بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات مارچ

آج کی اہم خبریں (2016-03-10)

وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف کی سعودی فرمانرواکی جانب سے دیئے گئے عشایئے میں شرکت،عشایئے میں 21ممالک کے سربراہان اوررہنماء بھی موجود،وزیراعظم آج نارتھ تھنڈرنامی فوجی مشقوں اوراختتامی تقریب میں شرکت کریں گے

رہائی پراللہ تعالیٰ کاشکر گزار ہوں ، خاندان کے ساتھ بھرپوراندازمیں لطف اندوزہو رہا ہوں،شہباز تاثیر ، جو کچھ بھی ہوا ا سے بھول نہیں پار ہا لیکن بھولناچا ہتا ہوں، خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو، وزیرِداخلہ کا شہباز تاثیر کی رہائی کے معاملہ پر غلط معلومات دینے کے واقعے کا نوٹس،تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ،شہباز تاثیر کی والدہ نے اپنے بیٹے کو پی پی رہنماؤں سے ملاقات کیلئے روک دیا

کرپشن،قرضے معاف،قومی خزانے کو نقصان،شریف خاندان کیخلاف نیب کے پاس 671 ارب روپے کے مقدمات،چیئرمین نیب چوہدری قمر الزمان نے وزیراعظم نواز شریف‘ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کیخلاف تمام کرپشن مقدمات کی تفصیلات کا ریکارڈ علاقائی نیب دفاتر سے منگوالیا،طلب کردہ ریکارڈ میں عدالتوں میں شریف خاندان کے خلاف زیر سماعت اور انکوائریوں والے مقدمات کی تفصیلات بھی شامل، خبر رساں ادارے نے تفصیلات کی کاپی حاصل کر لی

وزیرداخلہ کی وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات ،کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنے یا نہ بھیجنے کے حوالے سے تبادلہ خیال، وزارت داخلہ مطمئن ہے تو ٹیم بھیجنے میں کوئی حرج نہیں ، وزیراعظم

این اے 122 جرمانہ کیس،سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کو نوٹس ،وضاحت طلب،بادی النظر میں ایاز صادق کو جرمانہ عائد نہیں کیا گیا، چیف جسٹس کے دوران کیس ریمارکس، بعض اوقات الیکشن کمیشن کے عملے کی غلطیوں کا خمیازہ ریاست کو بھگتنا پڑتا ہے،جسٹس عمر عطاء بندیال

پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا مک مکا ہے ،عمرا ن خان ، دھاندلی کیخلاف دوبارہ سڑکوں پر آنا پڑا تو گریز نہیں کرینگے ، کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے کلکتہ جاسکتا ہوں ، دھاندلی کے ایشو کو چھوڑ دینگے تو ہماری آنے والی نسلیں ان کے بچوں کی غلامی کرینگی ، یار محمد رند کے حلقے میں ایک مردہ آدمی کا بھی ووٹ پڑا اور ٹرن آؤٹ 101فیصد رہا ،چیئرمین پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس

رواں سال بجٹ خسارہ 4.3فیصد تک لے آئیں گے،اسحاق ڈار ،سابقہ ادوار میں 12ہزار ارب روپے کے قرضے لیے ، ہم نے آئی ایم ایف سے 6ارب ڈالرکا قرض لیا اور 5ارب ڈالر واپس کئے،مالیاتی اصلاحات اسی طرح جاری رہیں تو پاکستان 2050میں دنیا کی 18ویں بڑی معیشت ہو گا،عالمی کساد بازی کے باوجود 341ارب روپے کا کسان پیکج دیا،ملک کو دہشتگردی اور انتہا پسندی کے چیلنج کا سامنا ہے،گزشتہ مالی سال دہشتگردی کے خاتمے پر 45ارب روپے خرچ کیے،ملتان میں تقریب سے خطاب

کرپشن، خوردبرد، اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات پرپنجاب بیوروکریسی کا جواب دینے سے” صاف انکار“، حکومت نے خود بلدیاتی اداروں میں اربوں روپے کی کرپشن کے آڈٹ پیروں کی نشاندہی کی تھی، کرپٹ افسر ارکان اسمبلی سے ساز بار کرکے کارروائی رکوا دیتے ہیں،ذرائع،3543 ڈائریکٹو میں سے 2829 کے جواب 15 صوبائی محکموں نے ایک سال گزنے کے باوجود نہیں دئیے، صرف 188 چھوٹی کرپشن کے جوابات واپس آئے ہیں،انکشاف

دھرنے کے دوران ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کا دہشت گردی کی عدالتوں میں ٹرائل ضرور ہوگا، اسحاق ڈار

ملک بھر کی موٹر ویز اور قومی شاہراہوں کی نجکاری کرنے کا فیصلہ ،پی اے سی کے اجلاس میں چیئرمین این ایچ اے کا انکشاف ، حکومت نے بین الاقوامی فرم سے این ایچ اے کے اصل اثاثہ جات کا تخمینہ بھی لگالیا ہے جو 3ٹریلین کے اثاثہ جات ادارے کے پاس ہیں ،512ارب روپے کے قرضہ جات ادارے پر واجب الادا ہیں،نجکاری سے پہلے صوبو ں کو اعتماد میں لیا جائے ، چیئرمین پی اے سی

وفاقی حکومت نے ایف آئی اے کو الطاف حسین کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا، منی لانڈرنگ ،ملک دشمن ایجنسی ”را“ سے تربیت اور فنڈنگ سمیت سرفراز مرچنٹ سے ثبوت اکٹھے کئے جائیں،ایف آئی اے کو ہدایت

یوسف رضا گیلانی کا صاحبزادہ افغانستان میں ہے ، بازیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے‘ رانا ثنا اللہ خان، کرنل(ر)شجاع خانزادہ شہید پر حملے کا مرکزی ملزم گرفتار نہیں ہوا ، افغانستان سے آیا تھا اور واپس چلا گیا ہے‘صوبائی وزیر قانون کا انٹرویو

شاہد خاقان عباسی‘پنجاب کے 4 وزراء سمیت28اہم لوگوں کیخلاف نیب کے کیس ہیں ‘شیخ رشید احمد کا دعویٰ،ایم کیوایم کے10 سے زائدلوگ مصطفی کمال کیساتھ آرہے ہیں ‘ہو سکتا آنیوالے دنوں میں دیگر جماعتوں میں سے بھی ”مصطفی کمال “سامنے آئے ‘تحفظ حقوق نسواں بل ”بکواس “ہے اور یہ بل مجھے پر لاگو نہیں ہوتا ‘ امر یکہ بھارت کیساتھ ملکر پاک چین اقتصادی راہدری منصوبہ کو ختم کر نا چاہتے ہیں ‘اسمبلیوں میں کوئی اہم معاملہ نہیں آتا فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں ‘2016سیاسی لحاظ سے بہت اہم ہے ‘حکمران نیب کے سامنے دیوار چین کھڑے کر رہے ہیں ‘شر یف برادارن نیب سے اپنے پیاروں کو بچانا چاہتے ہیں‘سر براہ عوامی مسلم لیگ کا انٹر ویو

سانحہ منیٰ ، پاکستانی حجاج کی ٹریکنگ کیلئے سخت نظام لانے کا فیصلہ،حجاج کو جی پی آر ایس کڑے پہنانے کی تجویز زیر غور

محکمہ ایکسائز نے دلکش نمبروں کی نیلامی کردی، 1 نمبر52000 ہزارروپے میں پہلے نمبر پر،4نمبر20000 ہزار روپے میں دوسرے نمبر پر فروحت،ایک دن میں ایکسائز نے6 لاکھ73ہزار روپے کا ریونیو جمع کرلیا