بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار فروری

آج کی اہم خبریں (2016-02-28)

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں،34دہشتگرد ہلاک ، کئی زخمی ،جھڑپ میں کیپٹن عمرعباسی سمیت4سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے،آئی ایس پی آر،شہید جوانوں نے آخری دم تک جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا اور عوام کے تحفظ اور فلاح و بہبود پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، وطن پر جان نثار کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،شہداء ہماری دعاؤں اور دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، وزیراعظم محمد نواز شریف کا شوال میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب سے اظہار تعزیت

دہشتگردی سے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کو خطرہ ہے،امریکہ

عوام چاہتی ہے کہ ان کے لیڈرز عوامی پیسہ لوٹنے کی بجائے ٹیکس ادا کریں ۔عمران خان ،پنجاب ، سندھ کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ تھانہ کلچر ختم اور خیبرپختونخوا کی طرح پولیس کو غیر سیاسی بنائیں۔ میڈیا سے گفتگو

وزیر اعظم کا قطر کے امیر کو لاکھوں روپے مالیت کی بھینسوں کی جوڑی کا تحفہ ، جوڑی کو قومی ایئرلائن کے کارگو طیارے سے بھیجا جائے گا

تحفظ نسواں بل آئین اور شریعت کے خلاف ہے، فضل الرحمان،ہمارے ہاں مضبوط خاندانی نظام ہے اس بد بو دار قانون سے خاندانی زندگی تباہ ہو جائے گی،اب پتہ چلا شہباز شریف خود کو خادم اعلیٰ کیوں کہتے تھے ،وہ اپنے گھر کے خادم اعلیٰ ہیں،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ آئینی اداروں پر چھوڑ دینا چاہیے،میڈیا سے گفتگو

امور خارجہ کمیٹی پاکستان کو ایف سولہ دینے کے معاملے پر اپنی خصوصی سماعت کرے،جان مکین،طیاروں کی فراہمی سے متعلق ڈیل پرعملدرآمد اگلی حکومت کے دور میں ہونا چاہیے،چیئرمین آرمڈ سروسز کمیٹی،امریکی سینیٹ میں پاکستان کو اسلحہ اور جنگی سازوسامان نہ فروخت کرنے بارے قرارداد پیش کر دی،منظور ہوگئی تو ڈیل پر عمل نہیں ہوسکے گا،سینیٹررانڈ پال

چوہدری محمدسرورنے پنجاب کی صدارت کا الیکشن لڑنے کیلئے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا،تحریک انصاف میں یونین کونسل سے مرکز تک تمام عہدوں پر ڈائر یکٹ انتخابات ہوں گے ‘گورنر کے عہدے سے الگ ہونے کے2سال پورے نہ ہونے کے باوجود پارٹی اور قومی وصوبائی اسمبلی کی نشست پر بھی الیکشن لڑ سکتا ہوں ‘میرا جینا مرنا اب تحر یک انصاف اور پاکستان کے ساتھ ہے،آج پاکستان تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے ‘تحریک انصاف کو مضبوط بنا نا اور تمام فیصلوں کارکنوں کی مشاورت سے ہوں گے،پنجاب میں (ن) لیگ اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی کے ساتھ سوتیلی ماں رجیسا سلوک کر رہی ہے اور انکو ترقیاتی فنڈزمیں نظر انداز کررہی ہے ‘ تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

تبادلوں تعیناتیوں پر مبنی سیاست ختم کرکے بہترین حکمرانی کو فروغ دیا،پرویز خٹک، ترقیاتی منصوبوں کی معیاری تکمیل اور فنڈز کے نتیجہ خیز استعمال کو یقینی بنانے کیلئے منتخب عوامی نمائندوں کا ذمہ دارانہ کردار ناگزیر ہے، میرٹ کو بحال کرکے عوامی نمائندوں کو تبادلوں اور تعیناتیوں کے جھنجھٹ سے آزاد کر دیا،اراکین صوبائی اسمبلی کے وفد سے گفتگو

پاکستان دس ہزار پی ایچ ڈی افراد تیار کرنے کے لئے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے، احسن اقبال،حکومت اپنے وسائل سے پی ایچ ڈی افراد کی تیاری کے لئے فنڈز خرچ کر رہی ہے،واشنگٹن ڈی سی میں سنٹر فار اسٹرٹیجک اور انٹرنیشنل اسٹڈیز میں ایک مذاکرے سے خطاب

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اوردیگر رہنماؤں کے خلاف بغا وت کامقدمہ درج کرلیاگیا ،7مقدمات میں متحدہ قائد الطاف حسین سمیت 10رہنماؤں کے خلاف اشتہاری قراردینے کے لیے کارروائی کی ہدایت جاری

بھارت پاکستان سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کا متمنی ہے نریندر مودی ،پاکستان کو بھی اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہا پسندی کا خاتمہ کرنا چاہئے ، انٹرویو

میں اب کوہلی کا مداح نہیں ہوں بلکہ شاہد آفریدی کا مداح ہوں ،عمر دارز