بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار مارچ

آج کی اہم خبریں (2016-03-06)

سیکیورٹی سے مطمئن ہونے تک ٹیم کو ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائیگی،وزیرداخلہ، بھارت سے اطلاعات قابل تشویش ہیں،عسکری گروپ نے قومی ٹیم کے کھیلنے میں رکاوٹ ڈالنے کا کہا گیا، قومی ٹیم کی سیکیورٹی کے جائزے کے لیے 3 رکنی کمیٹی بنا دی،ایف آئی اے اور نیب کے پر نہیں کاٹ رہے ہیں ،عمران فاروق قتل کیس اور منی لانڈرنگ سے متعلق کسی کے پاس ثبوت ہیں تو وہ نیب اور ایف آئی اے کے حوالے کرسکتاہے ،بین الااقوامی قوانین کو جانے بغیر سیاستدان اور رہنماء مصطفی کمال کی پریس کانفرنس پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی باتیں کررہے ہیں ،چوہدری نثار کی پریس کانفرنس

پاکستان میں عدالتی نظام خراب نہیں ،عملدرآمد میں فقدان پایا جاتا ہے،جسٹس انور ظہیر جمالی،تنازعات کے حل کیلئے متبادل طریقوں کو اپنانے سے پہلے عوام کو آگاہی دینی ہو گی،چیف جسٹس سپریم کورٹ کا مصالحتی سیمینار سے خطاب

نیلم جہلم ،تربیلا فور توسیعی منصوبے جلد مکمل کئے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت،وفاقی حکومت نے واپڈا اور نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی انتظامیہ کو خطوط لکھ دیئے دونوں منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کرنے کیلئے کام کی رفتار تیز کرنیکی ہدایت،دونوں منصوبے مکمل ہونے پر قومی گرڈ میں 2380 میگا واٹ بجلی کا اضافہ ہوگا 2017ء کے آخر تک 9100 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی ،وزیراعظم کو بریفنگ

میرے تینوں ادوار میں مجھ پرایک پائی کی بھی کرپشن ثابت ہوتو ہمیشہ کیلئے سیاست چھوڑ دوں گا،شہبازشریف،پنجاب حکومت کا ایک اور سنگ میل،تاریخی لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن منصوبے کی تکمیل ،جدید نظام کے تحت پنجاب کی 143تحصیلوں میں اراضی ریکارڈ سنٹرز نے خدمات کی فراہمی شروع ، لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کی طرح باقی فرسودہ نظام کو بھی تیزی سے بدل رہے ہیں اور ترقی کی جانب بڑھ رہے ہیں،جدید نظام سے جائیداد کے معاملات میں قتل وغارت،خاندانی دشمنیوں،بیجامقدمہ بازی اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا، نیب پنجاب کے مختلف معاملات میں کئی ماہ سے تحقیقات کر رہا ہے ،تحقیقاتی عمل میں بھرپور سپورٹ دے رہے ہیں،وردی میں 10سال تک صدر منتخب کرنے کے دعویدار پنجاب کے سابق حکمران نے لینڈ ریکارڈ کے نام پر قوم کے 90کروڑ روپے ضائع کردےئے،وزیراعلیٰ کا ”پنجاب لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم“ کے تاریخ ساز منصوبے کی تکمیل پر منعقدہ تقریب سے خطاب

الطاف حسین ملک کا سب سے بڑے دہشت گرد ہے،عمران خان،مصطفی کمال کو الطاف حسین کی جانشین کے طور ہر جانا جاتا تھا ،انہیں سب پتہ ہے حکومت فوری کمیشن بنا کر تحقیقات کرے، پولیٹیکل پارٹی دہشت گردی میں ملوث ہے پاکستان میں حکمران اپنی کرسی بچانے کیلئے مصلحتوں سے کام لے رہے ہیں،پریس کانفرنس

چیف سیکریٹری سندھ محمد کی زیرصدارت اجلاس،نیب کے مقدمات،مصطفی کمال اور انیس قا ئم خا نی کی سیکیورٹی،سندھ پولیس میں مالی بے قا عدگیوں اور سپر یم کورٹ میں طلبی کے حوالے سے معا ملات پر غور

مردوں کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے،مولانا فضل الرحمن،تحفظ حقوق نسواں بل قانون قرآن و سنت اور آئین پاکستان سے متصادم ہے، پاکستان کو سیکولر ملک نہیں بنانے دیں گے،نواز شریف روشن خیال تو ہیں نہیں اور قدامت پسند وہ رہے نہیں، فضل الرحمن کی زیر صدارت اجلاس میں سراج الحق‘ عبدالغفور حیدری‘ میاں اسلم ‘ اویس نورانی‘ علامیہ شبیر‘ عارف حسین واحدی و دیگر کی شرکت ، تحفظ نسواں بل،ممتاز قادری کی پھانسی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ کی پی آئی اے کو کوالٹی،سروس عالمی معیار کے مطابق بنانے کی ہدایت،وزیر خزانہ کی زیرصدارت پی آئی اے کی پرفارمنس کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس،سیکرٹری ایوی ایشن نے پی آئی اے کی موجودہ معاشی پروفائل کے حوالے سے بریفنگ دی

ہر سیاستدان بیان حلفی دے کہ اس نے ”را“ سے پیسے نہیں لیے ، قانونی معاملات جانتا ہوں اس لیے الطاف حسین نے طلاق کے معاملے پر مشاورت کی جب بھی متحدہ کے قائد سے ملا گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ساتھ ہوتے تھے، اب مصطفی کمال نے کوئی بھی الفاظی حملہ کیا تو اس کا بھر پور جواب دیں گے،برطانوی حکومت نے عمران فاروق قتل سے متعلق کبھی خط نہیں لکھا جب کسی خبر کو بڑھانا چڑھاناہومیرا نام لیاجاتاہے، پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کی پریس کانفرنس سے خطاب

پاک بھارت تعلقات تعطل کا شکار نہیں ،عبدالباسط،امن صرف بلا تعطل مذاکرات سے ممکن ہے، امن کیلئے مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں، تعاون کی فضا برقرار رکھنی چاہیے،جے پور میں فیسٹیول سے خطاب

آئندہ 45سال میں کراچی کے زیر سمندر آنے کا خدشہ ہے ،امریکی جریدے کا دعویٰ ، ماحولیاتی تغیرات کے اثرات سے نمٹنے کے لئے کراچی کے پاس بہت کم وقت رہ گیا ہے،پاکستانی حکومت کو ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے ترجیحا ت کا تعین کرنا پڑے گا، فار ن پالیسی میگزین کی رپورٹ

وزیراعظم11 مارچ کو تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے، نوازشریف اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے

امریکی جریدے کا پاکستانی معیشت میں تیزی سے بہتری کا اعتراف

یوٹیلٹی اسٹورز نے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا، غریب عوام کے لیے دال کھانا بھی مشکل ماش کی قیمت میں 80 روپے کا اضافہ