بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مارچ

آج کی اہم خبریں (2016-03-09)

کوئٹہ ، کچلاک میں انسداد دہشت گردی فورسز کی کامیاب کارروائی،شہباز تاثیر کو با حفاظت بازیاب کرا لیا گیا ،شہباز تاثیر نے گرے رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے، بال اور داڑھی بڑھی ہوئی تھی ، والدہ اور اہلیہ سمیت دیگر اہل خانہ سے ٹیلی فونک گفتگو کرائی گئی ، آبدیدہ ہو گئے،وزیراعلیٰ بلوچستان کی کامیابی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف

شہباز تاثیر کی بازیابی خوش آئند ہے،پیپلز پارٹی دور میں ایوان صدر سے مولانا عبدالعزیز کے ساتھ نرمی برتنے کے احکامات جاری کئے جاتے،وزیرداخلہ،مولانا عبدالعزیز کے خلاف2013سے قبل 33مقدمات درج کئے گئے جس میں کچھ بہت زیادہ سنگین تھے، سابق حکومت نے عدالتوں سے رجوع نہیں کیا،ایچ الیون میں 20 کنال زمین الاٹ کی گئی،لشکر طیبہ سمیت 61کالعدم تنظیموں کو بلیک لسٹ کیا ،8ہزار افرد پر شیڈول فور کے تحت بیرون ممالک جانے پر پابندی، بنک اکاؤنٹس، آمدنی کے ذرائع اور پاسپورٹ کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی،نیشنل ایکشن پلان کے10 نکات کا تعلق صوبوں سے ہے، وفاقی حکومت کے ذمے 15نکات پر بہتر عمل درآمد ہورہاہے 5 نکات پر پیش رفت کم ہے جس کو تیز کیا جائے گا،سینٹ میں اظہار خیال

ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے،وزیراعظم نواز شریف،دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا،وزیراعظم کا امن و امان سے متعلق اجلاس سے خطا ب ،اجلاس میں آپریشن ضرب عضب ، کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن ،قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد، قومی سلامتی ، خطے کی صورتحال ، پاک بھارت تعلقات ، سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ، وزیراعظم اور آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب کے ایجنڈے کو بھی حتمی شکل دے دی گئی،مشیر برائے قومی سلامتی جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کی پاک بھارت تعلقات پر بریفنگ

بھارتی خفیہ ایجنسی راہ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے،سرتاج عزیز،بھارت کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کی ہر سطح پر مخالفت کی جائے گی،پاکستان کسی بھی ملک کو ایٹمی اثاثے منتقل نہیں کرے گا،افغان، طالبان مذاکرات کی ذمہ داری صرف پاکستان پر نہیں بلکہ چار ملکی اتحادی کمیٹی پر عائد ہوتی ہے، تحریک التوا پر بحث سمیٹتے ہوئے اظہار خیال

وزیر اعظم ،آرمی چیف سے برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہمینڈ کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات ، پیشہ وارانہ امور سمیت خطے کی سیکورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،پاکستان برطانیہ کیساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے،دونوں ممالک کے ساتھ تاریخی تعلقات قائم ہیں،نوازشریف،برطانوی وزیر نے دہشت گردی کے خلاف حکومت اور افواج کے قربانیوں کو سراہا، پاک بھارت مذاکرات کو کشمیر سے منسلک نہ کیا جا ئے، برطانیہ،پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت انسداد دہشت گردی میں تعاون جاری رہے گا،سرتاج عزیز ،پاک بھارت مذاکرات کو شدت پسندوں کو یرغمال بنانے نہیں دینا چاہئے، پاکستان افغانستان میں امن اور سلامتی چاہتا ہے، مشیر خا رجہ کی بر طا نوی وزیر سے ملا قات کے بعد مشتر کہ پر یس کا نفرنس

ایکنک نے حفاظتی ٹیکوں کے توسیعی پروگرام کیلئے 37ارب64کروڑ46لاکھ روپے کی منظوری دیدی،پروگرام کے تحت 1سال کی عمرکے بچوں کوتپ دق،پولیو،کالی کھانسی ،ہیپاٹائٹس بی ،خسرہ اورنمونیا سے بچانے کیلئے ٹیکے لگائے جائیں گے،سیہون ،خیرپور،نیتھن شاہ سے رتوڈیروسیکشن کے200کلومیٹر سڑک کی تعمیر کیلئے 22ارب29کروڑ90لاکھ روپے بھی منظوری

خواتین کو شریعت کے مطابق حقوق دلوائیں گے،عمران خان،تعلیم سے خواتین میں شعور اور اپنے حقوق کیلئے جد وجہد مزید مضبوط ہوگی ،خواتین کو تعلیم کی زیور سے آراستہ کرکے ہی معاشرہ ترقی کی جانب گامزن ہوسکتا ہے، خیبر پختونخوا میں تعلیم کو بنیادی اور ترجیحی بنیادوں پر عام کرنے کی کوشش کررہے ہیں صوبے میں 100 سکولز بنے گی تو اس میں 70 فیصد حصہ خواتین کا ہوگا،خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام سے خطاب

جھوٹے مقدمات ختم ہونے کا وقت قریب ہے،جلد عوام کے سامنے ہوں گا ،پرویز مشرف ،ملکی حالات کی بہتری جمہوری نظام میں مضمر ہے ،کارکن اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور پارٹی کو ایک مضبوط سیاسی قوت بنانے کے لیے اقدامات کریں ، اے پی ایم ایل خواتین کو اہمیت دیتی ہے ہم نے اپنے دور میں خواتین کی مضبوطی کے لیے سب سے زیادہ اقدامات کیے،خواتین اسمبلیوں سمیت ہر فورم پر اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہی ہیں ،اے پی ایم ایل خواتین ونگ اسلام آباد کے زیر اہتمام و رکر کنونشن سے ٹیلفونک خطاب

لگتا ہے ایم کیو ایم نے ”مارنے“کا منصوبہ بنا لیا ہے ،فاروق ستار کی جانب سے آخری آرام گاہ اور ٹھکانے لگا دو جیسے الفاظ معنی خیز ہیں ، مارنے والی اور بچانے والی ذات اللہ کی ہے، الطاف حسین کو ملک واپس بلا لیں ،شہر میں کہیں سے بھی الیکشن میں ان کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں،سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد کا فاروق ستار کے بیان پر ردعمل

مولانا عبدالعزیر کی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے،بلیغ الرحمن، جامعہ حفصہ اور داعش کے معاملات سے مولانا عبدالعزیز نے لاتعلقی کا اظہار کیا ،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بہتر اقدامات کیے گئے ہیں سینٹ میں جواب

پی آ ئی اے نے مانچسٹر جانے والے مسافروں کے لیے سامان کی حد میں اضافہ کردیا ،اکانومی کلاس کے مسافر 55 جبکہ بزنس کلاس 60 کلو گرام سامان ساتھ لے جاسکیں گے