بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر فروری

آج کی اہم خبریں (2016-02-29)

پاک فوج کاہر جوان دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پر عزم ،اب انہیں بھاگنے نہیں دیں گے، آرمی چیف،شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے ، ملک سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا ،جنرل راحیل شریف، شوال میں شہید ہونے پاک فوج کیپٹن عمیر اور دیگر 3 فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا ، نماز جنازہ میں آرمی چیف ، صوبائی وزراء اور سینئر فوجی حکام نے بھی شرکت ، آ رمی چیف نے زخمی افغا ن فوجی اہلکا ر کی بھی عیادت کی، بیٹے کی شہادت پر فخر ہے کیپٹن عمیر شہزادوں جیسا بیٹا تھا،والد شہید کیپٹن عمیر

پا ک امریکہ سٹرٹیجک مذاکرات کے چھٹے دور کا آغاز آج واشنگٹن میں ہو گا ، وزیر خارجہ جان کیری امریکی اور سرتاج عزیز پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، مذاکراتی دور میں انسداد دہشت گردی ،سلامتی و استحکام ،تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

چیئرمین نیب کی تقرری پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے چارٹر آف مک مکا میں شامل تھا ،عمران خان،خیبر پختونخوا میں آزاد احتساب کمیشن بنا کر شفاف احتساب کا عمل شروع کیا، انٹر پارٹی انتخابات سے تحریک انصاف انتخابات سے جمہوریت کا آغاز کر رہی ہے ، ملک میں تحریک انصاف واحد جمہوریت پسند جماعت باقی جماعتوں میں بادہشات ہے اور وڈیروں کا راج ہے،ممبر شپ مہم سے خطاب

جنرل راحیل شریف سے امریکی سینٹ کام سربراہ کی ملاقات، جنرل لائیڈ آسٹن کی آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف

34 ارب کا ایل پی جی کرپشن سکینڈل نیب نے مصدقہ دستاویزات قبضہ میں لے لیں ،ایم زیڈ اقبال سمیت ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش ،وزیر پٹرولیم اور سیکرٹری پٹرولیم تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے لگے

بلوچستان حکومت مشترکہ مفادات کونسل میں سینڈک منصوبہ کا مسئلہ اٹھائے گی ،وفاقی حکومت نے سینڈک منصوبہ صوبائی حکومت کی ملکیت میں دینے کا پروگرام موخر کر دیا ,سینڈک میں 412 ملین ٹن کے سونے اور چاندی کے ذخائر ہیں بہتر منصوبہ بندی سے ان ذخائر سے ملک کی غربت ختم ہو سکتی ہے، 18 ٹن سونا حکومت بیچ کر ہضم کر گئی بلوچستان کو صرف 65 ملین دیئے گئے ،فوری طور پر منصوبہ دینے کا کوئی ارادہ نہیں ، شاہد خاقان عباسی

چودہ سال بعد پاکستان ریلوے خطے کا بہترین ادارہ ہوگا، سعد رفیق، پاکستان کو ایران اور سعودی عرب کی کشیدگی میں فریق نہیں بنائیں گے، پارٹیوں میں خاندانوں کا غلبہ ہے، وفاقی وزیر ریلوے

پیمرا کا وفاقی وزیرِاطلاعات کے تبصرے پر شاہد مسعود کی شکایت کا نوٹس لے لیا ، کاروائی کے لیے پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کو بھجوا دی گئی

وزارت پانی وبجلی نادہندگان سے 233ارب وصول کرنے میں ناکام، بڑے نادہندگان کاتعلق ملک کی اشرافیہ سے ،سب سے زیادہ نادہندگان کاتعلق لاہور سے ،سب سے کم ملتان سے ہیں،سرکاری دستاویزات میں انکشاف ،قومی اسمبلی سے سخت ایکشن کیلئے قانون سازی کے بعد نادہندگان کے خلاف ایکشن لیاجائیگا، حکام

سوشل میڈیا پر داعش کی حمایت کا بیان ، وفاقی پولیس نے مولانا عبدالعزیز سمیت دیگر نامزد ملزمان کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں،جامع رپورٹ تیار کر کے ایس ایس پی آپریشن، آئی جی اسلام آباد کو بھیجی جائے گی ، ذرائع

اب نیب کو ٹھیک کرنے کا وقت نہیں لوگ کہیں گے چوروں کو بچانے کے لیے ایسا کیا،خورشید شاہ، کرپٹ عناصر کا سیاستدانوں سے کوئی تعلق نہیں ، کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی اس کیخلاف سیاستدانوں کو جہاد کرنا ہو گا ، کرپٹ عناصر جہاں بھی ہوں ان کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے ، جلسے سے خطاب