بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ مارچ

آج کی اہم خبریں (2016-03-05)

رینجرز حکام سندھ کی پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی ثانیہ ناز سے عزیز بلوچ کیس کے سلسلے میں تفتیش مکمل، رینجرز حکام نے 7گھنٹے سے زائد وقت میں تفتیش کی ،دوران تفتیش ثانیہ ناز سے بینک اکاؤنٹس سے متعلق بھی پوچھ گچھ کی گئی

وزیر داخلہ چوہدری نثار کی وزیراعظم سے ملاقات ، قومی ٹیم کے دورہ بھارت اور سکیورٹی خدشات سمیت دیگر امور پر بات چیت ،ورلڈ ٹی 20، وزیراعظم کا قومی ٹیم کے دورہ بھارت سے قبل سکیورٹی ٹیم بھیجنے کافیصلہ، وزیراعظم نے ایشیاء کپ میں بدترین کارکردگی کا نوٹس، رپورٹ طلب کر لی،پاک بھارت میچ کیلئے پیرا ملٹری فورسز تعینات ہونگی ، بھارتی وزیر داخلہ ، ہماچل میں ہونے والے میچ میں مرکزی حکومت امن وامان کو یقینی بنانے اور فول پروف سکیورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی ، راجناتھ سنگھ

عزت ذلت کا مالک اللہ ہے جان کا خطرہ نہیں کراچی کے حالات کی خرابی کے متعلق متحدہ سے پوچھیں، مصطفی کمال، پارٹی میں کوئی بڑا نام نہیں سب کو شمولیت کی دعوت دیتا ہوں،میرے لئے متحدہ سمیت کوئی باغی اور کوئی وفادار نہیں ، سب کو ساتھ چلنے کا پیغام دیا ہے،میڈیا سے گفتگو

پٹھان کوٹ حملہ تحقیقات کیلئے پاکستانی ٹیم وسط مارچ میں آئیگی:بھارتی میڈیا ، پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھان کوٹ ایئربیس کے بعض حصوں تک رسائی دی جائے گی۔بھارتی حکام

لاہور، عالمی ادارہ صحت نے پاکستان پر سفری پابندیوں میں تین ماہ کی مزید توسیع کر دی ،ہر پاکستانی کیلئے بیرون ملک سفر سے پہلے پولیو سرٹیفکیٹ لازمی حاصل کرنا ہو گا

سکیورٹی ایجنسیوں کا احتساب نہ ہوا تو گمشدہ افراد کا مسئلہ مزید خراب ہو جائے گا، فرحت اللہ بابر، 2013میں سینیٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے قانون کا ایک مسودہ تیار کیا جسے سینیٹ نے متفقہ طور پر منظور کیا،حکومت پیش کردہ سفارشات اور قانون کے مسودے پر اپنے اعتراضات کو سامنے لائے اور پارلیمنٹ میں گمشدہ افراد کے مسئلے پر بحث کی جائے،سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس پر اظہار خیال

تحریک انصاف کاعدالتی کمیشن کے ذریعے مصطفی کمال کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ،متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے بھارتی خفیہ ایجنسی سے روابط کا الزام بھی غیر معمولی نوعیت کا ہے،نعیم الحق

ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن ریفرنس کراچی نیب کے حوالے، نیب کے تفتیشی افسرریفرنس کراچی کی احتساب عدالت میں جمع کرائیں گے، ریفرنس کے ساتھ قومی خزانے کو 17 ارب روپے کے نقصان کے ثبوت بھی شامل

کسی پا رٹی کو تو ڑنے کے اقدام کی حما یت نہیں کریں گے، خورشید شاہ،مصطفی کمال کو پتہ تھا تو وہ کیوں را کے ایجنٹ بنے رہے،مئیرکیوں بنے الطاف حسین کے را کے ایجنٹ ہو نے کی باتیں تو سنتے آرہے ہیں اگر وہ ایجنٹ ہیں تو انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا گیا، رحمان ملک کے بار ے میں مجھے کو ئی علم نہیں، صرف مصطفی کمال یا انیس قائمخانی نہیں ان کے پیچھے کچھ اور لو گ بھی ہیں، جلسے سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

نیب نے پاکستان اسٹیل کے سابق چیئرمین معین آفتاب شیخ کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا، بھارت سے لوہا خرید کر پاکستان اسٹیل کو 18 کروڑ 81 لاکھ کا نقصان پہنچانے کا الزام عائد

وزیراعظم نے افتخار چوہدری کو 3 ماہ کے لئے گاڑی استعمال کرنے کی اجازت دی، پرویز رشید ،وزارت قانون و انصاف نے گاڑی کی دیکھ بھال اور پٹرول کی مد میں 40 لاکھ 20 ہزار598 روپے کے اخراجات کئے ہیں،ایوان میں اظہا ر خیال ، کوئی بھی ووٹرز کسی بھی حلقہ میں اپنا ووٹ رجسٹرڈ کروا سکتا ہے۔ این اے 122 میں ضمنی الیکشن سے قبل 25 ہزار اضافی ووٹرز آئے تھے، شاہد خاقان عباسی

ایرانی صدر حسن روحانی وزیراعظم کی دعوت پر رواں ماہ کے آخرمیں پاکستان کادورہ کریں گے

بی ایس ایف کی پاکستانی شہری کو در انداز قرار دیکر فائرنگ‘ شہری موقع پر جاں بحق ، فورسز کا جموں کے سرحدی علاقے میں سرنگ برآمد کرنے کا بھی دعویٰ

وزیرا عظم نے سینیٹر مشاہد اللہ خان کو پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کی منظوری دیدی

امریکہ کی آئندہ سمت پاکستان ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ ، امریکی فوج کو افغانستان میں مزید رہنا چاہیے تاکہ پاکستان کے جوہری اثاثو ں کو محفوظ رکھا جاسکے ، امریکی صدارتی امیدوار