بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مارچ

آج کی اہم خبریں (2016-03-04)

حکومت بھٹکے ہوئے لوگوں کو قومی دھارے میں شامل کرنیکی پالیسی بنائے،مصطفی کمال، نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان،قانون نافذ کرنے والے ادارے خدارا اردو بولنے والوں کو بھی اتنا ہی محب وطن سمجھیں جتنا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے لوگ ہیں،الطاف حسین کے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلقات ہیں، آج الطاف حسین کی وجہ سے اردو بولنے والوں کو را کا ایجنٹ کہا جارہا ہے،الطاف حسین کیلئے لوگوں نے2نسلیں تباہ کردیں، اب کثرت شراب نوشی کی وجہ سے حالت یہ ہے انہیں کسی بات کا کوئی علم نہیں ہوتا،پہلے رابطہ کمیٹی مہینوں میں ذلیل ہوتی تھی اب منٹوں میں ذلیل ہوتی ہے۔ رات کو گالی دے کر صبح معافی مانگ لی جاتی ہے،اجمل پہاڑی کو قاتل کس نے بنایا،تعلیم ہمارا زیور تھا ہم 30سالوں میں جاہل ہوگئے،جمعرات کو کراچی میں ہنگامی پریس کانفرنس

مسئلے کا حل ایکس وائی زیڈ نہیں صرف الطاف حسین ہیں، مصنوعی قیادت لانے اور ایم کیو ایم کو تقسیم کرنے کی سازش سے ملک کا فائدہ نہیں،ہر آزمائش کے بعد مزید مضبوط ہونگے،مہاجروں کو تقسیم اورگمراہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے،ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن کے جواز اور ہر انتخابی مہم میں اس طرح کے الزامات لگائے گئے، کتنی بار ’را‘کے الزامات لگے پھر ڈرائی ہوئے،،جھوٹے،شرانگیز الزامات کی مذمت کرتے ہیں۔ایم کیو ایم لندن اور پاکستان رابطہ کمیٹی کے اراکین ندیم نصرت،فاروق ستار کی مشترکہ پریس کانفرنس

پٹھان کوٹ حملہ ، اضافی شواہد پر بھارتی جواب کا انتظار ہے ،پاکستان،پاک امریکہ سٹرٹیجک مذاکرات کا آئندہ دور 2017 ء میں ہوگا ،داعش دہشتگرد گروپ ہے کوئی بھی ملک اسے ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ ہتھیار فراہم کرتا ہے تو وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتا ہے ،ترجمان دفتر خارجہ ،پاکستان کے نیوکلیئر ایٹمی پروگرام پھیلاؤ کے حوالے سے آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،ٹیکنالوجی کے عدم پھیلاؤ پر یقین رکھتے ہیں،نفیس زکریا، عافیہ صدیقی کے معاملے کو نہیں بھولے ، متعدد بار امریکہ سے یہ مسئلہ اٹھایا ہے،پاکستان ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا اور بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستانی ٹیم کو سکیورٹی فراہم کرے، ہفتہ وار پریس بریفنگ

الیکشن کمیشن نے بے ضابطگیوں میں ملوث لوگوں کو معاف کرکے قانون توڑا،عمران خان،الیکشن کمیشن کو مجرم کو معاف کرنے کا کوئی حق نہیں ، خواجہ آصف کے حلقے میں سپریم کورٹ نے دوبارہ گنتی کا حکم دیا، ریٹرننگ افسر کے بلانے پر خواجہ آصف چوتھی بار بھی نہیں گئے،کرکٹ کا حال بھی پی آئی اے اور سٹیل ملز جیسا ہے میرے پاس اتنی سیاسی بصیرت نہیں کہ ایم کیو ایم اور کراچی کی سیاست پر بات کروں ، چیئرمین تحریک انصاف کی پریس کانفرنس

اسلامی نظریاتی کونسل نے پنجاب اسمبلی کا تحفظ نسواں،خیبر پختونخوا کا خواتین پر تشدد بل مسترد کر دیئے،دونوں بل رشتوں کو ختم کرنے، خواتین کو گھروں سے نکالنے اور اپنے مقصد کیلئے استعمال کرنے کی غرض سے بنائے گئے،اسلام نے جتنے حقوق خواتین کو دئیے وہ مغرب نہیں دے سکتا،اسلام میں مر د و خواتین کے حقوق اور خاندانی نظام کو سکولوں کے نصاب میں شامل کیا جائے ،خاوند اور شوہر کے مابین نفاق پیدا کرنا شیطان کا سب سے محبوب عمل ہے،گورنر پنجاب حقوق نسواں بل کو آئین کے مطابق کونسل کو بھجوا کر اس پر رائے طلب کریں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیرمین مولانا محمد خان شیرانی کی پریس کانفرنس

وزیر اعظم سے پاک فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات،پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مسلح افواج کی صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے پرعزم ہیں، نواز شریف

سرتاج عزیز کی امریکی قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات ،علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

ملا فضل اللہ جہاں چھپاہے وہاں افغان حکومت کی رسائی نہیں،افغان سفیر،افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال کرنیکی اجازت نہیں دیں گے،دونوں ممالک کے درمیان درپیش چیلنجزمل کرہی حل کئے جاسکتے ہیں، خیبرپختونخوامیں9لاکھ رجسٹرڈاور6لاکھ غیررجسٹرڈافغان مہاجرین موجودہیں،ڈاکٹر محمد زاخیل وال کا مہاجرین سے خطاب

امریکہ کو پاکستانی امیگریشن نظام تک رسائی حاصل ہے، این اے کمیٹی میں انکشاف، معاہدے کے تحت امریکہ اپنی فضائی حدود سے گزرنے والے افراد کا ڈیٹا چیک کرتا ہے شیخ رشید کو امریکی حکام کے کہنے پر کینیڈا جانے والی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا،حکام وزارت خارجہ، میرے پاس کینیڈا کا دو سال کا قانونی ویزا تھا، شیخ رشید، چیئرمین کمیٹی نے فضائی حدود استعمال کرنے کے حوالے سے امریکہ سے کئے گئے معاہدوں کی تفصیلات طلب کر لی

بھارتی سفیر کی عمران خان سے ملاقات،پاک بھارت کرکٹ ، مسئلہ کشمیر سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں 8سابق بھا رتی فوجی افسر گرفتار ،فوجی افسران سے ملازمت، اسکالرشپ اور مالی ادائیگیوں کے بہانے پاکستانی انٹیلی جنس اہلکاروں نے فرضی ناموں سے رابطہ کیا،بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ

سرفراز مرچنٹ کا منی لانڈرنگ کرنیوالی طاقتور ترین شخصیات کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ،بوگس طریقے سے بینک اکاؤنٹس کھول کر کالے دھن کو سفید دھن میں تبدیل کرنے سے متعلق سرفراز مرچنٹ اہم شواہد قوم کے سامنے پیش کرینگے،سرفراز مرچنٹ نے پاکستان کیخلاف بھارتی سازش کا حصہ بننے سے انکار کر کے تمام سازشی کرداروں کو بے نقاب کرنے کا عندیہ بھی دیدیا، ذرائع،سرفراز مرچنٹ نے مختلف اوقات میں ایم کیو ایم کو قرضہ کے طورپر خطیر رقم دی، واپسی کے مطالبے پر دوبارہ مطالبہ نہ کرنے کا سمجھا دیا گیا

وفاقی وزارت داخلہ کا مصطفی ٰ کمال کی پریس کانفرنس کا نوٹس، عمران فاروق قتل کیس میں تفتیش کرنے والے اداروں کو مزید ثبوت اکٹھے کرنے کا ٹاسک دے دیا

ابھی بہت سے انکشافات باقی ہے،سید مصطفی کمال