بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر مارچ

آج کی اہم خبریں (2016-03-07)

بھارت میں دہشتگردی کاممکنہ خطرہ، پاکستان نے خفیہ اطلاع فراہم کردی ، جنرل(ر) ناصر خان جنجوعہ کا بھارتی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ،دس خودکش بمبارریاست گجرات میں داخل ہوچکے ہیں ، ریاست بھر میں ہائی الرٹ، پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ ، اہم تنصیبات عوامی مقامات اور عبادت گاہوں پر سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی، بھارتی وزیر داخلہ نے بھارتی سیکورٹی نیشنل گارڈز کے دو اسکواڈ گجرات روانہ کر دیئے

”را“ سے تعلقات کے حوالے سے الزامات پر فوری جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، عمران خان، دھرم شالا میں پاک بھارت کرکٹ میچ بارے بھارتی وزیراعلیٰ کے بیانات ووٹ بینک بڑھانے کیلئے دیئے گئے ،نیب اور پی آئی اے بار ے بل کی مخالفت کریں گے ،تمام ٹھیکے ایک ہی کمپنی کو دیئے جارہے ہیں،حکمران کبھی بھی نیب کو آزاد نہیں چلنے دیں گے،کور کمیٹی کی مشاورتی میٹنگ میں انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

بھارتی حکومت کی یقین دہانی کے بعد پاکستانی کھلاڑی ضرور کرکٹ میچ کھیلنے بھارت جائیں گے،پرویز رشید ، ڈی آئی خان کے لوگوں کو تحفظ حقوق نسواں بل سے خوف محسوس نہیں کرنا چاہئے، بل صرف پنجاب صوبے میں نافذ العمل ہے، یٰ کمال کے پاس کوئی ثبوت ہے تو کمیٹی کے سامنے پیش ہوجائیں،نیب کا موجودہ ڈھانچہ پرویز مشرف دور کا بنا ہوا تھا،جن کو نیب قوانین سے ڈر لگتا ہے وہ مشرف کے ساتھ شامل ہوگئے تھے،لاہور میں میڈیا سے گفتگو

نیب کا دفتر خارجہ میں 10 ارب روپے کے پلاٹ سکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ،سیکرٹری خارجہ اور ان کی بیگم سے پوچھ گچھ ‘ سینیٹ کمیٹی نے بھی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں

اقتصادی راہداری منصو بے کی مخالفت کرنیوالے مستقبل میں پاکستان کو مضبوط اور مستحکم دیکھ کر خود ہی مایوس ہوں گے ، احسن اقبال ،موجودہ حکومت کے دور اقتدارسے پہلے ملک میں لوڈشیڈنگ ،دہشت گردی اور امن و امان ایک بڑا مسئلہ تھا ، حکومت نے جامع حکمت عملی اپناتے ہوئے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، آج بین الااقوامی سطح پر پاکستان دنیا میں اپنے سافٹ امیج کی وجہ سے الگ پہچان رکھتا ہے،2018 تک ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جارہی ہے، راہداری منصوبہ سے ملک میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا:فاقی وزیر کا تقریب سے خطاب

وزیر داخلہ کا پی ایس او میں 10 ارب کرپشن سکینڈلز کے ذمہ داروں کی گرفتاری کا حکم ،پی ایس او کے ایم ڈی سمیت 9 افسران نے 10 ارب کی کرپشن کی، وزارت پٹرولیم کے سیکرٹری اور وزیر پٹرولیم بھی افسران کو بچانے میں سرگرم‘ ایف آئی اے نے انکوائری مکمل کر کے رپورٹ وزیر داخلہ کو بھجوا دی

اورنج لائن منصوبے کے گرفتار ٹھیکیدار نے اعتراف جرم کر لیا ، رہائی کیلئے نیب کو 25 کروڑ روپے پلی بارگین کے طور پر دینے کی پیشکش ،نیب حکام نے پیشکش کو ابتدائی طور پر منظور کر لیا ، معاملہ احتساب عدالت کو بھجوانے کا فیصلہ

ایم کیو ایم پر” را‘ کے ایجنٹ کا الزام ثابت ہو جاتا ہے تو حکومت ان کیخلاف عدالت میں ریفرنس دائر کرے گی، شیخ آفتاب ،مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم کے اہم رہنما تھا اختلافات و الزامات ان کا اندرونی معاملہ ہے ،سیاسی سطح پر انہوں نے اپنی پارٹی کا کوئی منشور نہیں دیا بغیر سگنل سڑک اگلے سال کے وسط تک مکمل ہو جائے گی اور کھل بھی جائے گی، خصوصی گفتگو

سیکولراورلبرل ازم کوروکنے کے لئے متحدہ مجلس عمل کوبحال کرنے کافیصلہ ،مولانافضل الرحمان سمیت دیگرمذہبی وسیاسی رہنماء اہم نکات پرمتفق، اعلان 15مارچ کوہوگا،ایم ایم اے کی بحالی کے بعدتحفظ ناموس رسالت اورسیکولرازم کے خلاف ملک بھر میں تحریک چلانے کی بھی حکمت عملی طے کرلی گئی

نوازشریف کے خلاف دائر12اہم کیسزکی تحقیقات ہونی چاہئیں ، عمران خان ،موجودہ حکومت نے اپنے ڈھائی سالہ دورحکومت کے دوران 6ہزارارب روپے کاقرضہ لیا،عالمی مالیاتی اداروں کے کہنے پرسیلزٹیکس اورنجکاری کی جارہی ہے ، چوہدری نثارکی بات پرحیرانگی ہوئی کہ اب بھی ان کوایم کیوایم کے حوالے سے ثبوت چاہئیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو

87 بھارتی ماہی رہا، واہگہ باردڑ پر آج بھارت کے حوالے کیا جائیگا

الطاف حسین پر شراب پینے کے الزام کی تصدیق، آئین پاکستان میں تین سال قید ضروری بصورت دیگر عوامی نمائندگی اور الیکشن سے تام دم مرگ نااہل ہو ں گئے، ذرائع