بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مارچ

آج کی اہم خبریں (2016-03-08)

چارسدہ، شبقدر میں احاطہ عدالت میں خودکش بم دھما کہ، 2 پولیس اہلکاروں و 6خواتین سمیت 16افراد شہید،21زخمی

کراچی ،ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹرصغیر احمد کا مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی جماعت میں شمولیت،صوبائی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان ،ہم نے خدا کو بھلا کر ایک شخص کو خدا کا درجہ دیا ہوا تھا،ڈاکٹر صغیر احمد،ماں باپ اور فیملی سب کو داوٴ پر لگایا ،اتنی خدمت اور سروس خدا کیلئے کرتے تو نہ جانے کس مقام پر ہوتے،زیادتیاں دیکھ کر میرا اب مزید خاموش رہنا ممکن نہیں تھا، مصطفی کمال اور انیس قائم خوانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

الطاف حسین کیخلاف غداری کا مقدمہ،عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات ،حکومت نے نیب اور ایف آئی اے پر مشتمل دو کمیٹیاں قائم کردیں، تقاریر اور بیانات کو بطور ثبوت ریکارڈ جمع کرنا اور قانونی ماہرین سے مشاورت کا عمل تیز کردیا گیا،الزامات ثابت ہونے پر حکومت ریفرنس دائر کرے گی،ایف آئی اے اور نیب پر مشتمل ٹیم نے سرفراز مرچنٹ سے ملاقات کے لیے وقت مانگ لیا، ملا قات میں ثبوت دینے اور گواہی کے مراحل پر بات کی جائے گی،ذرائع

پاکستان اور بھارت تجارت میں نان ٹیرف رکاوٹیں دور کرنے پر توجہ دیں، خرم دستگیر خان ، افغانستان کو گزشتہ سال دی گئی سہولیات کی بدولت پاکستان کے راستے افغان ٹرانزٹ کارگو کے کنٹینرز میں اضافہ ہوا ہے،حکومت کا ویژن علاقائی تجار ت میں اضافے کے ذریعے خطے میں مشترکہ معاشی خوشحالی کا حصول ہے،اس سال سعودی عرب میں پاکستانی پراڈکٹس کی تشہیر کیلئے وسیع پیمانے پر مارکیٹنگ مہم شروع کی جائے گی،پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے حصول کیلئے اسلام آباد میں سعودی سرمایہ کاروں کیلئے کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، انھیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کیا جائے گا،وفاقی وزیر تجارت کی بھارتی ہائی کمشنر ،ا فغان و سعودی سفیر وں سے ملاقا ت

نان فائلرز کیلئے بینکنگ ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ کی شرح 15 مارچ تک 0.4 فیصد کرنے کی منظوری،ای سی سی اجلاس میں آٹو پالیسی پر مزید غور کی ہدایت، معاملہ آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت سیکرٹری فنانس کی معاشی صورتحال پر بریفنگ،سالانہ بنیادوں پر افراط زر کی شرح 4 فیصد اور جولائی سے فروری 2.48 فیصد ریکارڈ کی گئی، مہنگائی کی شرح میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا،وزیرخزانہ

پارٹی منشور کے مطابق اختیارات نچلی سطح پر منتقل کردیئے ہیں،عمران خان، بلدیاتی نظام میں مسئلے پیدا ہوں گے لیکن بہت جلد اس پر قابو پالیا جائے گا ،چند مفاد پرست افراد بلدیاتی نظام کو ناکام بنانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں جسے کا میاب نہیں ہونے دینگے،خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کے کنونشن میں خطاب

صد رممنون حسین کی فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کی مذمت ،پاکستان مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی طرح آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی بھی حمایت جاری رکھے گا،جکارتہ میں فلسطینی صدر سے ملاقات

ماضی میں غیر ملکی این جی اوزملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں ، بلیغ الرحمن ،بلوچستان سمیت فاٹا میں زیادہ تر واقعات میں انہی غیر ملکی این جی اوز کے زریعے فنڈنگ کی گئی تھی ،حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والی کسی بھی غیر ملکی این جی اوز کی مخالف نہیں ہے تاہم پاکستان کے عوام کے نام پر کسی کو بھی ملک دشمن سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،سینٹ میں این جی اوز کی رجسٹریشن بارے تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے اظہار خیال

کراچی بدامنی کیس ۔ سپریم کو رٹ کا پولیس رپورٹ عدم اعتماد کااظہار،چیف سیکریٹری کی سر زنش ، اگرآپ لوگوں سے کام نہیں ہوتاتوگھرچلے جائیں، سپریم کو رٹ،پولیس کی ناقص تفتیش سے نقصان ہواہے، 6 ہزار ملزمان پکڑ کر دیے لیکن ناقص تفتیش کے باعث سب چھوٹ گئے،رینجرز،پولیس کو سیاست سے پاک کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ چیف سیکریٹری بتائیں اہم کیسزمیں پراسیکیوٹرتعینات کیوں نہیں کرتے، عدا لتی ریما رکس ، اگر4ہزاراشتہاری بھی دندناتے پھریں گے تو شہرکاکیاحال ہوگا،چیف جسٹس،کیس کی سماعت آ ج دو با رہ ہو گی

لاہور، گونگی بہری بچی لائبہ غلطی سے سرحدپارکربھارت چلی گئی ،بھارتی سیکورٹی فورسزنے واپس پاکستانی رینجرزکے حوالے کیا

این اے 153 ضمنی انتخابات،تحریک انصاف کا فوج کی تعیناتی کا مطالبہ، 17 مارچ کے ضمنی انتخاب کے روز پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج تعینات کی جائے، حلقے میں تناؤ کی کیفیت کے پیش نظر فوج کی تعیناتی انتہائی اہم ہے، شاہ محمد قریشی کا سیکرٹری الیکشن کمیشن کو خط

غلاف کعبہ کی نگرانی کی ٹیم کا طبی عملہ پاکستانی ہے ،کسویٰ فیکٹری نے مسجد الحرام میں چوبیس گھنٹے غلاف کعبہ کی صفائی اور نگرانی کے لیے دو ،دو ارکان پر مشتمل چار ٹیمیں مقرر کررکھی ہیں،ٹیموں کے ارکان مطاف کے ارد گرد ہمہ وقت موجود رہتے ہیں اور وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ غلافِ کعبہ (کسویٰ) کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہ پہنچے اور وہ ہمیشہ صاف ستھرا رہے، ڈائریکٹر جنرل کسویٰ فیکٹری