گی،ذرائع

ایم کیو ایم پر الزامات ،ایف آئی اے نے سرفراز مرچنٹ کو طلب کر لیا

غیرقانونی بھرتیاں، فنڈز کا ناجائز استعمال،داغدار سروس ریکارڈ،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش،آئی جی سندھ کا جسٹس امیر ہانی مسلم پر عدم اعتماد، اللہ کے سامنے جوابدہ ہوں، میرا ضمیر مطمئن ہے۔ جب محسوس کروں گا کہ انصاف نہیں کرسکتا تو کیس سے علیحدہ ہوجاوٴں گا، جسٹس امیر ہانی مسلم،سندھ ریزرو پولیس کی 794 اسامی پر 993 اہلکاروں کو بھرتی کیا گیا، 2013 اور 2014 میں صوبہ سندھ میں 12 ہزار بھرتیاں کی گئیں، سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بھی پولیس میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں جاری ہیں، یہی وجہ ہے کہ رینجرز نے پولیس کو چارج شیٹ کیا، جسٹس خلجی عارف

پاکستان کو ایف 16طیاروں کی فراہمی کیخلاف بل امریکی کانگریس میں پیش ،بل مسترد ہو گا ،فراہمی روکنے کے لیے کانگریس میں پیش کی گئی قرارداد پر ووٹنگ نہیں ہوگی،سینیٹر بین کارڈن،پاکستان کو طیاروں کی فروخت پر تنقید بلاجوازہے، پاکستانی سفیر، دہشت گردوں نے ہزاروں پاکستانی شہریوں اور فوجیوں کو صرف اس وجہ سے قتل کیا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ دیا، امریکی ہما ری قر با نیو ں کو کیو ں بھول گئے ،جلیل عباس جیلانی کا سینیٹر رینڈ پال کے نا م خط

حر یت رہنما علی گیلانی دل کا دورہ پڑنے کے باعث نئی دہلی ہسپتال منتقل، پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط عیا دت کے لئے ہسپتال پہنچ گئے

کشمیر پر بھارتی قبضہ غیر قانونی ہے، پروفیسر جواہر لال نہرو یونیورسٹی ،کشمیر انڈیا کا حصہ نہیں، آزادی کے حق میں کشمیریوں کے نعرے جائز ہیں،پروفیسر نیودیتا مینن

نیب کیخلاف وزیراعظم کے اعلا ن جنگ کے حقائق سامنے آگئے ،نیب نے شریف برادران کیخلاف 671 ارب کرپشن کے دستاویزاتی ثبوت حاصل کرلئے،تحقیقاتی افسران نے تفصیلات چیئرمین نیب کو فراہم کرد یں ،شریف خاندان نے بنکو ں سے سیا سی اثررورسوخ پر 632 ارب روپے کے قرضے حاصل کرکے 20 سے زائد شوگر ، ٹیکسٹائل اور پپرز ملیں بنائیں، دستاویزاتی ثبوت نیب کی ویب سائٹ پر جاری

نوازشریف کا لبرل ازم کانعرہ قابل تعریف ہے ، وہ سمجھتے ہیں کہ بین الاقومی برادری کو ایک ترقی پسند پاکستان کی ضرورت ہے، موجودہ وزیراعظم پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں،انکی سو چ ہے کہ ایک اعتدال پسند ،ترقی پسند یا لبرل ایجنڈا ان کے اقتصادی ایجنڈے میں مدد گار ثابت ہوسکتاہے ،نوازشریف کی موجودہ سیاست 90 کی دہائی کی سیاست سے مختلف ہے،معروف امریکی اخبار”واشنگٹن پوسٹ“ کی پاکستان کی اقتصادی ومعاشی ترقی اور نوازشریف کے لبرل اور ترقی پسندانہ وژن بارے رپورٹ

ویٹو اختیارکشمیرکے دیرینہ تنازعہ کے حل میں رکاوٹ ہے ،ملیحہ لودھی

کولکتہ میں پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے جاؤں گا،شیخ رشید،مودی سرکار کے پاس مجھے بھارت جانے سے روکنے کا کوئی قانونی جواز نہیں،میرے پاس سارک ممالک کا ویزا موجود ہے،انٹرویو

علی حیدر گیلانی القاعدہ کی قید میں ہونے کا انکشاف، رہائی کے بدلے القاعدہ پیسے نہیں حکومت سے اپنے تین ساتھیوں کی رہائی چاہتی ہے،ارباب ظاہر کاسی