بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ فروری

آج کی اہم خبریں (2016-02-27)

کراچی آپریشن بغیر کسی دباوٴ کے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیگا،وزیراعظم،رینجرز ، پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداریکراچی میں جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سرپرستوں کی گرفتاری کے لیے جاری کارروائیاں مزید تیز کریں،ملزمان سے تفتیش موثر انداز میں مکمل کی جائے،کراچی ایئرپورٹ پر امن وامان سے متعلق اجلاس سے خطاب،نوازشریف نے کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، تجارتی مراکز تک توسیع دینے کا اعلان،انفرا سٹرکچر اور ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتاری اسی طرح جاری رہی تو 8 سے 10 سال میں پاکستان جنوبی ایشیا کا اہم ترین ملک بن جائے گا،ماضی میں کراچی کے حالات خراب تھے اب امن قائم ہو رہا ہے بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین جرائم میں کمی آئی،تقریب سے خطاب

سنگین غداری کیس میں سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی درخواست منظور،شریک ملزمان کا نام شامل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار، ایمرجنسی نفاذ کی دستاویزات پر مشرف کے دستخط موجود ہیں ۔ وفاق ہی کسی کیخلاف تحقیقات یا شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرسکتا ہے یہ اختیار عدالت کا نہیں ،سپریم کورٹ

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی نے پاک فوج کو بہترین ثابت کردیا،جنرل راحیل ،ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار رہنا ہو گا‘ فوج روایتی جنگ کے حوالے سے بہترین پیشہ ورانہ مہارت رکھتی ہے،آرمی چیف نے چولستان میں بہاولپور کور کی جنگی مشقوں کا فضائی جائزہ لیا،آئی ایس پی آر

لندن،الطاف حسین کے گھراورایم کیوایم کے دفترسے ضبط رقم کیس کی سماعت ستمبرتک ملتوی

کراچی،نیب حکام نے پاکستان پیپلزپارٹی رہنماوٴں کے گرد شکنجہ مزید سخت کردیا،اہم شخصیت کے قریبی رشتے دار میر منور تالپور کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کرلیا گیا

یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8روپے 48پیسے تک کمی کا امکان

کراچی،پی ایس او کے سابق جی ایم سید ذوالفقار علی جعفری ڈاکٹر عاصم کرپشن ریفرنس میں شریک ملزم ہونے پر گرفتار

امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان کو ایف16طیاروں کی فراہمی پر بھارت کے تحفظات کو مسترد کردیئے،بھارت کے احترام میں خطے کا توازن خراب نہیں کر سکتے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف بڑی جنگ لڑرہا ہے اور یہ دوست ملک اس جنگ میں امریکہ کا فرنٹ لائن اتحادی ہے،دہشت گردی کے مقابلے کیلئے پاکستان کو ایف 16لڑاکا طیاروں کی فراہمی بہت اہم ہے،دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہوگا،امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات چاہتا ہے، اس مقصد کیلئے ہمیں مشکل کام کرنا پڑتا ہے،امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی ایوان نمائندگان اور سینیٹ کمیٹی میں قانون سازوں کو بریفنگ

بہتر معیار زندگی کے حامل شہروں کی فہرست جاری، اسلام آبادکا 193، لاہورکا 199واں نمبر،ویانا رہائش کیلئے سب سے بہترین شہر، بغداد کو بدترین قرار ،فہرست میں دوسرے نمبر پر زیوریخ ، تیسرے نمبر پر آکلینڈ، میونخ چوتھے اور کینیڈا کا وینکوورشہر پانچویں نمبر پررہا

حکومت نیب قوانین میں ترمیم لا رہی ہے، زاہد حامد کا اعتراف ،نیب میں گزشتہ 20 سال سے کیسز زیر التواء پڑے ہوئے ہیں کیسز کی شفاف اور تیز رفتاری سے تحقیقات کے لئے نیب قوانین میں ترمیم بہت ضروری ہے۔ایوان میں اظہا ر خیال

برطانیہ،عدالت نے کم عمر لڑکیوں سے زیادتی کے جرم میں 6 افراد کو 10 سے 35 سال قید کی سزا سنادی

سیاستدانوں نے دوبئی میں جائیدادوں کی خریداری میں صنعتکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا،قیمتی جائیدادوں کی خریداری میں 20فیصد اضافہ دیکھنے میں آیاہے ،پراپرٹی کی خریداری میں پہلے نمبر پر برطانوی شہری ، دوسرے نمبر پر بھارتی جبکہ تیسرے نمبر پر پاکستانی شہری و سیاستدان رہے